عطیہ اور فضیل شیعہ راوی، بدعت کی قسمیں - سنی شیعہ مناظرے |…

عطیہ اور فضیل شیعہ راوی، بدعت کی قسمیں

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 3

مثال کے طور پر دو ممالک (الف اور ب) جب کسی قاتل کے بارے میں کسی نتیجہ پر پہنچنا چاہیں تو الف ملک ب ملک کے قوانین کے تحت کہتا ہے کہ تمہارا فلاں قانون اسے قاتل ثابت کرتا ہے، لیکن ب ملک اسے بتاتا ہے کہ ہمارے پاس یہ قانون بھی موجود ہے کہ ذہنی حالت درست نہ ہو تو ہم اسے قاتل نہیں کہیں گے بلکہ اسے آزاد کر کے علاج کرائیں گے۔ اس پر الف ملک ضد کرنے لگے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے وہ قاتل ہے اور ایسا قانون کس نے بنایا ہے جس سے ایک قاتل آزاد ہو رہا ہے!! 

تو الف ملک کا یہ کہنا درست نہیں سمجھا جائے گا، کیونکہ ب ملک کے اپنے قوانین ہیں جو پہلے سے طئہ شدہ ہیں اور انہی کے تحت وہ فیصلہ کرنے کا مجاز ہے۔ الف کے کہنے سے وہ اپنے قوانین تھوڑی تبدیل کر لے گا۔

اس مناظرے میں بھی یہی صورتحال رہی۔ شیعہ مناظر بضد رہا کہ اہل سنت کا یہ اصول کس نے بنایا اور اس روایت میں بدعت کیا ہے؟

دوران مناظرا سنی مناظر نے وہی اصول شیعہ مسلک سے بھی ثابت کردیا کہ ایک راوی غیر اثناعشری بھی ہے اور شیعہ کے ہاں ثقہ بھی ہے، اس کے باوجود اگر ایسی روایت بیان کرے جو شیعیت کے خلاف ہو تو قبول نہیں کی جائے گی۔


سنی مناظر: تو اصول ثابت ہوا شیعہ مذھب کی کتب سے کہ بدعتی ثقہ کی روایت جب اس کی مذھب کی تائید میں ہو تو قبول نہیں. اس کے علاوہ میں نے دوسرے دلائل سے بھی ہبہ کا رد کیا کہ

آت ذا القربی..

آیت مکی ھے۔

 یہ روایت دوسری صحیح روایت کے خلاف ہے جس میں ہبہ کا انکار ثابت ہے.
اب میں اھل السنت علماء سے ثابت کرتا ہوں کہ فدک ہبہ کیے جانے والی بات ثابت نہیں۔

عمدہ القاری شرح صحیح بخاری


 سُنی مناظر: عمدہ القاری (شرح صحیح بخاری) میں اس بات کا رد ھے کہ سیدہ فاطمہ رض کو فدک ہبہ کیا گیا تھا، پھر انہوں نے سیدنا ابو بکر رض کے سامنے گواہ پیش کیے کہ فدک ہبہ ہوا تھا اور یہ بات ثابت نہیں ہے، تو اھل السنت جس کا رد کررہے ہیں دوسری طرف عطیہ عوفی اور فضیل اس کو بیان کررہے ہیں اور یہی ان کی بدعت ہے جو اھل السنت کے مسلک کے خلاف ہے۔


اصول کے مطابق مدعی شیعہ مناظر کو اہل سنت کتب سے اپنا دعوی ثابت کرنا ہے اور سنی مناظر کو اہل سنت کتب سے ہی اس دعوی کا مدلل علمی رد پیش کرنا ہے۔ 

شیعہ مناظر نے اہل سنت سے دلیل دیکر نبی کریمﷺ سے سیدہ فاطمہ کو فدک عطا ہونا ثابت کرنے کی کوشش کی۔ اس کے جواب میں سنی مناظر نے مختلف اہل سنت و اہل تشیع کتب سے فدک عطا نہ ہونے کو ثابت کیا ۔ شیعہ مناظر کو اپنی دلیل کا دفاع کرنا تھا، سنی مناظر کے پیش کئے گئے اسکینز و دلائل کو رد کرنا تھا اور فدک عطا ہونے پر اہل سنت کتب سے مزید دلائل دینے چاہئے تھے۔


تحفہ اثنا عشری اردو میں ہے جو سب لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ ہبہ کا رد موجود ہے ساتھ میں اس آیت کو بھی مکی کہا گیا ھے جو بخش حسین صاحب نے پیش کی ہے۔
 
   شیعہ مناظر: معزز سامعین! معاویہ صاحب کی کلٹی دیکھیں پہلے عطیہ کو شیعہ کہہ کر بدعتی قرار دیا۔ معاویہ صاحب نے پہلے تو شیعہ کہا اب کہہ رہے ہیں شیعہ ہونا کوئی جرح نہیں یعنی معاویہ صاحب مکمل طور پر گھوم چکے ہیں۔


   دراصل شیعہ مناظر اہل سنت اصولوں سے مکمل نابلد ہیں۔ انہیں اسماء الرجال کا بھی کوئی علم نہیں اور نہ وہ یہ جانتے ہیں راویوں پر جرح کیسے کی جاتی ہے اور کسی راوی کا بدعتی ہونا جرح کہلاتا ہے کہ نہیں!! 

