Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ مناظر کا آخری ٹرن

  جعفر صادق

شیعہ مناظر:جناب معاویہ یہ فیصلہ اہل علم پر چھوڑتے ہیں کہ کون ناکام رہا ۔ اب آتا ہوں اصل مقصد کی طرف

معزز ناظرین جیسا کہ معاویہ صاحب تین دن تک ایک بات کی رٹ لگا کر لکھتے رہے کہ شیعہ راوی کی روایت قبول نہیں ۔

جب معاویہ صاحب سے سوال کیا گیا کہ کس لیے معاویہ صاحب نے کہا کہ عطیہ بدعتی ہے ۔ جیسا کہ کسی سے نام سنا ہو بدعت کا ۔

جب معاویہ صاحب سے کہا گیا کیسے عطیہ بدعتی ہے ثابت کریں ۔

اپنے مذہب کی تائید میں روایت نقل کی ہے اس لیے بدعتی ہے 

ہم نے کہا معاویہ صاحب کون سی اقسام کی بدعت میں لاتے ہیں عطیہ کو ۔

بدعت صغری یا بدعت کبری 

 معاویہ صاحب کا جواب نہیں آیا۔

  شیعہ مناظر: بس یہ ہی کہا کہ عطیہ بدعتی ہے ۔

اور جتنے بھی معاویہ صاحب نے سکین پیش کیے بدعت پر ان میں سے یہ ثابت نہیں کر سکے کہ عطیہ کے بارے میں ہیں 

لہذا معاویہ صاحب عطیہ کو بدعتی ثابت نہیں کر سکے ۔


جواب تو سنی مناظر بار بار دیتے رہے شیعہ مناظر نے قسم کھائی تھی کہ اسے ککھ نہیں سمجھنا! 

عطیہ کی بدعت بظاہر صغرٰی ہے لیکن اس کے اثرات بدعت کبری تک جاتے ہیں! اسی لئے تو دوران مناظرہ بطور پہلی دلیل عطیہ کی روایت پیش کی گئی۔


   شیعہ مناظر: معاویہ صاحب تحفہ اثنا عشریہ کی بات کر رہے ہیں جب کہ معاویہ صاحب کو میں بار بار کہتا رہا کہ آپ کی کتاب ہمارے لیے حجت نہیں ہے تو معاویہ صاحب اپنی کتاب سے رد کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہے۔


سنی مناظر نے بدعتی کی روایت کے بارے میں متفقہ اصول سنی و شیعہ کتب سے ثابت بھی کیا!! اس کے باوجود شیعہ مناظر بضد رہے کہ عطیہ کے نام سے ہی بدعت ثابت کی جائے!! 

یہ ضد ایسا ہی ہے جیسے کسی زانی کو سزا دیتے وقت قرآن و احادیث سے احکامات دکھائیں جائیں تو اس کے رشتہ دار مطالبہ کریں کہ قرآن و احادیث میں زنا کی سزائیں تو موجود ہیں لیکن اس زانی کا نام کہاں بیان ہوا ہے؟ بس زانی کو سزا نہیں دی جاسکتی!!

شیعہ مناظر نے جب اہل سنت سے دلیل دی تو اس کا رد بھی اہل سنت سے ہی کیا گیا تاکہ ثابت ہو کہ شیعہ مناظر کی دلیل کے خلاف اہل سنت کتب میں صحیح روایات موجود ہیں! دلیل کا علمی رد اسی طرح کیا جاتا ہے، شیعہ مناظر عقل سے پیدل تھے ۔


 شیعہ مناظر: اور معاویہ صاحب عطیہ کو جب شیعہ کہہ کر مجروح قرار دیا تو 

پھر ہم نے معاویہ صاحب کو اس کی کتاب تحفہ اثنا عشریہ سے دکھایا کہ معاویہ صاحب پہلے تابعین اور اصحاب کو شیعہ کہا جاتا تھا تو معاویہ صاحب نے جواب نہیں دیا 

