عبدلکریم شہرستانی اسماعيلی شیعہ تھا اور اپنے نظریات کی تبلیغ بھی کرتا تھا(اہل سنت مناظر)
جعفر صادقسنی مناظر: مجھے حیرت ہے کہ جب تحریف قرآن کے مسئلے میں تم لوگ اپنی کتب سے اقوالات پیش کرتے ہو تو تب کیوں اصول یاد نہیں رہتے شیعہ مناظرین کو؟
بقول بخش حسین کے وہ سارے شیعہ علماء و مناظرین جو تحریف کے مسئلے پر اپنی کتب سے حوالے پیش کرتے ہیں وہ اصول سے ناواقف ہوتے ہیں.
بخش حسین صاحب مبارک ہو آپ نے بہت سے شیعہ علماء و مناظرین کو اصول سے ناواقف ثابت کردیا۔
بخش حسین صاحب واقعی آپ اصول سے ناواقف ہیں
اوپر آپ ہی کے دیے گئے میزان الاعتدال کے حوالے میں بدعتی راوی کو سچا کہا گیا ہے لیکن پھر بھی میرے سمجھانے کے بعد بھی وہی لاعلمی دکھا رہے ہو کہ "شیعہ کا نظریہ بیان کررہا ہے".
تو یہ الفاظ کیا جرح ہوئے آپ کے نزدیک؟
چلو اپنے علم کے دریا بہاؤ اور
محدثین سے یہ ثابت کرو کہ کسی کو بدعتی کہنا جرح ہوتی ہے؟
بسم الله.
شیعہ مناظر محدثین سے ثابت نہ کرسکے کہ بدعتی کہنا جرح ہوتی ہے۔بس اپنی ذاتی تاویلات کا ڈھنڈورہ پیٹتے رہے۔
سنی مناظر: الفاظ غور سے دیکھو کہ یہ پوری سورۃ مکی ھے جمھور کے نزدیک.
پھر آگے قیل کہہ کر کمزور اقوالات نقل کیے ہیں علامہ آلوسی رح نے.
لیکن آپ کی دیانت تو یہ ہے کہ جمھور کے قول کے برعکس کمزور اقوالات پیش کرکے اپنے مفسر طباطبائی کا رد کرنے چلے ہو، واہ سبحان اللہ
میں نے اس شھرستانی کے علماء وغیرہ ہونے کی بات کب کی؟ کہ یہ بڑا عالم نہیں تھا؟ بات سمجھ بھی رہے ہو یا ایسے ہی جو دماغ میں الٹا سیدھا آیا اور کسی نے بطور لقمہ کوئی حوالے بھیج دیا اس کو اٹھا کر یہاں بھیج دیا؟
کچھ اپنی عقل بھی استعمال کرو کہ بات کیا چل رہی ہے اور آپ بھیج کیا رہے ہو؟
میں نے شھرستانی کو غالی شیعہ اور ملحد نظریات والا ثابت کیا جس کا آپ کو رد کرنا ہے کہ نہیں یہ سنی تھا.
کہاں بیان مذھب اور کہاں بیان علم.. ایسے لوگ بھی مناظر بنے بیٹھے ہیں
قیامت کی نشانی ہے
اگر بالفرض کچھ علماء نے لا علمی کی بنیاد پر اسے شافعی کہہ دیا تو جن کو اس کا شیعہ ہونا پتا چلا تو انہوں نے اس کا بھانڈا کھول دیا۔
بہت سارے ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کی شیعت کا کچھ علماء کو پتا نہیں چلتا تو وہ اسے سنی کہہ دیتے ہیں.
عبدالکریم شہرستانی اسماعيلی شیعہ تھا اور اپنے نظریات کی تبلیغ بھی کرتا تھا.
تو ایسے شخص کی بات کیسے ہم مان سکتے ہیں؟
ہو سکتا ہے آپ یہ علمیت جھاڑنے کی کوشش کریں سنی محدثین کو پتا نہیں چلا؟
تو یہ دیکھیں شاھ عبد العزیز محدث رح کہہ چکے ہیں کہ کچھ راویوں کا پتا پہلے والے محدثین کو نہیں چلا لیکن بعد والوں کو ان کی حقیقت پتا چلی تو انہوں نے ان راویوں کا بھانڈا کھولا.
یہی حال شھرستانی اور بہت سے راویوں کا ہے۔
یہاں بھی آپ نے قول جمھور چھوڑ کر کسی کی ذاتی رائے پیش کی ہے.
جمھور کے قول سے آپ کو کیا دشمنی ہے بخش صاحب؟
باقی عطیہ اور فضیل کے شیعہ ہونے کی بات میں پہلے ہی کرچکا ہوں بار بار وہی بات کرنے کا وقت نہیں میرے پاس.
