عطیہ پہلی قسم کا شیعہ ہے، جس پر کوئی جرح نہیں ہے (شیعہ مناظر)
جعفر صادقشیعہ مناظر: معاویہ صاحب اب میرا یہ دعوی ہے
عطیہ پہلی قسم کا شیعہ ہے، جس پر کوئی جرح نہیں ہے
⬇️⬇️⬇️⬇️
معاویہ صاحب آپ عطیہ کو دوسرے طبقے کے لوگوں میں ثابت کرو ۔ معزز ناظرین اب پھر معاویہ صاحب کی جہالت کا پردہ فاش ہونے والا ہے
معاویہ صاحب اس نقطہ کے علاوہ بات نہیں ہوگی۔
شیعہ مناظر کو ثابت کرنا چاہئے تھا کہ شیعہ راوی مطلقآ اہل سنت کے ہاں قابل قبول ہیں، کیونکہ سنی مناظر اصول اہل سنت سے ثابت کرتے رہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے اور نہیں تو کم از کم یہی ثابت کردیتے کہ مذہب کے فرق پر اہل تشیع غیر اثنا عشری اور اثنا عشری راوی میں کوئی فرق نہیں رکھتے!!
سوچنے کی بات ہے کہ جس اصول پر اہل تشیع خود عمل کرتے ہیں وہی اصول اہل سنت کے لئے انہیں سمجھ نہیں آتا!! یہ صریح گمراہی نہیں تو پھر کیا ہے؟
شیعہ مناظر: معاویہ صاحب علوم الحدیث اس کو بھی پڑھ لیں ابن کثیر کا قول نقل کیا ہے اردو میں لکھنے کی ضرورت نہیں۔
عطیہ کی بدعت فقط اتنی ھے کہ وہ عثمان پر علی کی فضیلت کا قائل ھے یا پھر علی کے مخالفین کی تنقیص کرتا تھا۔ ذہبی نے اسلاف کی کسی راوی پر شیعت کی جرح کو اتنا ہی قرار دیا ھے.
معاویہ اسکے علاوہ اسکی شیعت کا کوئی ثبوت دے سکتے ھو تو کوئی ایسا ثبوت کہ وہ شیخین کی امامت کا منکر تھا یا پھر علی کی خلافت بلافصل کا قائل تھا یا پھر امامت کو صرف علی و اولاد علی کیلئے قرار دیتا تھا وغیرہ وغیرہ
شیعہ مناظر ابھی بھی بضد ہے کہ عطیہ کی جھوٹی بات پر ایمان رکھ کر یہ تسلیم کر لیا جائے کہ فدک ہبہ ہوا تھا!!! مطلب قرآن ، صحیح روایات بلکہ شیعہ کتب کی صحیح روایات سے ہبہ کا رد اگر ہو بھی جائے تو بھی عطیہ کی بات ہی تسلیم کرنی چاہئے!! یہ ایک ایسی سوچ ہے جس سے واضح معلوم ہوتا ہے کہ آج کے شیعہ کتنی پست ذہنیت کے ہیں، انہیں بس اہل سنت کی مخالفت کرنی ہے چاہے دنیا جہاں سے حقیقت مل رہی ہو، وہ ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
شیعہ مناظر: معاویہ صاحب آپ صرف عطیہ کی روایت کو اس لیے رد کر رہے ہیں کو وہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے اصحاب میں تھا تو پھر ابو حنیفہ بھی تو آپ کے اصحاب میں تھا یا میں دکھاو کہ ابو حنیفہ نے کہا اگر جعفر صادق نہ ہوتے تو میں ہلاک ہوجاتا اور ابو حنیفہ کا استاد بھی ہے عطیہ
اب آپ کے پاس جواب نہیں ہے اس لیے ادھر ادھر بھاگ رہے ٹائم ضائع کر رہے ہو معاویہ صاحب ۔ سب دیکھ رہے کیسی حالت ہوگی آپ کی!
شیعہ مناظر کی روش ملاحظہ فرمائیں!!! عالم کی جگہ وہ مسخرہ کا رول ادا کرتے تو شاید زیادہ کامیاب ہوتے!!!
امام ابوحنیفہ کو کس شیعہ کتاب میں اصحاب امام جعفر صادق تسلیم کیا گیا ہے؟ سنی مناظر کی دلیل کا رد اپنی تاویلات سے کرنے والا یہ بھول گیا کہ شرائط میں وہ خود اقرار کرچکا ہے کہ ذاتی تاویلات دوران مناظرہ قبول نہیں کی جائیں گی!
شیعہ مناظر: معاویہ صاحب یہ لیں جب اصول دین کی مخالفت ہو اس وقت بدعتی کی روایت قابل قبول نہیں کوئی الزام تو لگاو عطیہ ہونے پر
یہ دیکھیں شیعہ مناظر خود اپنے دعوی اور دلیل کے خلاف یہ حوالا دے رہا ہے۔ اہل سنت کے اصول درحقیقت دین کے اصول ہی ہوتے ہیں، اگر کوئی روایت شیعیت کی حمایت میں ہو وہ اہل سنت کے نزدیک بدعت سمجھی جاتی ہے، عطیہ نے اس روایت میں صریح دو جھوٹ بیان کئے ہیں جنہیں دوسری صحیح روایات بلکہ شیعہ معتبر سے بھی ثابت کیا گیا ہے۔
⬅️ فدک ہبہ نہیں ہوا تھا۔
⬅️ آیت و ات ذا القربی مکی آیت ہے، یعنی ھجرت سے پہلے نازل ہوئی جبکہ فدک سات ھجری نبی کریمﷺ کے زیر تسلط آیا۔
ایسی روایت جو واضح جھوٹی باتیں بیان کر رہی ہو ، شیعیت کے حق میں بھی ہو اور سب سے اہم بات اس روایت کے دو راوی عطیہ اور فضیل شیعہ بھی ہوں بلکہ شیعہ اسماء الرجال کے مطابق ائمہ معصومین کے اصحاب بھی ہوں تو اس روایت کو مناظروں میں پیش کرنا ہی جہالت ہے۔ اب شیعہ مناظر نے یہ حوالا پیش کر کے جس اصول کو پیش کیا ہے وہ آخر کس وجہ سے اس کی پیش کی گئی فدک کے ہبہ کرنے والی روایت پر لاگو نہیں ہوگا؟