یہ ہی کہا عطیہ شیعہ اور بدعتی ہے 

شاہ صاحب نے تو اہل سنت کو ہی شیعہ لکھ دیا ۔

 اگر عطیہ بدعتی تھا تو پھر تابعین اور اصحاب بھی معاویہ صاحب کے بعقول بدعتی ہوئے ۔


 سنی مناظر نے عطیہ کو مجروح قرار نہیں دیا!! جھوٹ بولنا شیعہ کے مذہب میں عام سی بات ہے ، بس تقیہ کی نیت کافی ہے!! تابعین کا شیعہ ہونا کوئی معیوب بات نہیں ہے، وہ ثقہ ہی رہیں گے۔ بدعتی اس وقت کہا جائے گا جب کسی شیعہ راوی کی روایت شیعیت کے حق میں ہوگی! یہ سادہ نکتہ شیعہ مناظر کی کھوپڑی میں نہ آ سکا!! 


شیعہ مناظر:  معاویہ صاحب کہہ رہے ہیں کہ میں نے سیر اعلام النبلاء سے صحیح روایت پیش کی -

معاویہ صاحب ہم نے اہل سنت کی کتب سے حوالہ دیا مسند ابویعلی الموصلی سے تو معاویہ صاحب عطیہ کو بدعتی کہہ دیا ۔

اور اپنی کتابوں سے رد کر رہے تھے نہ کے مخالف کی کتابوں سے 

جیسا کہ پہلے سکین بنا کر رکھے ہوں کہ ان کو لگانا ہے  اپنا گھوڑا اپنا میدان ۔


 مسند ابویعلی اہل سنت کتاب ہے، ظاہر ہے اس کا رد اہل سنت اصول اور اہل سنت صحیح روایات سے ہی کیا جائے گا۔ اب یہ تو ممکن نہیں کہ روایت اہل سنت کی ہو اور شیعہ اصول اور شیعہ کتب سے اس کا رد کیا جائے!!

شیعہ کے نزدیک تو تمام اہل سنت کتب ناقابل قبول ہیں، لیکن دوران مناظرہ دلیل مخالف فریق سے اسی لئے دی جاتی ہے کہ وہ اپنی کتب کو قابل قبول سمجھتا ہے۔

جب شیعہ مناظر نے سنی مناظر کو اہل سنت کتب سے منوانا چاہا تو دفاع کرتے ہوئے سنی مناظر ثابت کرے گا کہ آپ کی روایت سر آنکھوں پر لیکن ہمارے یہ اصول ہیں اور ہم دوسری صحیح روایات کی روشنی میں آپ کی دلیل کو قابل قبول نہیں سمجھتے!!! اس کے بعد شیعہ مناظر سنی مناظر کے اصول اور دوسری صحیح روایات کا رد اہل سنت کتب سے کر کے یہ بتاتا کہ آپ غلط ہو آپ کے فلاں اصول اور فلاں کتب میں فلاں روایات میری دلیل کی تائید میں ہیں اس لئے آپ کو ماننا ہوگا!!

افسوس کہ بخش حسین حیدری نے ایسا کچھ نہیں کیا بلکہ انہیں مناظروں کی ان سادہ باتوں کا بھی علم نہ تھا۔

اس مناظرے میں ایسا کچھ نہ ہوا جب سنی مناظر نے جواب دیا کہ ہمارے اس اصول اور دیگر صحیح روایات سے آپ کی دلیل باطل ہوجاتی ہے تو شیعہ مناظر پہلے تو کہتے رہے کہ اہل سنت کتب کیوں پیش کر رہے ہیں؟ وہ قابل حجت نہیں ہیں، اس کے بعد اصول پر بات کرنے کے بجائے جرح و تعدیل کی طرف جانے کی کوشش کی!! پھر اصول کو مجبوراً تسلیم کیا تو اپنی دلیل پر اس اصول کو لاگو کرنے پر راضی نہ ہوئے۔ شیعہ مناظر اختلافی نکات اور صحیح روایات کا علمی رد کرنے کے بجائے ایسے اسکینز پیش کرتے رہے جن پر اختلاف تو تھا ہی نہیں!! 