شیعہ مناظر: آپ کی رائے قابل قبول نہیں ہوگی معاویہ صاحب کسی محقق ومحدثین کا قول تو دکھائیں۔ اگر عطیہ اور فضیل رافضی تھے تو ناصبیوں نے ان کی توثیق کیوں پیش کی بقایا شیعہ ہونے پر جرح نہیں یہ آپ مان چکے ہیں تو اس کی روایت قابل قبول کیوں نہیں۔
شیعہ مناظر اب بوکھلاہٹ میں یہ بھی بھول گئے ہیں کہ عطیہ اور فضیل کو رافضی نہیں بلکہ شیعہ ثابت کیا گیا ہے، اوپر شیعہ مناظر شیعہ اور رافضی کا فرق بھی بیان کر چکے ہیں ، اہل سنت علماء نے اسماء الرجال میں کئی راویوں کو ثقہ اور شیعہ کہا ہے، موصوف غصہ میں تمام علماء کرام کو ناصبی کہہ کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنے لگے ہیں تاکہ علمی گفتگو سے جان چھوٹ جائے!!
شیعہ مناظر: جی معزز سامعین معاویہ صاحب کی جہالت دیکھ لیں معاویہ صاحب آپ کو آپ کی جہالت مبارک ہو فلحال گفتگو فدک کے موضوع پر ہے جبکہ آپ درمیان میں تحریف قران کا موضوع اٹھا لائے جواب دینا بنتا نہیں لیکن دیتا ہوں تاکہ آپ کی اس جاہلانہ ٹوٹی پھوٹی چھوٹی سی اعتراضی
کیسی جاہلیت ہے معاویہ صاحب اس وقت آپ اپنا دعوی دیکھ لیا کریں کیا کہوں جب عقل گھاس چرنے چلی جائے تو ایسی باتیں ہی نکلتی ہیں
معاویہ صاحب آپ کا دعوی ہوتا ہے شیعہ اپنے اصول پر رہتے ہوئے قرآن کو کامل ثابت کرے
کیا اس وقت آپ کی کتابوں کے حوالے دیئے جائیں گے۔ مبارک ہو معاویہ صاحب آپ کو جہالت یہ تھا مبارک کا مبارک سے جواب۔
غور فرمائیں! شیعہ مناظر نے کونسی نئی بات کہہ دی ہے!! مناظروں میں دعوی ہمیشہ فریق مخالف کی کتب کے مطابق ہی ہوتا ہے۔ اگر شیعوں پر تحریف قرآن کا الزام لگایا جاتا ہے تو ظاہر ہے شیعہ کتب سے ہی ان پر حجت تمام کی جائے گی اور وہ بھی شیعہ کتب سے ہی دفاع کرنے کے پابند ہوں گے!!
اسی طرح فدک اگر ہبہ کیا گیا اور صحابہ کرام نے اہل بیت کا حق چھین لیا تو شیعہ اپنا دعوی اہل سنت کتب سے ثابت کرنے کی کوشش کریں گے اور سنی مناظر اہل سنت کتب سے ہی دفاع کرنے کا پابند بھی ہوگا۔
شیعہ مناظر: معاویہ صاحب لگتا ہے آپ کا ذہن کند ہوچکا ہے۔ جمہور کے قول میں یہ نہیں کہ اس میں کوئی آیت مدنی نہیں ہے۔ بلکہ کثرت آیات مکی ہیں اس لیے مکی کہا ہے۔
آپ کے کہنے کے مطابق کیا پہلے والے جاہل تھے جن کو یہ نہیں پتہ چلا کہ شہر سستانی کا تعلق کہاں سے کس مذہب سے جب کے میں دکھا چکا ہوں کہ وہ شافعی تھے یہ لیں اور دلائل دیتا ہوں
شیعہ مناظر: ابو الفتح محمد بن ابی القاسم عبدالکریم الشہرسستانی صاحب
امام اور فقیہ تھے معاویہ صاحب نے ایک ٹوٹا ہوا حوالہ پیش کیا چلو یہ تو ٹھیک ہے پہلے والے نے شافعی کہا
معاویہ صاحب آپ نے حوالہ پیش کیا تحفہ اثنا عشریہ کا تو آپ نے شیعہ کی چار اقسام بیان کی ہیں اب بتائیں عطیہ کا تعلق کس گروہ سے ہے۔
معاویہ صاحب آپ نے حوالہ پیش کیا تحفہ اثنا عشریہ کا تو آپ نے شیعہ کی چار اقسام بیان کی ہیں اب بتائیں عطیہ کا تعلق کس گروہ سے ہے۔
شیعہ مناظر: عمر رضا کحالہ لکھتے ہیں کہ شہر ستانی الشافعی المذہب تھا
معاویہ صاحب کیا ہوگیا اقرار کرکے کتنی بار بھاگو گے کتنا ذلیل ہوگے
ہاں توشیعہ ہونا مضر نہیں ھے. تمہارے محدثین کی اصطلاح میں صرف شیعہ ہونا اس بنیاد پر ھے کہ عثمان پر علی کو فضیلت دینا نا کہ اثنا عشری عقائد کا حامل ہونا
اگر شیعہ ہونے پر عطیہ کی روایت کو رد کریں گے اپنی تاویلات پر یہ قابل قبول نہیں ، یہ بات بھی ذہن میں رہے وہ ثقہ راوی ہیں اور امام ابو حنیفہ کے استاد بھی ، اپنی تاویل پیش کر کے اپنے فقہ کے امام کو بھی بدعتی کہنا چاہتے ہیں!
