سُنی و شیعہ مناظرہ باغ فدک (دعوی اہل تشیع)۔
جعفر صادقعنوان: باغ فدک
اہل سنت مناظر: فخرالزمان معاویہ صاحب
شیعہ مناظر: جناب بخش حسین حیدری صاحب
تاریخ: 27 مارچ 2020
نوٹ: مناظرہ تحریری ہوگا اور تین دن جاری رہے گا۔
شرائط براۓ موضوع فدک
اہل سنت مناظر مولانا معاویہ صاحب
اہل تشیع مناظر بخش حسین حیدری
-1مناظرہ تین دن تک چلے گا ایڈمن تین ہو گے ایک گروپ کا کریٹ کرنے والا اور دو مناظر.
- 2 اہل سنت مناظر اسی بات پر گفتگو کرے گا جس کو اہل تشیع مناظر بنیاد بنائے جو بات دعوی میں موجود نہیں اس کا جواب نہیں دیا جائے گا اور وضاحت بھی طلب نہیں کی جائے گی گفتگو ٹو دی پوائنٹ ہوگی دعوی سے ہٹ کر کسی بات کا جواب نہیں دیا جائے گا۔
3 -اہل سنت مناظر اپنے دفاع میں اہل تشیع کی دی ہوئی دلیل کو قطعی طور پر رد کرے گا۔
4 -جب تک دعوی کا رد نہیں کیا جائے گا اہل سنت مناظر الزامی جواب پیش نہیں کرے گا۔
-5 اہل سنت مناظر دفاع میں جو بھی تاویلات پیش کرے گا اس کو ثابت کرنا ہوگا مستند دلیل یعنی اپنے محققین یا شارحین متقدمین کے قول کے مطابق پابند ہوگا اس کی اپنی تاویل قابل قبول نہیں ہوگی ۔
-6 جب تک ایک نکتہ پر گفتگو مکمل نہیں ہوگی بات آگے نہیں بڑھے گی۔
-7 اگر شرائط کی خلاف ورزی کی تو شکست تسلیم کی جائے ۔
-8 مناظرہ 27 تاریخ بروز جمعہ شام 9 بجے شروع ہوگا اور تین دن تک چلے گا جب ٹائم لگا جواب دیا جائے اس درمیان گروپ کا کریٹ کرنے والا بات نہیں کرے گا۔
-9 اہل سنت مناظر کوئی بھی حوالہ صرف اس نکتے پر پیش کرے گا جس پر بحث چل رہی ہوگی اور جو شیعہ مناظر کا وجہ اعتراض ہوگا بلا وجہ حوالہ نہیں پیش کرے گا تمام شرائط پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا خلاف ورزی کرنے والے کو وارننگ کے بعد نکال دیا جائے گا۔
دعوی اہل تشیع
میرا یہ دعوی فدک جناب رسالت ماب نے جناب سیدہ کو عطا کیا اور حاکم وقت نے فدک دینے سے انکار کر دیا جس سے جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ ناراض ہوگئی اور مرتے دم تک کلام نہ کیا۔
اشکال سنی مناظر: ایک طرف لکھا ھے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے عطا کیا تھا. اور ساتھ یہ بھی لکھا ھے کہ حاکم وقت نے دینے سے انکار کیا، یہ کیسے؟
جواب شیعہ مناظر: آپ ان میں سے منکر کس پر ہیں ؟
سنی مناظر: فی الحال آپ کا عقیدہ چل رہا ہے. میرے سوال کا جواب دیں وضاحت کریں۔ حاکم وقت نے نہیں دیا یہ تو یقینی ھے. میرا سوال یہ ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دے دیا تھا تو آپ خلیفہ کے فدک دینے کی بات کیوں کررہے ہیں؟
شیعہ مناظر: آپ کا اعتراض کس نکتہ پر ہے؟
-1 رسول اللہ کا فدک عطا کرنا
-2 حاکم وقت کا نہ دینا اور سیدہ کی ناراضگی۔
اگر دونوں کے منکر ہو تو وضاحت کرو۔