  شیعہ مناظر:  معاویہ صاحب نے کہا تقیہ کرتے ہیں مذہب چھپانا 

تقیہ تو اہل سنت کے ہاں بھی موجود ہے معاویہ صاحب شاید اس بات کو بھول گئے ۔

جب ہم نے روایت کو دوبارہ تواتر سے پیش کیا تو معاویہ صاحب پھر یہ کہہ کر جان چھڑا کر بھاگ نکلے کہ فلاں روایت کی توثیق نہیں ہے ۔  


  شیعہ مناظر نے چار صحابہ سے روایات پیش تو کردیں لیکن یہ بھول گئے کہ روایت بمعہ سند اور توثیق پیش کی جاتی ہے!! سنی مناظر کے مطالبہ کے باوجود وہ اپنی پیش کی گئی روایات کی اسناد پیش نہ کرسکے!!  شرائط کی خلاف ورزی بھی کی اور بضد رہے کہ تواتر قبول کرلیا جائے!!


    یہ کاپی پیسٹ ہے جب ہم نے سات روایات لگائی تواتر کے ساتھ اور ساتھ کتاب المحلی سے ابن حزم کا قول لگایا کہ جو روایت چار صحابہ سے نقل ہوجائے اس پر جرح نہیں ہوتی ۔

 معاویہ صاحب المحلی کے قول کو یہ کہہ کر ٹھکرا دیا کہ کسی اور کا قول دو جیسے المحلی ابن حزم کا قول معاویہ صاحب کے لیے کوئی معنی نہ رکھتا ہو ۔

المحلی کا یہ قول دو جگہ پر پیش کیا جلد نمبر ایک سے اور جلد نمبر سات سے ۔

جس کا جواب معاویہ صاحب نے نہیں دیا اور چھلانگ لگا کر کہا عطیہ شیعہ ہے اور بدعتی 


  تواتر اسے نہیں کہتے کہ ایک ہی دور سے کئی روایات پیش کردی جائیں بلکہ ہر دور ہر طبقے سے اتنے زیادہ راوی  روایت کریں جن کا کذب بیانی پر متفق ہونا ممکن نہ ہو ! 


  شیعہ مناظر: پہلی بات تو یہ کہ معاویہ صاحب شروع سے آخر تک یہ دعویٰ کرتے رہے کہ بدعتی راوی کی روایت اس کے مذہب کی تائید میں قبول نہیں، مگر آخر تک وہ یہ ثابت نہیں کرسکے کہ عطیہ نے قرآن مجید کی آیت کی تفسیر میں اس حدیث رسول سے اپنے کونسے مذہب کی تائید کی ہے؟ 

شیعہ مناظر: کیا قرآن مجید کی تفسیر میں ثقہ راوی کی بیان کردہ حدیث رسول، اہل سنت مذہب کے خلاف شمار ہوتی ہے؟

اس پر معاویہ صاحب سے حوالہ طلب کیا گیا مگر انہوں نے ایک حوالہ تک نا دیا۔

دوسری بات معاویہ صاحب شروع سے یہ رٹ لگاتے رہے کہ عطیہ شیعہ اور امام باقر علیہ السلام کے اصحاب میں سے تھا  ، لہذا وہ پکا شیعہ ہوگا اور سنی علمائے متقدمین کو اس کا پتہ نہیں چلا کیوں کہ اس نے تقیہ کیا ہوگا۔


المحلی کا قول شیعہ مناظر کے کام اس وقت آتا جب وہ فدک کا ہبہ ہونا چار مختلف اسناد سے صحیح السند ثابت بھی کرتے لیکن شیعہ مناظر کا حال یہ تھا کہ وہ بغیر کتاب کے نام کے بھی روایات کاپی پیسٹ کرکے پیش کرتے رہے۔ جس بندے کو حوالوں کا علم نہ ہو وہ اسناد کیا خاک پیش کرتا۔


     یہاں معاویہ صاحب کو خود یقین نہیں ہے کہ وہ اہل سنت علما متقدمین کی لاعلمی کا دعویٰ درست کررہے ہیں یا غلط ۔ یہی حال معاویہ صاحب کے عطیہ پر تقیہ کرنے کا الزام لگانے کا ہے وہاں بھی معاویہ صاحب نے محض ایک شوشہ چھوڑا ہے کوئی دلیل نہیں دی کہ عطیہ نے تقیہ کیا ۔


