Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ مناظر دلشاد کی شکست کے دس ناقابل تردید حقائق (قسط 48)

  جعفر صادق

شیعہ مناظر دلشاد کی شکست کے دس ناقابل تردید حقائق

1۔طئے شدہ شرط نمبر 1 کے مطابق گفتگو دو ٹوک ،ٹودی پوائنٹ اور مختصر طئے کی گئی  لیکن  شیعہ مناظر پورے مناظرے میں لمبی لمبی تحاریر اور ایک ساتھ کئی روایات اور حوالے بھیج کر اس شرط کی پابندی نہ کرسکے۔

2-شرط نمبر 1 کے مطابق کاپی پیسٹ بھی ممنوع تھا، دوران مناظرہ شیعہ محمد دلشاد صاحب نے سُنی مناظر کے ثبوت دینے کے بعد اقرار کیا انہوں نے واقعی دوست کی تحریر کو کاپی پیسٹ کیا ہے۔

3۔ شرط نمبر 5 کے مطابق دونوں فریق دوسرے فریق کے مطالبے پر وضاحت دینے کے پابند تھے۔ سُنی مناظر آخر تک وضاحتوں کی فہرست پیش کرتا رہا لیکن شیعہ دلشاد صاحب ان نکات کی وضاحتیں دینے میں ناکام رہے۔

4۔شیعہ مناظر دلشاد کوشش کے باوجود عورت یا بیٹی کو زمین ورثہ میں ملتی ہے، یہ نکتہ شیعہ کتب  سے اپنے بھیجے گئے عکس سے دکھانے میں ناکام  رہے۔

5۔دوران مناظرہ شیعہ مناظر دلشاد کا اقرار کہ سیدہ نے پورے فدک کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔ یعنی باغ فدک پر سیدہ فاطمہ کا حق بنتا ہی نہیں۔  

6۔ شیعہ مناظر نے اصول کافی کے ایک باب کو زوج (بیوی) کی طرف  منسوب کردیا، لیکن اس کی تائید کسی جیّد شیعہ عالم سے دکھانے میں ناکام ہوگئے پھر تسلیم کیا کہ یہ پورا باب ہی خلاف قرآن ہے، جبکہ سُنی مناظر نے اس باب کی چار روایات کی توثیق باقر مجلسی (مراَہ العقول) سے دکھادی تھی!

7۔شیعہ مناظر نے تحریر الوسیلہ (امام خمینی) کے حوالے سے کہا کہ اس میں چند پیجز سے حقیقت روشن ہوجائے گی اور ثابت ہوجائے گا اہل تشیع کے ہاں عورت کو زمین بھی بطور ورثہ ملتی ہے۔سُنی مناظر نے نشاندہی کئے گئے پیجز اور پھر پوری کتاب ہی پیش کردی کہ اس میں وہ عبارت دکھائیں لیکن شیعہ مناظر اپنی بات ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

8۔ایک نشست ختم دوسری نشست کا چار دن بعد کا اعلان، اس کے باوجود شیعہ مناظر کی طرف سے یکطرفہ جوابات لکھنا شروع سُنی مناظر نے روکنا چاہا تو اسے ایڈمن شپ سے ہٹا دیا۔

9۔سُنی مناظر کے کئی اہم سوالات کے شیعہ مناظر آخر تک علمی جواب نہ دے سکا اور بری طرح  مکمل ناکام

10۔ شیعہ مناظر اپنی تحریر کے الف پر گفتگو کے دوران ب کے واقعے کا ذکر کرتے رہے اور جب اس پر گفتگو کا وقت آیا تو  صاف انکار کردیا اس کے بعد تیسرے مرحلے پر بھی گفتگو نہ کرسکا۔

 

الحمدللہ آج مؤرخہ 17 جون 2021 یہ پی ڈی ایف مکمل کی گئی۔  اللہ عزوجل کو حاضر و ناظر سمجھ کر پوری ایمانداری  سے باغ فدک پر  اہلسنت نکتہ نظر کو مکمل وضاحتوں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔  شیعہ مناظر کے کئی جوابات میں غلطیوں کی وجہ سے جہاں ضرورت محسوس ہوئی وہاں الفاظ اور جملوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں لیکن ان کے مفہوم کو برقرار رکھا گیا ہے۔ وضاحتوں میں کہیں پر لہجہ تلخ تو کہیں پر نرم ہے، جس کے لئے پیشگی معذرت۔ تمام مقدسات کی شان و عظمت کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ اس کے باوجود اگر کہیں بشری تقاضوں کی وجہ سے کوئی غلطی ہوگئی ہو تو بارگاہ ایزدی میں استغفار۔

اہل تشیع علماء سے مطالبہ

اس مناظرے میں پوچھے گئے اہم نکات کو ذاتی تاویلات اورصرف  اقوال علماء کی عبارات کا سہارا  لیکر رد کرنے کے بجائے قرآن و صحیح روایات کی روشنی میں رد کیا جائے، ہم نہ صرف اہل تشیع کے علمی رد کو خوش آمدید کہیں گے بلکہ اس علمی رد کا جواب  بھی قرآن و صحیح روایات کی مدد سے  پیش کریں گے۔ان شاءاللہ