Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ اصحاب و تابعین کو کہتے ہیں۔(علامہ ابن خلدون)

  جعفر صادق

شیعہ مناظر: علامہ ابن خلدون لکھتے ہیں کہ شیعہ اصحاب وتابعین کو کہتے ہیں


کل میں مسند شرح ابی حنیفہ سے حوالہ پیش کر چکا ہوں کہ عطیہ کو ملا علی قاری نے تابعین میں شمار کیا ہے اور وہ ابو حنیفہ کا استاد بھی۔
 


   یہاں بھی اسی جاہلانہ منطق سے شیعہ مناظر بخش حسین حیدری عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش میں ہے! لفظ شیعہ دکھا کر ایک ایسے گھڑے ہوئے مذہب کو ثابت کر رہے ہیں جو پہلی تین صدیوں تک دنیا میں کہیں بھی نہیں تھا!

لفظ شیعہ پہلے لغوی معنی میں استعمال کیا جاتا تھا، جب اصطلاحی معنی مشہور ہوئے تو اہل سنت علمائے نے اس لفظ سے بیزاری ظاہر کی!! بس اتنی سی بات انہیں سمجھ نہ آئی۔


شیعہ مناظر: معاویہ صاحب بقایا اہل سنت کے محققین عطیہ کی روایت کو حسن کا درجہ دیتے ہیں۔ شیعہ ہونا بدعت نہیں ہے اگر شیعہ ہونا بدعت ہے پھر مسلم اور بخاری بھی نہیں بچ سکتی 
اگر راوی بدعتی ہیں تو پھر بخاری اور مسلم صحیح کیسے اگر ان کو غلط بولیں گے پورا مذہب بدعتی ہوا بقول آپ کے اہل علم اس بات کو سمجھ گیے ہیں آپ کی جہالت ہے جو شیعہ کی رٹ لگا کر ٹائم ضائع کر رہے ہیں۔


شیعہ ہونا شروع کے دور میں واقعی بدعت نہیں تھا لیکن آج ہم شیعہ ہونا بدعت کہہ سکتے ہیں کیونکہ آج کا شیعہ مذہب اپنے عقائد و نظریات سمیت پورا کا پورا بدعت ہی ہے۔ آج کے شیعہ رافضی دور اوّل میں استعمال ہونے والے لفظ شیعہ (لغوی) کو بعد میں لفظ شیعہ (اصطلاحی) سمجھا کر سادہ لوح عوام کو گمراہ کرتے ہیں، یہ شیعوں کا پرانا پروپیگنڈہ ہے جس سے ایک عام فہم شخص دور اوّل کے شیعہ اور آج کے شیعہ رافضی میں فرق نہیں کر پاتا اور تابعین کی ایک جماعت کو آج کے شیعہ رافضی جیسا سمجھنے لگتا ہے لیکن ایسا نہیں تھا۔ 


 شیعہ مناظر: معاویہ صاحب قیاس آرائیاں چھوڑ دیں شیعہ اور رافضی بدعتی میں فرق اگر شیعہ ہونا مجروح ہے تو پھر اپنے مذہب کی فاتحہ پڑھ لیں کیونکہ بخاری بھی گئی اور مسلم بھی گئی اور صحابہ کرام رضی اللہ بھی گے
 شیعہ مناظر: ان کو تحفہ اثنا عشریہ میں شاہ صاحب نے شیعہ لکھا ہے کافی ڈرامہ بازی کر لی آپ نے اب عطیہ کی بدعتی ثابت کر یا مان کہ غلطی پر تھا اب اس نکتہ پر گفتگو ہوگی کیونکہ ساری گفتگو کا دارو مدار شیعہ پر گھوم رہا ہے تو پھر اور حوالے دینے کی ضرورت ہو تو منشاوی سے لقمہ لے لو کیونکہ اب پھنس گئے ہو۔بخش حسین نہیں چھوڑے گا اب۔


   دیکھیں۔۔۔ شیعہ کیسی چال بازیاں کرتے ہیں۔ مدعی وہ خود ہیں، دعوی بھی ان کا ہے اور ثابت بھی انہیں کرنا ہے۔ لیکن الٹا سنی مناظر سے فرمائشیں کرتے رہے کہ عطیہ کو بدعتی ثابت کرو۔

جب عطیہ شیعہ راوی ثابت ہوگیا اور فدک ہبہ کرنے کا بیان شیعیت کی تائید میں ثابت ہوگیا تو اب اس اصول پر عمل کیوں نہ کیا جائے جس پر اہل تشیع خود بھی عمل کرتے ہیں!! 