عطیہ نے کم از کم اس روایت میں تقیہ نہیں کیا، شیعہ وہ پہلے سے تھا اسی لئے تو اہل سنت اسماء الرجال میں اسے شیعہ شمار کیا گیا ہے اس کے علاوہ خود شیعہ اسماء الرجال اسے اصحاب امام صادق میں شمار کیا ہے۔ اس سے زیادہ عطیہ کے شیعہ ہونے کا ثبوت کیا ہوگا؟؟ 

   عطیہ نے فدک ہبہ ہونے والی بات خلاف حقیقت بیان کی ہے اور شیعہ مناظر معصوم ہوکر پوچھتے رہے کہ عطیہ نے اپنے مذہب شیعہ کی کس طرح تائید کی ہے!!!

اس کے علاوہ سنی مناظر تو پہلے ہی سنی و شیعہ کتب سے حوالے پیش کرچکے کہ روایت میں بیان کی گئی آیت مکی ہے۔ اس کا رد تو کیا نہیں اور آئین بائیں شائیں کر رہے ہیں۔


 سب سے بڑی بات معاویہ صاحب خود اقرار کرتے رہے کہ عطیہ ثقہ ہے اس پر کوئی اعتراض نہیں ۔

تو جناب ایسا راوی ثقہ کیسے ہوگیا جو تقیہ کرکے قرآن مجید کی آیت بھی پڑھ رہا ہے اور رسول اللہ پر معاذاللہ بہتان بھی باندھ رہا ہے ۔


راوی ثقہ بھی ہو اور شیعہ بھی ہو۔۔ یہ ایسے ہی ممکن ہے جیسے اہل تشیع کے ہاں راوی ثقہ بھی ہے اور غیر اثناعشری بھی ہے! 

رہی بات راوی کے جھوٹ بولنے کی تو یہی تو اس کی شیعیت کی تائید میں بدعت ہے جس کی وجہ سے یہ اصول بنایا گیا تاکہ راویوں کی ایسی خیانتوں سے بچنا ممکن ہوسکے۔

اگر عطیہ کو ثقہ لکھنے والے اہل سنت علماء جھوٹے ہیں تو پھر اہل تشیع کے وہ علماء بھی جھوٹے ہوجائیں گے جو غیر اثناعشری راوی کو ثقہ قرار دیتے ہیں!! شیعہ مناظر کے غیر علمی اعتراضات کے سادہ جواب اسی طرح دئے جاسکتے ہیں۔


شیعہ مناظر: لہذا یا تو عطیہ کو ثقہ لکھنے والے اہل سنت علما جھوٹے ہیں یا پھر معاویہ صاحب خود جھوٹ بول رہے ہیں ۔

   


 عطیہ نے فدک ہبہ ہونے والی بات خلاف حقیقت بیان کی ہے اور شیعہ مناظر معصوم ہوکر پوچھتے رہے کہ عطیہ نے اپنے مذہب شیعہ کی کس طرح تائید کی ہے!!!

اس کے علاوہ سنی مناظر تو پہلے ہی سنی و شیعہ کتب سے حوالے پیش کرچکے کہ روایت میں بیان کی گئی آیت مکی ہے۔ اس کا رد تو کیا نہیں اور آئین بائیں شائیں کر رہے ہیں۔


 شیعہ مناظر: پھر معاویہ صاحب یہاں مذکورہ آیت پر مفسرین کا اختلاف بھی دکھاریے ہیں کہ بعض اسے مکی اور بعض اس کے مدنی ہونے کے قائل تھے ۔ تو جب اختلاف ثابت ہوگیا تو یہ دلیل نا رہی کیوں کہ اصول ہے جس رائے میں اختلاف سامنے آئے وہ قابل حجت نہیں ۔ جناب طباطبائی کی رائے مذکورہ سورہ سے متعلق ہے اور یہ تو سب ہی مانتے ہیں قرآن میں بعض سورتیں ایسی ہیں جن کی بعض آیات مکہ اور بعض آیات مدینہ میں نازل ہوئیں ۔ مگر مفسرین نے سورہ کو مجموعی حیثیت میں مکی یا مدنی شمار کیا ۔ معاویہ صاحب یقیناً اس علمی نقطے سے بھی لاعلم ہیں ۔ 


