نماز پڑھنے کا طریقہ - دفاعِ اہلِ سنت | دفاع اسلام

نماز پڑھنے کا طریقہ

  نقیہ کاظمی

نماز پڑھنے کا طریقہ

جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اس کو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ہے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں!

ثناء

سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالیٰ جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ

ترجمہ: اے اللہ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔

تعوذ

أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ

ترجمہ: میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا، مانگتی ہوں۔

تسمیہ

بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ترجمہ: اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے۔

سورۃ الفاتحہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ ۞ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۞ مٰلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ ۞ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ ۞ اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِيْمَ ۞ صِرَاطَ الَّذِيۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِمۡ غَيۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَيۡهِمۡ وَلَا الضَّآلِّيۡنَ ۞

ترجمہ: شروع اللہ کے نام سے جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہے ۞ تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے ۞ جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہے ۞ جو روزِ جزاء کا مالک ہے ۞ (اے اللہ) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں ۞ ہمیں سیدھے راستے کی ہدایت عطا فرما ۞ ان لوگوں کے راستے کی جن پر تو نے انعام کیا نہ کہ ان لوگوں کے راستے کی جن پر غضب نازل ہوا ہے اور نہ ان کے راستے کی جو بھٹکے ہوئے ہیں۔

سورۃ الاخلاص

قُلۡ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ‌ ۞ اَللّٰهُ الصَّمَدُ‌ ۞ لَمۡ يَلِدۡ وَلَمۡ يُوۡلَدۡ ۞ وَلَمۡ يَكُنۡ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ ۞

ترجمہ: کہہ دو: بات یہ ہے کہ اللہ ہر لحاظ سے ایک ہے۔ ۞ اللہ ہی ایسا ہے کہ سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں۔ ۞ نہ اس کی کوئی اولاد ہے، اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے۔ ۞ اور اس کے جوڑ کا کوئی نہیں۔۞ 

رکوع

سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ۔

ترجمہ: پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا۔

قومہ

سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ

ترجمہ: اللہ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔

رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ

ترجمہ: اے ہمارے رب! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں۔

سجدہ

سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلیٰ

ترجمہ: پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے۔

تشہد

التَّحِيَّاتُ الِلّٰہِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلٰى عِبَادِ اللّٰهِ الصَّالِحِيْنَ، أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهٗ وَرَسُولُهٗ

ترجمہ:تمام قولی، مالی اور بدنی عبادات اللہ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! ﷺ تم پر اللہ کا سلام ہو، اللہ کی رحمت ہو، اور اس کی برکتیں ہوں، اور ہم پر سلامتی ہو اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ

اَللّٰهُمّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ 

ترجمہ:اے اللہ رحمت نازل فرما محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر اور محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی آل پر، جیسا کہ تونے رحمت نازل فرمائی ابراہیم علیہ السلام پر اور ابراہیم علیہ السلام کی آل پر، بے شک تو بڑی تعریف والا بزرگی والا ہے۔ اے اللہ برکت نازل فرما محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر اور محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی آل پر، جیسا کہ تونے برکت نازل فرمائی ابراہیم علیہ السلام پر اور ابراہیم علیہ السلام کی آل پر، بے شک تو بڑی تعریف والا بزرگی والا ہے۔