Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ کی روایت اس کے مذہب کی تائید میں قبول نہیں(اہل سنت دلائل)

  جعفر صادق

سنی مناظر : بخش حسین صاحب آپ کی دلیل کے میں نے 3 جوابات دیے.
 1: اس روایت میں دو راوی شیعہ ہیں اور شیعہ کی روایت اس کے مذہب کی تائید میں قبول نہیں.
 2:  روایت میں بیان کی گئی آیت مکی ہے اور باغ فدک مدینہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو آیت پہلے کی ہے أقع فدک بعد میں آیا، تو اس آیت سے فدک دیا جانا مراد ہو ہی نہیں سکتا. 
 3: یہ روایت دوسری کئی سنی و شیعہ روایات اور علماء کے اقوالات کے خلاف ہے. اس پر میں 5 حوالاجات دے چکا ہوں.
دوسرے اور تیسرے جواب کا تو کوئی جواب نہیں آپ کے پاس۔

رہا پہلا جواب، تو اس کے رد میں آپ صرف یہ بہانے کررہے ہو کہ ان راویوں کو شیعہ ثابت کرو اور جب ان کی روایت صحیح بھی ہے کوئی جرح بھی  نہیں تو قبول کیوں نہیں؟
میں کتب اھل السنت اور شیعہ دونوں سے راویوں کا شیعہ ہونا ثابت کرچکا ہوں.
رہا یہ بہانا کہ جب جرح بھی نہیں اور ہے بھی ثقہ تو پھر کیوں قبول نہیں؟
تو یہ جہالت آپ کے بڑے مناظر اور اصول جاننے کے دعوے دار بھی کرچکے ہیں.کتب اصول حدیث جس نے پڑھی ہے وہ جانتا ہے کہ ایک تقسیم تو صحیح، ضعیف وغيره والی محدثین نے لکھی ہے.
دوسری تقسیم ھے قبول و رد کی یا مقبول و مردود روایت کی.
تو جہاں مردود روایت کی بات لکھی ہے تو وہاں ایک وجہ روایت کے مردود ہونے کی راوی کا مذہب بھی لکھا ہے جہاں یہ اصول موجود ھے کہ 
ثقہ بدعتی کی روایت قبول مگر وہ روایت جو اس کے مذہب کی تائید میں ہو وہ قبول نہیں
یہ جو کل میں نے الرعایۃ سے حوالہ بھیجا ھے یہ بحث اسی تقسیم میں ھے، اس صفحے سے چند صفحات پہلے یہی عنوان ھے
فی شروط القبول و الرد..
روایت کے مقبول اور مردود ہونے کے شرائط

یہ صفحہ 181، اس کے سات صفحات بعد وہ حوالہ جو کل الرعایۃ کا میں نے بھیجا صفحہ 188 سے. 

یہی تقسیم کتب اصول اھل السنت میں بھی ھے.
جو تم کو پیچھے سے لقمے دے رہے ہیں ان کو کہوں گا کہ نزھۃ النظر شرح النخبۃ الفجر پڑھ کر دیکھیں.


سنی مناظر : یہ دوسرا حوالہ شیعہ کتاب کا، وہی اصول ہے کہ اہل بدعت کی وہ روایت قبول نہیں جو اس کے مذھب کی تائید میں ہو. تو یہ مسلمہ اصول ھے شیعہ اور سنی لیکن آپ اور آپ کو لقمہ دینے والے اپنے مذھبی اصولوں سے ناواقف ہیں.

 شیعہ مناظر : معاویہ صاحب اگر آپ کے یہ اصول ہیں جرح کہ یعنی ضعف اور بدعتی ہونا امام باقر علیہ السلام اور امام جعفر صادق علیہ کے تلامیذ ہونا ہے تو پھر اس طرح تو امام ابو حنیفہ کا مذہب تو ملیا میٹ ہوگیا یعنی برباد ہوگیا کیونکہ بہت سے اہل سنت کے امام امام باقر علیہ السلام مدد امام جعفر صادق علیہ السلام کے شاگرد رہے ہیں ، وہ بھی بدعتی ہوے یہ اصول ان پر بھی لاگو ہوتا ہے۔


غور فرمائیں!! سنی مناظر کی طرف سے عطیہ اور فضیل کو شیعہ کتب سے بھی شیعہ ثابت کیا گیا کیونکہ شیعہ محدثین نے دونوں راویوں کو امام باقر اور امام صادقؒ کے اصحاب میں شامل کیا ہے۔ کیا شیعہ محدثین نے سنی المذہب کسی راوی کو اپنے کسی امام 

 معصوم کا صحابی ڈکلیئر کیا ہے؟ بظاہر یہ ممکن نہیں ہے جبتک راوی کے عقائد و نظریات شیعہ محدثین جانتے نہ ہوں وہ کسی راوی کو ائمہ معصومین کے اصحاب میں شامل نہیں کرسکتے۔