معاویہ صاحب آپ جواب دعوی لکھنے سے قاصر ہیں ، یہ سوال بے تکے ہیں ہاں اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ رسالت ماب نے فدک نہیں دیا تو اس پر جواب دعوی لکھ دیں یا دعوی میں جو دوسری بات رکھی گئی کہ سیدہ ناراض ہوئی حاکم وقت پر تو اس پر جواب دعوی لکھیں۔
مدعی کے دعوی پر فریق مخالف اشکال پیش کرنے کا حق رکھتا ہے اور مدعی پر لازم ہے کہ اس اشکال کو دور کرے۔
سنی مناظر نے جو ابہام بیان کیا وہ اہم ہے کیونکہ شیعہ مناظر کا دعوی دو الگ واقعات کے متعلق ہے اور بیچ میں ایک اہم واقعہ کو جان بوجھ کر نہیں لکھا گیا کیونکہ وہ بات شیعہ قیامت تک ثابت نہیں کر سکتے۔
غور سے دونوں واقعات پڑھیں۔
-1 رسول اللہ کا فدک عطا کرنا
-2 حاکم وقت کا نہ دینا اور سیدہ کی ناراضگی۔
اگر باغ فدک نبی کریمﷺ نے سیدہ فاطمہؓ کو عطا کردیا تھا تو رحلت نبی کے بعد حضرت ابوبکر صدیقؓ کس حیثیت سے سیدہ کو وہی چیز دے سکتے تھے جو پہلے سے ان کے پاس تھی؟
اس کا مطلب یہ ہوا کہ دونوں واقعات کے بیچ ایک اور واقعہ رونما ہوچکا ہے یعنی حضرت ابوبکر صدیقؓ اور صحابہ کرام نے رحلت نبی کے بعد سیدہ فاطمہؓ سے فدک چھین لیا ہے!! معاذاللہ۔
تبھی تو سیدہ فاطمہ حاکم وقت سے فدک مانگنے گئیں کیونکہ فدک ان کے پاس تھا۔ اگر فدک پہلے سے سیدہ کے پاس ہوتا تو مطالبہ کرنے کی نوبت ہی نہ آتی۔
اب اگر واقعی یہ بیچ کا واقعہ سچ ہوتا تو شیعہ مناظر نے اس واقعہ کو اپنے دعوے کا حصہ کیوں نہ بنایا؟ جبکہ اس ایک واقعہ کو ثابت کرنے سے وہ مناظرہ جیت سکتا تھا لیکن بیچ کے واقعے کا ذکر نہ کرنا بلکہ سنی مناظر نے اشکال پیش کر کے اس طرف توجہ بھی دلائی تو کوئی تشفی بخش جواب نہ دیکر شیعہ مناظر سے یہ ثابت ہوگیا کہ فدک پر صحابہ کرام کا قبضہ ایک جھوٹا واقعہ ہے اور شیعہ علماء مناظروں میں یہ واقعہ ثابت کرنے میں ناکام ہوتے ہیں۔
سنی مناظر: کہاں وضاحت کی؟
یہ معمہ تو سمجھاؤ نہ کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عطا کردیا تھا تو خلیفہ وقت کے دینے کا سوال کہاں سے آیا؟کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے؟
شیعہ مناظر: دعوی میں کس نکتہ کی سمجھ نہیں آئی
رسول اللہ کی یا فدک عطا کرنے یا جناب سیدہ کا فدک مانگنے کی یا حاکم کے نہ دینے کی یا جناب سیدہ کے ناراض ہونے کی حاکم پر
آسان سا دعوی سمجھ میں نہیں آ رہا معاویہ صاحب
سنی مناظر: دوبارہ بھیجتا ہوں۔
سوال یہ ھے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رض کو فدک عطا کردیا تھا تو خلیفہ وقت کے نہ دینے کا مطلب کیا ھے؟
شیعہ مناظر: رسول اللہ کے وصال کے بعد حاکم نے اپنے تصرف میں لے لیا تھا، اب یہ نہیں کہنا کہ تصرف میں کیوں لیا تصرف ہوتا کیا تصرف کی اقسام کیا ہیں
سنی مناظر: اب آ رہے ہو لائن پر.اب یہ بتاؤ کہ حاکم کے تصرف میں لینے سے پہلے کس کے تصرف میں تھا فدک؟اس کا جواب شیعہ مناظر نے نہیں دیا۔