شیعہ مناظر کو چاہئے تھا کہ فدک عطا کئے جانے پر اہل سنت کتب سے مزید دلائل دیتے تاکہ دعوی پر حجت قائم کی جاسکتی۔
دوسرا راستہ یہ تھا کہ عطیہ اور فضیل کے شیعہ ہونے کا رد کرتے ہوئے اسماءالرجال سے سنی المذہب ہونا ثابت کرتے ۔
یا سنی مناظر کے دلائل کا علمی رد کرتے اور یہ بھی ثابت کرتے کہ شیعہ اور ثقہ راوی سے مطلقآ ہر قسم کی روایت اہل سنت کے ہاں حجت سمجھی جاتی ہے!!
بدقسمتی سے شیعہ مناظر ان تین راستوں پر چلنے کے بجائے جہالت سے بھرپور جوابات دیتے رہے اور وقت ضایع کرتے رہے۔
شیعہ مناظر: معاویہ صاحب آپ کی صحیحین میں عطیہ سے روایت نقل کی گئی ہیں اور حدیث بھی صحیح ہیں ، عطیہ پر آپ کا اعتراض باطل ہے یا ثابت کریں عطیہ سے روایت نقل کرنا بدعت ہے۔
شیعہ مناظر: معاویہ صاحب پھر وہ ہی سوال جب محققین ومحدثین راوی کو شیعہ کہتے ہیں تو اس کی بنیاد کیا ہوتی ہے۔
(ایک ہی سوال بار بار شیعہ مناظر پوچھتے رہے جبکہ اس کا جواب کئی بار دینے کے باوجود شیعہ مناظر سمجھنے سے قاصر رہے)
سنی مناظر: افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ میرے سامنے ایک ایسا شخص ھے جو اصول حدیث سے بالکل لاعلم ھے.
کسی راوی کا مذھب بیان کرنا جرح نہیں ھے، نہیں ھے.
لیکن یہ عطیہ کی توثیق پیش کررہا ھے اور کہہ رہا ہے کہ صحیحین میں اس کی روایت ھے!
بخش صاحب آپ سے عطیہ اور فضیل کی توثیق کی بات کون کررہا ہے؟
یہ ملاحظہ فرمائیں!!! شیعہ مناظر کے علم کا جنازہ!! راوی کا ثقہ ہونا اور راوی کا شیعہ ہونا یہ دونوں الگ الگ باتیں بار بار سمجھانے کے باوجود ان کی سمجھ میں نہیں آ رہیں!!
ایک راوی ثقہ اور شیعہ ہوسکتا ہے، لیکن شیعہ ہونے کی وجہ سے اس کی صرف وہ روایات مسترد کی جائیں گی جس سے شیعیت کی تائید ہوتی ہو!! موصوف اس بات پر پھولے نہیں سما رہے کہ عطیہ سے صحیحین میں روایات موجود ہیں مطلب یہ راوی ہر حال میں قابل حجت ہوگیا!!
اب لیں ذرا اپنے عالم کا حوالہ
سنی مناظر: لیں جناب، خود آپ کے بڑے مان رہے ہیں کہ شیعت جرح نہیں.