  بخش حسین صاحب! سنی کتاب سے دلیل دی ہے تو سنی کتاب سے رد کو بھی قبول کرنا ہوگا!! آپ کی دلیل اہل سنت کو منوانے کے لئے تھی اور اہل سنت سے ہی اپنی دلیل کا دفاع کرتے ہوئے سنی مناظر کے حوالوں کو رد کرنا ضروری تھا! آپ نے یہ کہہ کر اہل سنت حوالوں کے جواب دینا گوارہ نہ کئے  کہ وہ آپ کے لئے حجت نہیں ہیں!!! آپ کے لئے حجت ہونا ضروری کیوں تھا؟

 مناظرے میں مدعی آپ تھے ، اپنا دعوی منوانا آپ کا کام تھا۔ سنی مناظر کو اپنا دفاع کرنا تھا، آپ سے  اہل سنت کا کوئی دعوی تھوڑی منوانا تھا۔ 

رہی بات سیدہ فاطمہ نے بعد از نبی فدک کا مطالبہ کیوں کیا تھا، تو بخش حسین صاحب۔ سیدہ نے فدک کا مطالبہ بطور میراث کیا تھا، جبکہ آپ کا دعوی میراث پر نہیں بلکہ ہبہ کے متعلق تھا۔ آپ کو فدک کا ہبہ ہونا ثابت کرنا تھا۔

سیدہ فاطمہ کا مطالبہ کرنا جائز اور درست تھا، حضرت ابوبکر صدیق نے فرمان نبوی سناکر فدک کا جو فیصلہ کیا وہ بھی عین قرآن و سنت کے مطابق تھا۔ سیدہ فاطمہ کی خاموشی ہی ان کی رضامندی تھی۔ آپ کو اس مطالبہ پر مناظرہ کرنا تھا تو ہبہ والا دعوی کیوں کیا؟


شیعہ مناظر: پہلی بات تو سنی کتاب کا حوالہ ہم پر حجت نہیں بارہا دیا جاچکا، دوسری بات بالفرض اہل سنت عقیدے کے مطابق یہ مان لیا جائے کہ صحیح روایت سے یہ ثابت ہے کہ جناب سیدہ نے رسول اللہ سے بھی فدک مانگا تھا اور رسول اللہ نے انکار کردیا تھا پھر  جناب سیدہ نے یہ مطالبہ جناب ابوبکر سے کیوں دہرایا؟


  شیعہ مناظر نے شاید سنی مناظر کے اسکین پڑھے بھی نہیں!! کیونکہ سورت کو مکی قرار دینے کے علاوہ اس مخصوص آیت کو بھی مکی آیت ثابت کیا گیا ہے!! 


  شیعہ مناظر: کیا معاذاللہ اہل سنت عقیدے کے مطابق جناب سیّدہ ع جو کہ فاتح مباہلہ اور آیت تطہیر کی مصداق ہیں وہ واقعاً ایسی شخصیت تھیں کہ فدک کے لیے اتنی گرجائیں۔ معاذاللہ۔۔۔۔۔یہ معاویہ صاحب سیراعلام النبلا کی اس صحیح روایت سے اہل سنت کے کس عقیدے کی ترجمانی کررہے ہو معاویہ صاحب 

یہاں اوپر غلطی میں لفظ ثقہ آگیا ھے، میں شیعہ لکھنا چاھ رہا تھا. ٹائپنگ کی غلطی


 حسن بخش صاحب۔۔ شیعہ اصول اگر واقعی عین قرآن کریم کے مطابق ہوتے تو سورت الحشر کی آیت 6 کا جو ذکر کیا ہے اسے مکمل پڑھ کر اچھی طرح سمجھ کیوں نہیں لیتے؟؟

کیا اس آیت کے مطابق مال فئی نبی کریم کا ذاتی حق ہوجاتا ہے؟؟ آنکھوں سے پٹی ہٹا کر پوری آیت پڑھیں۔

