Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

عطیہ عوفی شیعہ راوی ہے ، اور اھل السنت کا اصول ہے کہ شیعہ کی روایت اس کی تائید میں قبول نہیں کی جاتی۔!

  جعفر صادق

عطیہ عوفی شیعہ راوی ہے ، اور اھل السنت کا اصول ہے کہ شیعہ کی روایت اس کی تائید میں قبول نہیں کی جاتی۔!

سنی مناظر:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد للہ رب العالمین، و الصلاۃ و السلام علی خاتم النبیین و علی آلہ و اصحابہ اجمعین اما بعد.

میں علی معاویہ، مناظر منجانب اھل السنت، شیعہ مناظر کے دلائل کا رد شروع کررہا ہوں

♦️ شیعہ کی پیش کردہ پہلی دلیل روایت مسند ابو یعلی کا جواب
 
-1 اس میں عطیہ عوفی شیعہ راوی ہے ، اور اھل السنت کا اصول ہے کہ شیعہ کی روایت اس کی تائید میں قبول نہیں کی جاتی.


☝️ثبوت:عطیہ کا شیعہ ہونا


 

سنی مناظر: نخبۃ الفکر اور تدریب الراوی سے یہ اصول کہ شیعہ کی روایت اس کی تائید میں قبول نہیں.
تو اصول کے مطابق یہ روایت قابل قبول نہیں۔

شیعہ مناظر: جی معاویہ صاحب اس روایت میں کون سی بدعت ہے یا کس نوعیت کی بدعت ہے۔بقایا پھر جواب دیتا ہوں عطیہ پر۔

سنی مناظر:  یہ مسلک شیعہ کا ہے نہ کہ اہل السنت کا ،کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ رض کو فدک ھبہ کیا تھا.
أقع عطیہ عوفی شیعہ ھے أقع فضیل بھی شیعہ ھے.
تو اصول واضح ہے کہ بدعتی کی روایت اس کی تائید میں قبول نہیں کی جاسکتی۔

 


عجیب بات ہے! شیعہ مناظر کو اس روایت میں کوئی بدعت نظر نہیں آ رہی ، ویسے سوچنے کی بات ہے کہ اگر واقعی یہ روایت شیعہ مسلک کی تائید میں نہیں ہے تو مناظرے میں بطور پہلی دلیل کیوں پیش کی گئی؟ 

فدک کا ہبہ ہونا حقیقت ہے تو پھر فدک کو چھینا جانا بھی حقیقت ہوگا!! جبکہ اوپر شیعہ مناظر اس واقعہ پر گفتگو کرنے سے بچنے کی کوششیں کرتے رہے بلکہ یہ تک نہ بتا سکے کہ دور نبوی میں فدک کس کے تصرف میں تھا؟ 

مسند ابویعلی کی اس روایت میں شیعہ راویوں نے فدک عطا کرنے کے متعلق صریح جھوٹ بیان کیا ہے تاکہ حقائق کو مسخ کیا جاسکے۔

اگر شیعہ مناظر کو اس روایت میں بدعت نظر نہیں آ رہی اور اس بات سے شیعہ مذہب کی تائید نہیں ہوتی تو پھر اس روایت کا مناظرے میں پیش کرنا لاحاصل ہوتا۔

سنی مناظر نے ثبوت بھی پیش کردیا کہ اس روایت سے براہ راست شیعہ عقائد کو تقویت ملتی ہے، اس لئے اصول کے مطابق یہ روایت مردود ہے۔


سنی مناظر:  

 اس روایت کا دوسرا جواب یہ کہ یہ آیت بھی مکی ہے جس پر شیعہ اور سنی مفسرین متفق ہیں.
تفسیر میزان طباطبائی سے حوالہ پیش کررہا ہوں کہ یہ آیت مکی ہے

سبحن الذی   سورہ الإسراء : آیت 26
وَ اٰتِ ذَاالۡقُرۡبٰی حَقَّہٗ  وَ الۡمِسۡکِیۡنَ وَ ابۡنَ  السَّبِیۡلِ  وَ لَا  تُبَذِّرۡ  تَبۡذِیۡرًا ﴿۲۶﴾

ترجمہ  :
اور رشتے داروں کا اور مسکینوں اور مسافروں کا حق ادا کرتے رہو اور اسراف اور بےجا خرچ سے بچو

⬆️فضیل کے شیعہ ہونے پر دلیل  

 -3تیسرا یہ کہ یہ روایت دوسری صحیح روایت کے بھی خلاف ہے
⬇️

صحيح سند سے روایت ہے کہ

ان فاطمة سالتہ ان یجعلھا لھا، فابی..

سیدہ فاطمہ رض نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فدک مانگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دینے سے انکار کردیا..

شیعہ مناظر:  معاویہ صاحب آپ نے عطیہ پر بدعت کا الزام لگایا ، جواب دیں کہ اس روایت میں کون سی عطیہ نے بدعت کی۔ کسی محقق کا قول دکھائیں اس روایت میں بدعت ہے آپ کی تاویل قابل قبول نہیں ہوگی اور بلاوجہ سکین مت لگائیں جب تک ایک نکتہ پر بات واضح نہیں ہوتی۔
معاویہ صاحب ہم آپ کو محققین کا قول دکھانے کے لیے تیار ہیں جہاں بدعت ہوتی ہے وہاں مارک کرتے ہیں۔ لہذا آپ اس روایت میں یہ دکھائیں کہاں بدعت ہے پہلے ہی سوال پر پریشان ہوگے۔