 سنی مناظر: بخش حسین نے یہ پوری ٹرن اس بے مقصد بات پر ضائع کردی کہ شیعہ کہ یہ ھے، شیعہ بخاری میں ہیں وغیرہ. قارئین آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں نے شیعہ ہونے کو ضعیف ہونا کہیں بھی نہیں لکھا، میں تو الٹا اس پر حوالے دیتا رہا شیعہ سنی علماء سے کہ شیعہ ہونا جرح نہیں.
لیکن اب بخش حسین کے پاس کچھ بچا نہیں کہ میرے سامنے پیش کرکے اپنا دعویٰ ثابت کرسکے، اس لیے آج کا آخری دن پورا کرنے کے لیے وقت گزاری کررہا ہے.


یہ دیکھیں شیعہ مناظر! کس مکاری سے جال بن رہا ہے۔ سنی مناظر نے کوئی قیاس آرائی نہیں کی بلکہ دلیل و ثبوت سے ایک ایک نکتہ کو ثابت کیا۔

بیشک شیعہ راوی ثقہ ہونے کے باوجود مطلقآ قابل حجت نہیں ہے اسی طرح جیسے غیر اثناعشری راوی اہل تشیع کے ہاں ثقہ ہونے کے باوجود مطلقآ قابل حجت نہیں ہوتا۔


سنی مناظر: قارئین یہ اسکین اسی بخش حسین کا بھیجا ہوا ہے جس میں شیعوں کو بدعتی لکھا ہوا ھے،

لیکن اس کیلئے دماغی حالت اب یہ ھے کہ یہ جو بات خود اوپر کہہ کر آیا ہے، اسی کا انکار اس ٹرن میں کررہا ہے کہ شیعہ ہونا بدعتی نہیں. دیکھیں، اپنے ہی پیش کردہ حوالے کے خلاف کہہ گیا اب.
آپ اندازہ لگا سکتے ہیں یہاں کہ اب یہ اپنا دماغی توازن بالکل کھوچکا ہے
پھر کہہ رہا ہے کہ عطیہ کی روایت کو حسن کہا گیا ہے.
اس سے کوئی پوچھے تو صحیح کہ علی معاویہ نے تم سے کب پوچھا کہ عطیہ کی روایت کو حسن کہا گیا ہے یا ضعیف؟
علی معاویہ تو دو دن سے واضح یہ کہہ رہا ہے کہ شیعہ اگرچہ ثقہ ہو لیکن جب اپنے مذھب کی تائید میں روایت کرے تو قابل قبول نہیں، اور اس پر دو حوالے اھل السنت اور دو حوالے شیعہ کتب سے پیش کرچکا ھے.
لیکن بخش حسین اور اس کو لقمہ دینے والے شیعہ علامے و مناظرین اکیلے علی معاویہ کے سامنے اللہ کی مدد سے علمی طور پر اب ڈھیر ہوچکے ہیں۔
اب بخش صاحب کے فدک ہبہ ہونے کا متواتر والا دعویٰ ختم ھوگیا جب تواتر پر میرے حوالے آگئے.
ان کو پتا بھی ہے کہ سامنے علی معاویہ ھے لیکن پھر بھی ایسی کمزور اور لچر قسم کے دعوے بخش حسین کو بتا کر اس کو بے عزت کروانے پر تلے ہوئے ہیں یہ.
اب بخش حسین ہر ٹرن میں شرائط کی خلاف ورزی کررہا ھے اور تین سے اوپر حوالے بھیج رہا ہے، اس سے بخش حسین ہی حالت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے.
اب دوبارہ یہ تاریخ ابن خلدون اور تحفہ اثنا عشری سے شیعہ کی تعریف پر حوالے بھیج رہا ھے. 
حالانکہ میں انھی کے معتبر عالم ابو القاسم خوئی کی کتاب معجم رجال الحدیث سے عطیہ کو امام باقر رح کے اصحاب میں سے اور فضیل کو امام جعفر صادق رح کے اصحاب میں سے ثابت کرچکا ہوں.

