Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی اولاد

  علی محمد الصلابی

سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی اولاد درج ذیل ہیں

1۔ حسن 2۔ زید 3۔ طلحہ 4۔قاسم  5۔ابوبکر

6۔ عبداللہ (یہ لوگ کربلا میں اپنے چچا سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ شہید کر دیے گئے)

7۔ عمرو 8۔عبدالرحمٰن 9۔ حسین 10۔ محمد

11۔ یعقوب 12۔ اسماعیل 13۔ حمزہ 14۔ جعفر

15۔ عقیل 16۔ ام حسین

ان میں سے حسن و زید کی اولاد کا سلسلہ چلا چنانچہ حسن مثنیٰ کے پانچ لڑکے ہوئے۔ ان کی والدہ خولہ بنت فزاریہ ہیں۔ زید کے ایک لڑکے حسن بن زید ہوئے انھی سے اولاد کا سلسلہ دراز ہوا۔ زید کی والدہ ام بشر بنت ابو مسعود انصاری بدری ہیں، زید کو ابو جعفر منصور کی جانب سے مدینہ کا گورنر بنایا گیا اور وہ سیدہ نفیسہ کے والد ہیں، ان کے لڑکے (1) قاسم، (2) اسماعیل، (3)عبداللہ، (4)ابراہیم، (5)زید، (6)اسحاق، (7)اور علی ہیں۔

(مہرۃ انساب العرب لابن حزم: صفحہ 93، 98) و سیر اعلام النبلاء: جلد 3 صفحہ 279) والدوحۃ النبویۃ الشریفۃ: صفحہ 100)