اگر کوئی شخص خلیفہ وقت کو نہ مانے اور اس کی علی الاعلان…

اگر کوئی شخص خلیفہ وقت کو نہ مانے اور اس کی علی الاعلان مخالفت کرے تو ایسے شخص کی کیا سزا ہے مگر یاد رہے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا، حضرت امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ حضرت طلحہٰ رضی اللہ عنہ اور حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے خلیفہ وقت حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے جنگیں کی ہیں واقعات جنگ جمل و صفین و نہروان کو پیش نظر رکھ کر فتویٰ صادر فرمائیں کہ خلیفہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرنے والے کی سزا کیا ہے؟ انصاف مطلوب ہے۔

  مولانا مہرمحمد میانوالی

صفحہ 4 از 4

نہج البلاغہ اردو صفحہ، 507 خطبہ، 167 میں ہے آپ کی بیعت ہو جانے کے بعد اصحاب کی ایک جماعت نے آپ سے عرض کیا اگر آپ ان لوگوں کو سزائیں دیں جنہوں نے سیدنا عثمانؓ پر فوج کشی کی تھی تو اچھا ہے حضرت نے فرمایا اے بھائیو جو بات تم جانتے ہو میں اس سے بے خبر نہیں ہوں لیکن یہ قوت کہاں ہے؟ جب کہ فوج کشی کرنے والے باغی پوری قوت و شوکت میں ہیں وہ اس وقت ہم پر مسلط ہیں ہم ان پر حاوی نہیں حد یہ ہے کہ تمہارے غلام بھی ان کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

بعض علماء کی تحقیق میں حضرت عمارؓ کا قاتل بھی یہی فئہ باغیہ تھا جیسے حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے قاتل اسی قماش کے کوفی لوگ تھے اس بالاتفاق فئہ باغیہ کو قتل کی سزا سیدنا امیرِ معاویہؓ نے کیوں نہیں دی جب کہ آپ ان کا جرم اور قصاص کی فرضیت خوب جانتے تھے فما هو جوابكم فھو جوابنا۔ لے دے کے بعد اسی نتیجہ پہ آدمی پہنچتا ہے کہ مشاجراتِ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں خاموش رہے۔


صفحہ 4 از 4