اگر کسی کا مذھب بیان کرنا جرح ہوتا تو شیعہ مذھب میں واقفیہ،…

اگر کسی کا مذھب بیان کرنا جرح ہوتا تو شیعہ مذھب میں واقفیہ، فطحیہ، اور سنی ثقہ راوی کی روایات پر عمل نہ ہوتا! علامہ عبدالکریم شھرستانی غالی شیعہ اور ملحد قسم کا تھا!(اہل سنت مناظر)

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 2

سنی مناظر: بخش حسین صاحب کم از کم اپنے لوگوں سے پوچھ لیتے کہ کیا لکھوں علی معاویہ کے جواب میں؟ مجھے چھوڑو اپنے ہی مناظرین سے پوچھو کہ کسی کا مذہب بیان کرنا جرح ہوتی ہے کہ نہیں. اگر کسی کا مذھب بیان کرنا جرح ہوتا تو آپ کے مذھب میں واقفیہ، فطحیہ، اور سنی ثقہ راوی کی روایات پر عمل نہ ہوتا.
کم از کم الرعایۃ کا جو حوالہ میں نے بھیجا وہ ہی کسی عربی جاننے والے سے ترجمہ کروا کر سمجھ لیتے۔
اور یہ یہ الملل والے عبد الکریم شھرستانی کا حال بھی دیکھ لو.


علامہ عبدالکریم شھرستانی غالی شیعہ اور ملحد قسم کا تھا.

اس کی کتاب سے اس کے باطل نظریات اٹھا کر پیش کررہے ہو اھل السنت معتبر عالم بنا کر؟ یہ دھوکا اب نہیں چلنے والا شیعوں کا کہ تقیہ باز شیعوں کو سنی بنا کر پیش کرو۔
یہ لیں شیعہ کی تقسیم جو شاھ عبد العزیز محدث رح نے کی ہے تفصیلی طور پر.

اور اگر آپ اپنے ہی بھیجی ہوئی میزان الاعتدال کے اسکین پر غور کریں تو اس میں بھی لکھا ہے تشیع غلو اور بغیر غلو والا ہوتا ہے.

ساتھ میں یہ بھی لکھا ہے کہ شیعہ یعنی بدعتی ہونے کے ساتھ ساتھ سچے یعنی ثقہ بھی تھے.

تو جو اسکین بھیج رہے ہو اس کو پڑھ کر پھر بھیجا کرو.

عطیہ اور فضیل شیعہ ہیں

فضیل کے بارے میں شدید التشیع کے الفاظ ہیں کہ سخت قسم کا شیعہ تھا.

اسکین پڑھ بھی لیا کریں  اور میں دو بار پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ وہ جو نظریہ بیان کررہے ہیں وہ اھل السنت کا نہیں، بلکہ تم جیسے لوگوں کا نظریہ بتا رہے ہیں.

اور کس طرح کا ثبوت چاہیے آپ کو اس کے شیعہ ہونے کے لیے؟

محدثین نے دونوں کو شیعہ لکھا، بات وہ شیعہ والی بیان کررہے ہیں، پھر بھی پوچھ رہے ہو کہ کیا بدعت ھے؟


                   

سنی مناظر: یہ لیں وہی فتوح البلدان سے وہی عمر بن عبدالعزیز رح والی روایت کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رض کو فدک دینے سے منع کیا.
یہ کیوں چھوڑ دیا آپ نے؟
بخش حسین صاحب یہ آپ کسی جعلی سنی سے مناظرہ نہیں کر رہے کہ کسی شیعہ کو جھوٹ موٹ کا سنی بنا کر اور مناظرہ کرنے لگ گئے. آپ کے سامنے اصلی سنی ہے جو آپ سے زیادہ آپ کے مذہب اور آپ کے دھوکے بازیوں کو جانتا ہے. مجھے اصول مناظرہ پتا ہیں اس لیے آپ جو کتب اھل السنت سے دھوکا دینے کی کوشش کررھے ہیں اس کا رد کررہا ہوں.
کیوں جناب، جب تحریف قرآن کے مسئلے پر تم شیعہ کتب سے حوالاجات پیش کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہو کہ ھم موجودہ قرآن کو مانتے ہیں، کیا تب آپ کو اصول مناظرہ یاد نہیں رہتے؟
باقی آپ کے ذمے میرے دلائل کا رد کرنا ہے جو ابھی تک آپ نہیں کرسکے.

 1: عطیہ اور فضیل کا شیعہ ہونا اور ان کا اھل السنت کے خلاف اور شیعہ مذھب کے موافق روایت کرنا، جو اصول کے مطابق قابل قبول نہیں.

 2: آت ذا القربی.. والی آیت کا مکی ہونا شیعہ تفسیر طباطبائی سے ثبوت دیا.