شیعہ مناظر بخش حسین حیدری کا عوام کو ایک اور دھوکا

کیا شیعہ محدثین نے اپنی اسماء الرجال کتب میں اہل سنت کے اماموں کو ائمہ معصومین کے اصحاب میں ذکر کیا ہے؟ اصل نکتہ تو یہ ثابت کرنا تھا!! اگر شیعہ مناظر اس تاویل سے عطیہ اور فضیل کو غیر شیعہ ثابت کرنا چاہتے ہیں تو انہیں بطور مثال کسی ایک اہل سنت امام کو اپنے امام معصوم کے اصحاب میں شامل کیا جانا ثابت کرنا تھا اور وہ بھی شیعہ اسماء الرجال کی کتب سے تاکہ یہ تسلیم کیا جائے کہ عطیہ اور فضیل واقعی شیعہ نہیں ہوسکتے کیونکہ دیگر غیر شیعہ بھی اصحاب ائمہ معصومین میں ذکر کئے گئے ہیں۔ جبتک یہ ثابت نہ ہو ایسی تاویل شیعہ مناظر کی ذاتی رائے متصور کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ شرائط مناظرہ میں خود شیعہ کی طرف سے یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ سنی مناظر ذاتی تاویل پیش نہیں کرے گا بلکہ اس کی تائید علمائے اہل سنت سے ضرور دکھائے گا۔ جو اصول شیعہ کی طرف سے سنی مناظر پر لاگو کیا گیا وہی اصول شیعہ مناظر پر بھی عائد ہوتا ہے۔



  
شیعہ مناظر : اگر آپ یہ نہیں بولنا یہ اصول ان کے لیے نہیں ہے اگر بولے تو پھر آپ نے جو سکین پیش کیے ہیں ان سے ثابت نہیں ہوتا اور عطیہ کا نام نہیں لکھا کہ وہ بدعتی ہے۔


   اصول تو تمام پر ہی لاگو ہوتے ہیں۔ شیعہ مناظر کو پہلی فرصت میں شیعہ اسماء الرجال سے اسکین رکھ کر ثابت کرنا تھا کہ امام ابوحنیفہ کو بھی شیعہ محدثین اصحاب امام جعفر صادقؒ میں تسلیم کرتے ہیں۔ مناظرے میں ذاتی تاویل قبول نہیں کی جاتی بلکہ ہر تاویل کی تائید بھی پیش کرنا ضروری ہوتا ہے۔


شیعہ مناظر : معاویہ صاحب آپ نے اب اعتراض شیعہ اور امام جعفر صادق کے اصحاب اور شاگرد پر کیا ہے اب دیکھتا ہوں کہ کیسے ابو حنیفہ صاحب کو بچاتے ہو۔
 


   پہلے شیعہ مناظر ثابت تو کرے کہ امام ابوحنیفہؒ کو شیعہ محدثین نے اصحاب امام معصوم میں ذکر کیا ہے!! سنی مناظر تو جو کہہ رہے ہیں وہی ثابت بھی کر رہے ہیں۔ اب یہ تو ممکن نہیں کہ شیعہ مناظر کی تمام الٹی سیدھی تاویلات کا رد کیا جائے!!  



 
شیعہ مناظر :  معاویہ صاحب لگتا ہے عقل گھاس چرنے گئی ہے آپ کی 
علماء کے اختلاف کی کیا حیثیت ہے تواتر کے سامنے اب میں اس روایت کا تواتر ثابت کرتا ہوں۔ معاویہ صاحب آپ بار بار عطیہ کو بدعتی کہہ رہے ہیں جب کہ آپ کی کتاب مسند ابی حنیفہ میں من اجلا التابعین کا اقرار موجود ہے 

 


شیعہ مناظر کی طرف سے جہالت کے اوپر جہالت

اوپر کئی اسکینز سے یہ بات پایہ تکمیل تک پہنچادی گئی کہ تابعین اور تبع تابعین میں شیعہ راوی بھی شامل ہیں ، وہ ثقہ بھی ہیں، روایات بھی قبول کی جاتی ہیں۔ صحیحین میں ان کی روایات بھی موجود ہیں، لیکن اگر وہ راوی شیعیت کی تائید میں روایت بیان کریں تو مسترد کی جاتی ہے۔ 

فدک کا ہبہ ہونا ایک ایسا جھوٹ ہے جس کی حقیقت مختلف سنی و شیعہ صحیح روایات سے ظاہر ہوجاتی ہے۔ اس کے باوجود شیعہ مناظر کی سوئی ابھی تک ایک نکتہ پر اٹکی ہوئی ہے، اس سے آگے پیچھے موصوف کو کچھ سوچنا ہی نہیں چاہتے!!  وہ نکتہ یہ ہے کہ عطیہ تابعی اور ثقہ راوی ہے!  اب اس کی ہر روایت مطلقآ قبول کرلی جائے ۔


  شیعہ مناظر : معاویہ صاحب اب ابوحنیفہ صاحب کو بھی بدعتی کہنا 
اس نے عطیہ کو تابعین میں شمار کیا ہے آپ بدعتی کی رٹ لگا کر بیٹھے ہیں.