اگر کسی کا مذھب بیان کرنا جرح ہوتا تو شیعہ مذھب میں واقفیہ،…

اگر کسی کا مذھب بیان کرنا جرح ہوتا تو شیعہ مذھب میں واقفیہ، فطحیہ، اور سنی ثقہ راوی کی روایات پر عمل نہ ہوتا! علامہ عبدالکریم شھرستانی غالی شیعہ اور ملحد قسم کا تھا!(اہل سنت مناظر)

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 2

 شیعہ مناظر: معاویہ صاحب آپ کے محققین و محدثین کسی راوی کو شیعہ کس بناء پر قرار دیتے تھے اور روایت میں بدعت ثابت کر! اور اپنے علماء سے اصول مناظرہ سیکھ لے پہلے ، جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں اور بخش حسین کے آگے معاویہ صاحب کا حال فیصلہ عوام کرے گی۔


  شیعہ مناظر علمی رد کے بجائے براہ راست سنی مناظر کو روک رہے ہیں کہ وہ مزید اسکینز پیش نہ کریں۔ خود تو اپنی دلیل کا دفاع کر نہیں سکے اوپر سے فرما رہے ہیں کہ جو مناظر تاویلات پیش کرے گا وہ شارحین متقدمین محققین کے قول سے ثابت بھی کرے گا!! جبکہ سنی مناظر نے کسی روایت کی کوئی تاویل پیش ہی نہیں کی بلکہ اسناد کی بنیاد پر عطیہ اور فضیل راویوں کو شیعہ راوی ثابت کیا ساتھ میں اصول بھی دکھادیا کہ شیعہ تائید والی روایات قبول نہیں کی جاتیں! 

بیشک اہل سنت کتب اہل تشیع پر حجت نہیں لیکن دلیل اہل سنت کتب سے دی گئی ہے اور اس کا دفاع بھی اہل سنت کتب سے ہی کیا جائے گا نہ کہ اہل تشیع کتب سے!!! شیعہ مناظر حسین بخش حیدری شاید کامن سینس سے بھی بالکل عاری ہیں۔


 شیعہ مناظر: معاویہ صاحب یہ آپ کی کتاب ہے فتوح البلدان جو ہمارے لیے حجت نہیں ہے آپ تو اصلی سنی ہیں اس لیے اصول مناظرہ ہی بھول چکے مخالف کتابوں سے رد کرنے بجائے اپنی کتابوں سے رد کر رہے ہو


شیعہ مناظر اگرچہ اہل سنت اسماء الرجال کے منکر ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ سنی مناظر اپنے عقائد و نظریات پر اعتراضات کا دفاع اپنی کتب سے ہی کرنے کا پابند ہے، یہ اور بات ہے کہ بطور حجت وہی نکات شیعہ کتب سے بھی ثابت کردے۔


شیعہ مناظر: معاویہ صاحب ایک جگہ تو آپ کہہ رہے کسی کا مذہب بیان کرنا کوئی جرح نہیں اور پھر کہہ رہا ہے شیعہ کا نظریہ بیان کر رہا ہے اس لیے بدعتی ہے ۔کیسی جہالت اقرار بھی اور فرار بھی سنی مناظر صاحب اصلی ہو ایک بات پر قائم رہو یہ چالاکیاں وائس میں چلتی ہیں ٹیکس پر نہیں۔
 
 شیعہ مناظر: مجھے سکین دینے کی ضرورت تو نہیں کہ آپ اپنی نظریہ ہی ثابت کر پا نہیں رہے پھر بھی جواب دیتا ہوں پوائنٹ پر آو معاویہ صاحب
معاویہ صاحب  
یہ سب کو معلوم ہے اصول مناظرہ کس کو معلوم ہیں ، معاویہ صاحب  مناظرہ اسی کو کہتے ہیں کہ دوسرے کے اصول پر اپنا نظریہ ثابت کرنا۔


بالکل مناظرہ اسی کو کہتے ہیں کہ دوسرے کے اصول پر اپنا نظریہ ثابت کرنا!!!

لیکن شیعہ مناظر تو اپنا نظریہ ثابت کرنے میں ناکام ہیں، کیونکہ وہ نظریہ نہ صرف اہل سنت بلکہ اہل تشیع اصول سے بھی ثابت نہیں ہو رہا!!! 

