Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

فدک کا ہبہ ہونا تواتر سے ثابت ہے۔(شیعہ مناظر کے دلائل)

  جعفر صادق

شیعہ مناظر: معاویہ صاحب اب میں آتا ہوں روایت کی طرف اور اس کا تواتر ثابت کرتا ہوں تاکہ آپ کی یہ ڈرامہ بازی اختتام پذیر ہو جو علماء کے قول کی لگائی ہوئی ہے آپ نے یہ جاہلانہ استدلال نہیں چلیں گے۔


 

شیعہ مناظر: یہاں پر شرائط کے مطابق یہ سکین لگا سکتا تھا معاویہ صاحب اب آپ کی یہ ڈرامہ بازی ختم ہے یہ روایت تواتر سے ثابت ہے۔
اب علماء کے اختلاف کی کیا حیثیت تواتر کے سامنے
معاویہ صاحب آپ کو سمجھ نہیں آیا ہوگا کیسے چلو وضاحت کرتا ہوں 
جب آپ ہم سے مناظرہ کرتے ہیں تحریف قرآن پر یہ ہی کہتے ہیں نہ یہ تواتر سے ثابت ہے اور علماء کا اختلاف قابل قبول نہیں ہوگا
اب مجھے ہنسی آرہی معاویہ صاحب کی جہالت پر 
کیا کہو یہ ہی کہہ سکتا ہوں 
نہ خنجر اٹھے تم سے نہ تلوار اٹھے گی 
یہ بازو ہمارے ازمائے ہوئے ہیں
اگر اجازت دیں تو بقایا بھی حوالے لگا کر تواتر ثابت کر دوں۔
معاویہ صاحب آپ ابھی تک عطیہ کو بدعتی ثابت نہیں کر سکے بقایا میرے سوال کا جواب دیں، وہ کونسے عقائد تھے جنکی وجہ سے محدثین کسی راوی کو شیعہ کہتے تھے.  جن پر شیعت کی جرح ہے انکے جرح کے اسباب پیش کرو متقدمین سے
یہ تو آپ کی تاویل ہے ۔متقدمین کے قول پیش کرو
عطیہ کے نام کے ساتھ کہ وہ بدعتی تھا
ملا علی قاری غلطی سے ابو حنیفہ لکھا گیا معذرت چاہتا ہوں بعد میں ٹیکس کیا

سنی مناظر: بخش حسین صاحب اب آپ ٹائم پاس کررہے ہیں اور کچھ نہیں
اہل علم سمجھ چکے ہیں کہ اب آپ کے پاس علم کچھ نہیں بچا.

 1: عطیہ عوفی پر میں نے کوئی جرح ہی نہیں کی اور جناب ان کو امام ابو حنیفہ رح کا استاد ثابت کرنے میں لگ گئے. میں آپ ہی کے مولوی کی لکھی ہوئی کتاب خطبہ فدک سے ثابت کرچکا تھا کہ شیعت جرح نہیں، لیکن پھر بھی آپ وہی راگ الاپ رہے ہیں کہ جرح کردی وغیرہ

 2: ابو یعلی کا وہی حوالہ اٹھا کر دوبارہ بھیج دیا اور فتح القدیر سے بھی وہی بات بھیج دی جس میں عطیہ اور فضیل جیسے شیعہ راوی ہیں.

کوئی نئی بات نہیں ہے آپ کے پاس بس وہی جمع کردہ اسکینز ہیں آپ کے پاس جو بغیر وجہ کے بھیج کر ٹائم پاس کررہے ہو۔ آپ میرے دلائل کا رد کریں. ان کی طرف تو آپ جا ہی نہیں رھے. میرے دلائل کا قرضہ آپ پر بڑھتا جا رہا ہے. آپ کی ہر بات کا جواب میں نے دلائل سے دیا ھے لیکن آپ مقروض ہوتے جا رہے ہیں۔ اب ہنسنا ہی بچا ہے آپ کے پاس. جن کے پاس دلائل نہیں وہ اپنی ذلت پر ہنسنے کے سوائے اور کر ہی کیا سکتے ہیں۔

تواتر کی تعریف تو پیش کریں ذرا بسم اللہ کرکے؟.
جس نے آپ کو یہ لقمہ دیا ہے اس سے پوچھیں یہ سوال؟


شیعہ مناظر کو دعوی میں موجود فدک کے ہبہ کرنے کے متعلق اور اپنی پہلی دلیل کی تائید میں مزید ایسی روایات پیش کرنی تھیں جس میں عطیہ اور فضیل جیسے شیعہ راوی نہ ہوں اور صحیح روایت بھی ہو جو کسی اصول سے رد کرنا اہل سنت کے لئے ممکن بھی نہ ہو۔ لیکن واقعہ چونکہ جھوٹا ہے اس لئے ایسی کوئی مضبوط روایت شیعہ قیامت تک تلاش نہیں کر سکتے!!



 


 


سنی مناظر: لیں جناب میں نے آپ کے ہی علماء سے ثابت کیا ہے کہ
اہل تشیع کے ہاں راوی فاسد المذہب ہے اور ثقہ اور ان کی روایت صحیح بھی ہے
 ⬅️  إبان بن عثمان فطحیہ ہے  لیکن اس کی روایت کے صحیح ہونے پر اجماع
⬅️  احمد بن الحسن بن فضال، عمرو بن سعید دونوں فاسد المذہب اور ثقہ

اب دوبارہ مت کہنا کہ عطیہ پر جرح کردی. کچھ پڑھ کر پھر میرے سامنے آنا، دوسروں کے آسرے یہی حال ہوگا تمھارا.
 
شیعہ مناظر:معاویہ صاحب یہ لقمہ مجھے آپ کے عالم نے ہی دیا ہے 
بقایا ہمارا مناظرہ تواتر کی تعریف پر نہیں چل رہا اگر اس پر بھی کرنا ہو تو حاضر ہوں پھر آپ کو بتاو گا تواتر کی اقسام کتنی ہے اور ان اقسام کی تعریف کیا اور تواتر کے لغوی معنی کیا یہ سب بتاو گا فلحال آتا ہوں اصل مقصد کی طرف۔
 


شیعہ مناظر نے تواتر کی تعریف بھی پیش نہیں کی۔ جسے ثابت کرنے پر اچھل کود کر رہے تھے ، اس کی وضاحت تک نہ کرسکے!!


 شیعہ مناظر: معاویہ صاحب لگتا ہے آپ ادب کے تقاضے ہی بھول چکے ہیں جبکہ ہم نے آپ کو تم تمھارا کہہ کر مخاطب نہیں کیا اب وارننگ دیتا ہوں ایسی زبان استعمال مت کرنا
معاویہ صاحب ہم نے اس لیے حوالے سینڈ نہیں کیے پھر آپ بولتے کہ شرائط توڑ دی۔ چلیں اب آپ کی خواہش پوری کر دیتا ہوں تواتر والی 
اور اہل سنت کا اصول ہے کہ جس راوی سے تین روایت نقل ہوجائے اور وہ روایت صحیح ہو تو اس کی روایت قابل قبول ہے چاہیے راوی ضعیف بھی ہو لیکن یہ راوی ثقہ ہیں.