 3: ھبہ کے رد میں سیر اعلام النبلاء سے صحیح روایت پیش کی.
ان سب کا رد آپ کے ذمے ہے۔
 
شیعہ مناظر: جی معزز سامعین دیکھا آپ نے معاویہ صاحب پھر اصول مناظرہ بھول گئے حد ہوتی کیسی احمقانہ بات ہے یار کوئی اس معاویہ صاحب کو سمجھائے یہ اہل سنت کی کتب سے رد کر رہا ہے جب  کہ وہ اہل تشیع کے لیے حجت نہیں ہے۔


سنی مناظر بار بار شیعہ مناظر کی توجہ ان دلائل کی طرف دلاتے رہے جو شیعہ کی دلیل کے رد میں پیش کئے گئے تھے، اگر شیعہ مؤقف حق ہوتا اور فدک واقعی ہبہ کیا گیا تھا تو شیعہ کی دلیل کا رد اہل سنت و اہل تشیع کی معتبر کتب سے ہونا ممکن نہ ہوتا۔ شیعہ مناظر اپنی پہلی دلیل کا دفاع کرنے کے بجائے ادھر ادھر بھاگتے رہے۔


شیعہ مناظر: بقایا معاویہ صاحب پھر وہ ہی سوال کر رہا ہوں 
معاویہ صاحب آپ کے محققین و محدثین کسی راوی کو شیعہ کس بناء پر قرار دیتے تھے اور روایت میں بدعت ثابت کر


  احمقانہ باتیں تو خود شیعہ مناظر کی ہیں، اس مناظرے میں مدعی شیعہ مناظر بخش حسین حیدری ہے، دعوی اہل سنت کے خلاف کیا ہے ، ثابت بھی اہل سنت کتب سے ہی کرنا ہے۔ سنی مناظر تو اس وقت دفاعی پوزیشن میں ہے، ظاہر ہے اہل سنت کتب کے اصول کے تحت ہی شیعہ دعوی اور دلیل کا رد کرنا ہے۔ اب یہ

کوئی عالم تو ہرگز نہیں کہہ سکتا  کہ اہل سنت روایت کو شیعہ اصول و کتب سے رد کرو!!

دلچسپ بات یہ ہے کہ سنی مناظر نے اہل سنت کتب کے ساتھ ساتھ شیعہ کتب سے بھی اپنا مؤقف ثابت کیا کہ فدک نبی کریمﷺ نے ہبہ نہیں کیا تھا۔ مجال ہے جو شیعہ مناظر نے کسی ایک دلیل کا علمی رد کرنے کی کوشش کی ہو! 


شیعہ مناظر: معاویہ صاحب ایسے سکین لگانے کا کچھ فائدہ نہیں ہوگا جبکہ کہ شرائط میں  طے پایا تھا کہ جو مناظرہ تاویلات پیش کرے گا اس کو اپنے شارحین متقدمین محققین کے قول سے ثابت کرنا ہوگا سکین پر سکین لگا کر کچھ حاصل نہ ہوگا اور آپ منشاوی صاحب سے ہی پوچھ لیں اہل سنت کی کتب اہل تشیع پر حجت ہیں ۔ سوال کا جواب دیں پہلے سوال پر پریشان ہیں روایت میں کہاں پر بدعت ہے۔


   اس قسم کا سوال کوئی جاہل کرے تو سمجھ میں آتا ہے، لیکن دوران مناظرہ کوئی شیعہ مناظر کرے تو سمجھ لیں وہ جاہل سے بھی بدتر ہے۔ 

اگر ایک مسلک کی اسماء الرجال سے کسی راوی کو شیعہ ثابت کیا جائے اور اصول بھی دکھادیا جائے کہ اس کے مذہب کی تائید کی وجہ سے روایت مردود ہے تو پھر مزید ہٹ دھرمی کرنا مناسب نہیں ہوتا۔   

فرض کریں یہی صورتحال اہل سنت کی طرف سے ہوتی تو شیعہ مناظر تسلیم کر لیتے ؟؟؟ وہ اچھل اچھل کر بتاتے کہ راوی ثقہ ضرور ہے لیکن غیر اثناعشری ہے اس لئے شیعیت کے خلاف اس کی کوئی روایت قابل حجت نہیں ہوگی۔ ظاہر ہے اس معاملے وہ درست بھی ہوں گے۔

حد تو یہ ہے کہ دوران مناظرہ اہل سنت کی طرف سے اہل تشیع کتب سے ایسی صحیح روایات بھی پیش کی جاتی ہیں جن کے راوی پکے شیعہ ہوتے ہیں اور شیعہ مناظرین اپنے اصول اور اسماء الرجال سے ان کا رد نہیں کر پاتے پھر بھی حق تسلیم نہیں کرتے!!


   اہل علم جانتے ہیں کہ محققین و محدثین اسماء الرجال لکھتے وقت راوی کی زندگی کا بغور مطالعہ کرتے تھے، کسی راوی کا کردار، ایمان، اخلاق، حافظہ، عقائد وغیرہ جانے بغیر توثیق کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ 


صفحہ 1 از 2