آسان الفاظ میں شیعہ مناظر نے اپنا نظریہ ثابت کرنے کے لئے جو دلیل پیش کی وہ خود شیعہ اصول سے بھی رد ہوجاتی ہے۔ راوی اگر اپنے مذہب کی تائید میں روایت کرے تو دوسرا مذہب ثقہ تسلیم کرنے کے باوجود اس کی بات قبول نہیں کرتا!!!


  شیعہ مناظر: آپ کے مذہب کا اصول ہے شیعہ کی روایت قابل قبول ہے اور وہ ہے بھی ثقہ تو روایت آپ کے اصول کے مطابق صحیح ہوئی۔


   ایک اور جہالت ملاحظہ کریں! شیعہ مناظر کو کم از کم اپنے اصولوں سے واقف ہونا چاہئے!!! اہل تشیع کے ہاں کئی غیر اثناعشری راوی ثقہ ہیں لیکن جہاں شیعہ مخالف روایت بیان کریں، فورآ یہ کہہ کر رد کرتے ہیں کہ ثقہ راوی ضرور ہے لیکن یہ روایت اس نے اپنے مذہب کی تائید میں بیان کی ہے۔

جب خود پر آئے تو ناچنا شروع

لیکن جب دوسرے بھی یہی اصول اپنائیں تو رونا دھونا شروع!! 


شیعہ مناظر: اب آپ جہالت دکھا رہے ہیں کہ یہ شیعہ کی تائید کر رہی ہے تو اس لیے قابل قبول نہیں ہوگی، میں مناظرہ کرنے آیا ہوں میں نے آپ کی  کتب سے اپنے عقیدے کی تائید ہی دکھائی ہے اور آپ اپنی تاویلات پیش کر رہے ہیں ۔ میرے سوالوں کے جواب دیں۔ 


   شیعہ مناظر کی ہٹ دھرمی اور سادگی ملاحظہ فرمائیں! 

شیعہ اکثر آدھی بات بتا کر عوام کو گمراہ کرتے ہیں!! بچوں کی طرح ضد کر رہے ہیں کہ شیعہ راوی (عطیہ، فضیل) ثقہ ہیں اس لئے یہ روایت صحیح  ہے ، بس اب قبول کرلیں !! چاہے روایت میں شیعیت کی تائید کیوں نہ ہو!!! چاہے اصول کی خلاف ورزی کیوں نہ ہو!!! بس بچے کا ضد پورا ہونا چاہئے!!! 


شیعہ مناظر: معاویہ صاحب آپ کے محققین و محدثین کسی راوی کو شیعہ کس بناء پر قرار دیتے تھے ۔ کتنی دفعہ یہ سوال کرو کیا نظر نہیں آرہا ، میری اہل سنت دوستوں سے گزارش ہے کہ معاویہ صاحب کو کوئی پرسنل پر سمجھا دے کہ سوال کا جواب کیا ہے تاکہ جان چھوٹ جائے پہلے سوال پر پریشان ہے۔


جب روایت شیعہ عقیدے کی تائید کر رہی ہے تو پھر جھگڑہ کس بات کا؟ شیعہ عقائد بدعت ہی تو ہیں!! اہل سنت عقائد کے خلاف ایسی روایت جو جھوٹا واقعہ بیان کر رہی ہے، جس کے خلاف اہل سنت و اہل تشیع کتب میں صحیح روایات بھی موجود ہیں اس پر آج کے شیعہ رافضی ہی اپنا ایمان رکھ سکتے ہیں!!



شیعہ مناظر: معاویہ صاحب یہ کتاب روح المعانی فی تفسیر القرآن العظیم 
جس میں لکھا وات ذی القربی مدنی ہے۔

اہل سنت امام طاہر ابن عاشور لکھتے ہیں کہ یہ ساری سورت مکی سوائے کچھ چند ایات کہ جس میں یہ فدک والی ایت بھی ہے ۔ معاویہ صاحب اصلی سنی ہو اپنی تاویلات پیش مت کرو
 معاویہ صاحب آپ کا یہ ڈھونگ بھی ختم ہو گیا کتنا ذلیل ہوں گے اہل تشیع کے ہاتھوں یہ دیکھ لیں کتاب طبقات الشافعیہ جس میں لکھا ہے علامہ شہر سستانی کا مذہب شافعی تھا جس سے واضح ہوا کہ یہ اہل سنت کا امام ہے۔
 


معاویہ صاحب آپ کے محققین ومحدثین کسی راوی کو کس بنا پر شیعہ قرار دیتے تھے۔
شرائط میں طے ہے تین سکین پیش کرنا نہیں تو شہر سستانی پر اور بھی پیش کرتا۔


صفحہ 2 از 2