یعنی یہ ایسے شیعہ تھے کہ خود ان شیعوں نے ان کو اپنے ائمہ کے اصحاب میں شامل کیا ھے
لیکن بخش حسین کیونکہ ہر طرف سے پھنس چکا ہے اس لیے وقت پورا کرنے کی لیے یہاں وہاں کی غیر متعلق باتیں لا کر وقت مکمل کررہا ہے۔

اب یہ ایٹم بم دیکھیں.
ابن العینا اور جاحظ نے فدک والی حدیث گھڑ کر بغداد کے علماء کے سامنے پیش کی جس کو سب نے قبول کیا سوائے ابن شیبہ علوی کے، انہوں نے اس کو جھوٹ کہا...
دیکھیں ناظرین، ایک جھوٹی حدیث کو اٹھا کر یہ ھمارے سامنے پیش کرتے ہیں

شیعہ مناظر: معاویہ صاحب جب آپ عطیہ کے شیعہ ہونے پر کہا تھا کہ اس کی روایت قابل قبول نہیں 
آپ اپنا دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں میں سکرین شاٹ دیتا ہوں تاکہ پتا چلے آپ کی جہالت کا اور معزز ناظرین بھی دیکھ لیں 


شیعہ مناظر: یہ لیں معاویہ صاحب آپ کے علماء سے ثابت کیا کہ شیعہ کی روایت قابل قبول ہیں 
بخاری میں اور مسلم میں بھی شیعہ راوی موجود ہیں

معاویہ صاحب پھر آپ نے کہا بدعتی ہے عطیہ اب آپ عطیہ پر بدعت کبری ثابت کریں پھر آپ کی جرح قابل قبول ہو گی نہیں تو یہ قیاس آرائیاں نہیں چلیں گی سب دیکھ رہے ہیں
معاویہ صاحب جب آپ کے علماء نے شیعہ کی درجہ بندی کی ہے 
نمبر ایک ۔۔۔وہ شیعہ جو بدعت صغری کے مرتکب ہیں جیسے مزکورہ عبارت میں ہے آپ دیکھ سکتے ہیں ۔۔۔۔۔لہذا ان کی روایت قابل قبول ہیں کسی کو اعتراض نہیں ہے 
دو نمبر دوسری قسم کے شیعہ جو بدعت کبری کے مرتکب ہیں جیسے کہ حضرت ابوبکر اور عمر کو گالی دینا 
یا اس فعل کی طرف لوگوں کو دعوت دینا ایشے شخص کی روایت قابل قبول نہیں ہے 
معاویہ صاحب اب میرا یہ دعوی ہے عطیہ پہلی قسم کا شیعہ ہے 
جس پر کوئی جرح نہیں ہے 
⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️
معاویہ صاحب آپ عطیہ کو دوسرے طبقے کے لوگوں میں ثابت کرو 

معزز ناظرین اب پھر معاویہ صاحب کی جہالت کا پردہ فاش ہونے والا ہے 
معاویہ صاحب اس نقطہ کے علاوہ بات نہیں ہوگی

سنی مناظر: پہلی بات تو یہ کہ معجم رجال الحدیث شیعہ کتاب سے میں نے عطیہ کو اصحاب باقر رح سے ثابت کیا.
اس کا جواب کسی شیعہ سے نہیں ملے گا آپ کو.

2۔ باقی میں پہلے ہی تفصیل سے بتا چکا ہوں کہ شیعہ اپنے نظریات چھپاتے ہیں.
کیا پتا اس نے صرف تفضیلیت ہی ظاہر کی ہو اور دوسرے نظریات چھپائے ہوں.

3۔ یہ ھبہ والی روایت ہی اس کے کٹر شیعہ نظریات پر ہونے کی دلیل ہے
 

سنی مناظر: شیعہ کی روایت اس کی تائید میں قبول نہیں. یہاں مطلقاً روایت کے قبول ہونے کا انکار ہے یا صرف اس کی تائید میں قبول نہ ہونے کی بات؟
چلیں میں ایک دوسرے انداز سے فدک کے ہبہ کا رد دکھاتا ہوں۔