اب بتائیں آپ کی علمی حیثیت کیا رہی جو آپ کل سے عطیہ کو ثقہ ثقہ کہتے رہے ہو، علامہ شہرستانی والے حوالے کا کچھ فائدہ نہیں۔ کیونکہ میں وضاحت کرچکا ہوں جن علماء نے اس کو شافعی یا سنی لکھا ھے تو اس سے شیعہ ہونے کا انکار ثابت نہیں ہوتا. میں دو حوالے پیش کرچکا ہوں کہ وہ کٹر شیعہ اسماعیلی اور ملحد تھا اور ساتھ میں تحفہ اثنا عشری سے اسکی وضاحت بھی کرچکا ہوں کچھ علماء کو کسی راوی کی حقیقت پتہ نہیں چلی لیکن کچھ کو پتہ چل گئی، اگر کسی کے بارے میں علم نہ ہونے سے وہ جاہل ہے تو پھر یہ جہالت آپ کے محدثین میں بھی موجود ہے کہ کچھ لوگ کسی راوی کو امامی کہتے ہیں تو کچھ لوگ اس کو فطحیہ یا واقفیہ کہتے ہیں!! تو کیا آپ اپنے ان محدثین کو بھی جاہل کہیں گے؟
اور جناب، مناظرہ کے اصول صرف فدک کے مسئلے پر ہی لاگو ہوتے ہیں یا ہر ہر مناظرہ پر؟ تحریف میں آپ کو مناظرہ کے اصول یاد نہیں رہتے کیوں؟ یا تحریف پر اصولوں سے ناواقف ہوجائے ہو؟ ثابت ہوا کہ یہ آپ کی جہالت ہے کہ سنی حوالے بالکل پیش ہی نہ کرو اور میں سنی حوالے آپ کو منوانے کے لیے نہیں بلکہ اپنا مسلک کو واضح کرنے کے لیے بھیج رہا ہوں۔
میری رائے نہ مانو علامہ ابن حجر رح اور علامہ ذھبی رح کی مانو جو عطیہ اور فضیل کو شیعہ لکھ چکے ہیں۔
جمھور کے قول میں کیا لکھا ہوا ھے یہ بتادو؟
یہ جو آپ نے لکھا ھے کہ
"کثرت آیات مکی ہیں" .. یہ کن الفاظ کا ترجمہ ہے؟
وہ عربی الفاظ یہاں لکھ کر ترجمہ کریں؟
شیعہ مناظر نے ان عربی الفاظ کی نشاندہی نہیں کی جس سے واضح ہوا کہ وہ خیانت کر کے عوام کو گمراہ رہے ہیں!
علامہ ابن کثیر رح اس آیت کو واضح طور پر مکی کہہ رہے ہیں اور ہبہ والی بات کا رد کررہے ہیں۔
ظاھر ہے اس کے عقائد کی وجہ سے کسی کو سنی یا شیعہ یا فطحیہ یا واقفیہ وغیرہ کہا جاتا ھے اور عطیہ و فضیل کی شیعت پر میں محدثین کے حوالے دے چکا ہوں جن کو آپ ہاتھ نہیں لگا رہے۔
♦️ یہ بتادو کہ فدک کا ھبہ ہونا شیعہ عقیدہ ھے یا سنی؟
اور محدثین نے عطیہ اور فضیل کو شیعہ لکھا ہے کہ نہیں؟
شیعہ مناظر نے دونوں باتوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔
سنی مناظر: جس میں بھی شیعت کے جراثیم موجود ہوں اس سے شیعہ والے نظریات ہم قبول نہیں کریں گے اور عطیہ اور فضیل کی اس روایت سے یہ بھی پتا چلا کہ اس کے عقائد صرف افضلیت علی والا نہیں بلکہ فدک ہبہ کیے جانے کا بھی تھا.
میں نے یہ کب کہا ہے کہ شیعہ ثقہ راوی کی ہر روایت مردود ہے؟
میں تو صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ اس کی وہ روایت جو اس کے مذھب کی تائید میں ہو بس وہی قبول نہیں. آپ نے ہر ہر روایت کا غیر مقبول ہونا کیسے سمجھ لیا؟
یہ لو پانچواں حوالہ فدک کے ہبہ ہونے کہ رد میں.
اس پورے قصے کا رد ھے ہبہ والے اور گواہ پیش ہونے والے.
شیعہ مناظر: معاویہ صاحب جاہلیت کی حد ہوتی ہے اس وقت آپ کا دعوی ہوتا ہے کہ شیعہ اپنے اصول پر رہتے ہوئے قرآن کو کامل ثابت کرے ۔اس بات کی سمجھ نہیں آرہی کیا آپ کو۔
بالکل شیعہ اپنے مذہب پر رہتے ہوئے اپنے کسی بھی عقیدے کو ثابت کرے گا، اسی طرح اہل سنت بھی اپنے مذہب پر رہتے ہوئے اپنے عقیدے کو ثابت کرتے ہیں یا دفاع کرتے ہیں۔ اسی طرح دوسرا فریق سامنے والے کو اس کی کتب سے ہی دلیل دیتا ہے جسے رد سامنے والا اپنی کتب سے کرتا ہے، یہی تو مناظروں کا عام دستور ہے۔