Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعوں کے نزدیک تمام اسلامی فرقے کافر اور مرتد ہیں


شیعوں کے نزدیک تمام اسلامی فرقے کافر اور مرتد ہیں

شیعوں کا یہ دعویٰ ہے کہ اہلِ ایمان صرف وہی ہیں، ان کے علاوہ باقی تمام مسلمان کافر اور مرتد ہیں، ان کا دین اسلام کے ساتھ کوئی ربط و تعلق نہیں ہے۔

شیعہ اپنے علاوہ دوسرے مسلمانوں کو اس وجہ سے کافر کہتے ہیں کہ مسلمانوں نے ولایت سے انکار کیا ہے۔ جس کے متعلق شیعوں کا یہ عقیدہ ہے کی یہ ارکانِ اسلام میں داخل ہے، لہٰذا جو شخص شیعوں کی طرح ولایت کا عقیدہ نہیں رکھتا وہ کافر ہے۔ بالکل اس شخص کی طرح کا کافر ہے جو شہادتین کا انکار کرتا ہے یا نماز ترک کر دیتا ہے، بلکہ ان کے نزدیک ولایت کا درجہ ارکانِ اسلام سے فائق تر اور بلند ہے۔

ولایت سے یہ لوگ حضرت علیؓ کی اولاد اور ان کے بعد آنے والے ائمہ کی امامت و ولایت مراد لیتے ہیں۔ چونکہ شیعوں کے علاوہ باقی اسلامی گروہ اس فاسد عقیدہ کی مخالفت کرتے ہیں، لہٰذا اسی بناء پر ہر شیعہ ان تمام اسلامی فرقوں پر کفر کا حکم عائد کرتے ہیں اور انہیں دائرہ اسلام سے خارج قرار دیتے ہیں۔ نا صرف یہ بلکہ یہ لوگ اپنے تمام مخالفین کی جانوں اور ان کے اموال کو بھی اپنے لیے مباح سمجھتے ہیں۔

شیعوں کے مخالفین میں سر فہرست اہلِ سنت والجماعت کا گروہ ہے، جنہیں شیعہ کبھی ناصبی، کبھی عامی، کبھی سواد، اور کبھی وہابیہ کا نام دیتے ہیں۔ شیعوں کی اہم ترین اور انتہائی معتمد کتابوں کے اندر ایسی روایات کثرت سے وارد ہوئی ہیں جن میں ان کا اپنے علاوہ دیگر مسلمان فرقوں کی تکفیر کا عقیدہ پوری صراحت کے ساتھ موجود ہے۔

برقی نے سیدنا جعفر سے درج ذیل روایت نقل کی ہے۔ انه قال ما احد علی ملة ابراه‍يم الا نحن و شیعتنا و سائر الناس منھا براء۔ (کتاب المحاسن: صفحہ، 148)

ترجمہ: ابو عبداللہ نے فرمایا ہمارے اور ہمارے شیعوں کے علاوہ کوئی بھی ملتِ ابراہیمی پر قائم نہیں ہے، باقی تمام لوگ اس سے لا تعلق ہیں۔

اسی طرح کلینی نے الکافی کی الروضہ میں یہ روایت درج کی ہے۔ عن علی بن الحسین انه قال لیس علی فطرۃ الاسلام غیرنا و غیر شیعتنا وسائر الناس من ذلک براء۔ (الکافی الروضہ: جلد، 8 صفحہ، 145)

ترجمہ: علی بن الحسین کہتے ہیں کہ ہم اہلِ بیت اور ہمارے شیعوں کے علاوہ کوئی بھی فطرت اسلام پر نہیں ہے، باقی تمام لوگ اس سے محروم ہیں۔

جی ہاں شیعہ صرف اپنے آپ کو مسلمان سمجھتے ہیں، اپنے علاوہ باقی تمام اسلامی فرقوں کو کافر قرار دیتے ہیں۔ اس سلسلے میں یہ لوگ اہلِ بیتؓ کی طرف جھوٹی روایات اور من گھڑت اقوال منسوب کرتے ہیں جن سے یہ عالی قدر لوگ قطعی طور پر بری الزمہ ہیں۔