مَاۤ اَفَآءَ اللّٰہُ عَلٰی رَسُوۡلِہٖ مِنۡ اَہۡلِ الۡقُرٰی فَلِلّٰہِ وَ لِلرَّسُوۡلِ وَ لِذِی الۡقُرۡبٰی وَ الۡیَتٰمٰی وَ الۡمَسٰکِیۡنِ وَ ابۡنِ السَّبِیۡلِ ۙ کَیۡ لَا یَکُوۡنَ دُوۡلَۃًۢ بَیۡنَ الۡاَغۡنِیَآءِ مِنۡکُمۡ ؕ وَ مَاۤ اٰتٰىکُمُ الرَّسُوۡلُ فَخُذُوۡہُ ٭ وَ مَا نَہٰىکُمۡ عَنۡہُ فَانۡتَہُوۡا ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ شَدِیۡدُ الۡعِقَابِ ۘ . سورت الحشر آیت 7

جو مال خدا نے اپنے پیغمبر کو دیہات والوں سے دلوایا ہے وہ خدا کے اور پیغمبر کے اور (پیغمبر کے) قرابت والوں کے اور یتیموں کے اور حاجتمندوں کے اور مسافروں کے لئے ہے۔ تاکہ جو لوگ تم میں دولت مند ہیں ان ہی کے ہاتھوں میں نہ پھرتا رہے۔ سو جو چیز تم کو پیغمبر دیں وہ لے لو۔ اور جس سے منع کریں (اس سے) باز رہو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا سخت عذاب دینے والا ہے

1- اللہ عزوجل

2- نبی کریم

3- نبی کریم کے قرابت دار

4- یتیم

5- حاجتمند

6- مسافر

فدک کی آمدنی قرآن پاک کے مطابق نبی کریم اور تمام خلفائے راشدین خرچ کرتے رہے۔ مال فئی کے چھے حصہ دار ہیں!! یہ اللہ عزوجل کا قانون ہے اور قرآنی مطالب واضح ہوتے ہیں!! اصول کافی کی روایات نہیں کہ اپنی پسند کا مفہوم نکال دیا!!


  شیعہ مناظر:  شیعہ اصول حدیث کے مطابق خلاف قرآن روایت قابل حجت نہیں ۔۔۔سورہ حشر آیت 6 میں ہے کہ ایسا  مال فئی جو بغیر گھوڑے یا اونٹ دوڑائے مسلمانوں کے ہاتھ آئے اس پر رسول اللہ کا حق ہے اور کسی کا اس میں حق نہیں ، اب رسول اللہ کی مرضی  تھی وہ اپنا ذاتی حق جسے چاہیں دیں اور جسے چاہے نا دیں۔۔۔ اور رسول اللہ نے فدک جناب سیدہ ع کو ہبہ کیا۔ 


 فدک کبھی ہبہ نہیں ہوا!! شیعہ مناظر کا دعوی سراسر جھوٹ اور فریب پر مبنی ہے۔ اس کا رد تو اہل سنت و اہل تشیع کتب سے ہوجاتا ہے۔ اگر دعوی میں واقعی دم ہوتا تو مناظرے میں دلائل سے شیعہ مناظر دفاع کرتے!!


  شیعہ مناظر: جہاں تک  فدک کے بعد از رسول ان کے قائم مقام کے پاس جانے کی بات ہے تو ایسا اس صورت ہوتا جب رسول اللہ اسے ہبہ نا کرتے ، کیوں کہ جو چیز ہبہ کردی جائے تو پھر وہ اس کی ملکیت ہوجاتا ہے جسے ہبہ کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔لہذا روایت کو اس کے شان نزول کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے


توثیق پیش کرنے کی وجہ بھی غلط بیان کی ہے!! توثیق پر سنی مناظر کا آپ سے اختلاف ہی نہیں تھا!! بلکہ دور اوّل میں شیعہ لغوی معنی میں استعمال ہوتا تھا، اس سے آج کا شیعہ مذہب کیسے ثابت ہو جاتا ہے؟ 