سنی مناظر نے ثابت کیا کہ فدک کا عطا کرنا جس روایت سے ثابت کیا جا رہا ہے وہ اہل سنت کے ایک اصول کے تحت قابل قبول نہیں ہے۔ سند میں دو راوی اسماء الرجال کے مطابق  شیعہ ہیں اور اس روایت میں بیان کی گئی بات جھوٹ ہے اور شیعیت کی تائید میں ہے، اس لئے اہل سنت کے نزدیک حجت نہیں ہے۔

سنی مناظر نے ثقہ راوی اور اس کے مذہب کے بارے میں جو اصول اہل سنت کا دکھایا وہی اصول اہل تشیع کے ہاں بھی دکھا دیا۔ شیعہ کے ثقہ راویوں میں غیر اثناعشری راوی بھی ہوتے ہیں، ثقہ ہونے کے باوجود اہل تشیع کے ہاں اس راوی کی تمام روایات مطلقآ قبول نہیں کی جاتیں بلکہ شیعیت کے خلاف روایت اس بنا پر مسترد کی جاتی ہے کہ اس کا مذہب اثناعشری کے خلاف ہے۔ 

اگر مذہب باعث جرح ہوتا تو شیعہ کے ہاں غیراثناعشری راوی " ثقہ" کیسے ہوتے؟؟

شیعہ مناظر کو اپنے اصولوں کا بھی شاید علم نہ تھا بصورت دیگر وہ اس اصول پر کوئی جواب ضرور دیتے!! جس اصول کے تحت شیعہ اپنی صحیح روایات کو قبول نہیں کرتے اسی اصول سے وہ اہل سنت کو مجبور کر رہے ہیں کہ عطیہ کی روایت قبول کی جائے!! 



 
 شیعہ مناظر: دوسری بات یہ ہے معاویہ صاحب تو اصول مناظرہ ہی بھول گئے اپنی کتابوں سے سکین دے رہے ہیں کہ ہبہ ثابت نہیں، معاویہ صاحب کو کوئی پرسنل پر سمجھا دے اصول مناظرہ، معاویہ صاحب میں اس وقت تک جان چھوڑنے والا نہیں جب تک جواب نہ ملا
معاویہ صاحب آپ کے محققین و محدثین کسی  راوی کو شیعہ کس بناء پر قرار دیتے تھے اور روایت میں بدعت ثابت کر، بدعت کا مطلب ہے علی سے محبت اور حضرت عثمان پر فضیلت دینا علی علیہ السلام کو اور غلو یہ ہے تشیع میں اور تمام صحابہ کرام میں علی علیہ السلام کو فضیلت دینا
اور آپ جس طرح اپنی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں اس مراد رافضیت ہے اور وہ رافضی نہیں شیعہ ہے معاویہ صاحب
معاویہ صاحب اپنی کتابوں سے ہبہ کارد کرنے چلے ہیں اصول مناظرہ بھی بھول گئے ہیں
 


   شیعہ مناظر بحیثیت مدعی اہل سنت کتب سے اپنا دعوی ثابت کر رہے ہیں اور فریق مخالف سنی مناظر بھی اس دلیل کا دفاع اہل سنت کتب سے کرنے کے پابند ہیں۔ کیا مناظروں میں مدعی شیعہ کی طرف سے لگایا گیا الزام اپنی اہل سنت کتب سے رد کرنے کے بجائے مخالف فریق شیعہ کی کتب سے کیا جاتا ہے؟ 

جنگ کے میدان میں دشمن کے حملے سے بچنے کے لئے اور اپنا دفاع کرتے وقت اپنے ہتھیار ہی استعمال کئے جاتے ہیں اور جب دشمن مغلوب ہوجائے تو اس کی پناہ گاہ میں گھس کر اسے بدترین شکست دی جاتی ہے۔ 

سنی مناظر نے بھی ایسا ہی کیا دفاع کرنے کے لئے اہل سنت کتب سے صحیح روایات اور حقائق دکھائے تاکہ شیعہ راوی عطیہ اور فضیل کا جھوٹ ثابت ہوجائے ، اس کے بعد شیعہ کتب سے بھی ثابت کیا کہ شیعہ مناظر کی دلیل میں کوئی وزن نہیں ہے۔

صفحہ 2 از 3