رہی بات اہل سنت کا مذہب تو بخش حسین حیدری صاحب یہ مذہب تو براہ راست نبی کریمﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی تبلیغ کا نتیجہ ہے!! کیا آپ یہ دعوی کر سکتے ہیں کہ شیعیت کی تبلیغ نبی کریمﷺ اور صحابہ کرام نے کی تھی؟ آپ تو اس قابل بھی نہیں ہیں۔


 شیعہ مناظر: عطیہ کی توثیق اس لیے بھیجی گئی کیوں کہ معاویہ صاحب کا پورا زور اس بات پر تھا کہ عطیہ شیعہ تھا ، علمائے متقدمین کو اسے پہچاننے میں غلطی ہوئی ۔ لہذا توثیق سے ثابت کیا گیا کہ اگر معاویہ صاحب کے مطابق یہ غلطی تھی تو دیکھیں کتنے بڑے بڑے سنی علما اس غلطی سے لاعلم تھے اب ان کی اس لاعلمی سے تو پورا مذہب تسنن ہی نابود ہوگیا کیوں کہ  اتنی غلطیاں کرنے والوں سے ہی تو معاویہ صاحب سمیت تمام اہل سنت نے اپنا مذہب لیا ہے ۔

 

شیعہ مناظر:  دوسری بات کے رد کے طور پر ہی شاہ عبد العزیز محدث دہلوی کا حوالہ دیا تھا کہ اہل سنت بھی اس دور میں شیعہ کہلاتے تھے۔۔۔بعد کے ادوار میں انہوں نے اپنے لیے شیعہ کا لقب چھوڑ کر اہل سنت لقب اختیار کیا۔۔۔۔اصولا تو عطیہ اور فضیل کے دور میں اہل سنت مذہب کا وجود معاویہ صاحب کو ثابت کرنا چاہیے تھا جو وہ یقیناً قیامت تک ثابت نہیں کرسکیں گے

 

تیسری بات یہاں بدعتی کی کس بدعت کی تائید تھی یہ معاویہ صاحب بارہا مطالبے کے باوجود دلیل سے ثابت نا کرسکے۔۔۔۔انہوں نے بدعت بدعت کی رٹ لگائے رکھی مگر شاید معاویہ صاحب کو خود بدعت کی تعریف بھی نہیں معلوم

 

چوتھی بات تواتر کی شرائط سے قبل ہی ہبہ کیا جانا ثابت کیا جاچکا تھا جس کا رد کرنے کے لیے معاویہ صاحب نے کیا کیا جتن کیے ، یہاں تک کے جناب سیدہ ع کی سیرت کی سیر اعلام النبلا سے وہ منظر کشی کی کہ جس کی جرات خود جناب ابوبکر اور جناب عمر نے بھی نہیں کی تھی۔۔۔۔۔معاویہ صاحب کو لگتا ہے کہ وہ جناب ابوبکر اور جناب عمر سے زیادہ جانتے ہیں کہ جناب سیدہ ع کو فدک دینے سے رسول اللہ نے منع کردیا تھا، مگر یہ بات جناب ابوبکر اور جناب عمر کو معلوم نا ہوسکی

السلام علیکم تحفہ یا علی علیہ السلام مدد جی 

تمام محبان اہل بیت علیہ السلام کو 

اب کچھ ثبوت دیتا ہوں اہل سنت برادران کیا کہہ رہے ہیں

پرسنل پر جس سے معلوم ہوا کہ گہرا گھاو لگا ہے ان کے مناظر صاحب


   عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے حقائق کی دنیا میں آئیں!! رات کے اندھیرے سے دن کی روشنی بہتر ہوتی ہے۔ حق کا راستہ اختیار کریں۔ دنیا و آخرت میں کامیابی بھی اسی وقت ملے گی۔

اگر کسی شیعہ اہل علم میں جرآت ہو اور اس مناظرے اور تبصروں کا علمی رد کرنا چاہے تو شوق سے کرسکتا ہے۔


 

مناظرے کے اختتام پر اہل سنت و اہل تشیع ممبرز کی طرف سے کچھ تبصرے بھی کئے گئے جنہیں بغیر کسی تبدیلی کے من و عن شامل کیا جا رہا ہے۔