سید حسین رضوی شیعہ اور دیگر ممبرز کے تبصرے(قسط 43) - سنی…

سید حسین رضوی شیعہ اور دیگر ممبرز کے تبصرے(قسط 43)

  جعفر صادق

صفحہ 3 از 3

آخری مدعا پر آتا ہوں کہ اہل سنت کی طرف سے اس موضوع پر کوئی خاطر خواہ جواب نہیں بن پایا اور وہ ساری گفتگو میں الجھن کا شکار ہی نظر آئے ایک مشورہ مفت میں اہل سنت مناظر ممتاز قریشی کے لئے جناب اس سے اچھا ہوتا آپ کسی کم فہم کی سپورٹ لینے کی بجائے خود کچھ تدبر کرتے اور غور وفکر کرتے تو گفتگو اچھے سے انجام پاتی پوائنٹ ٹو پوائنٹ اور آپکو یہ خواری نہ اٹھانی پڑتی۔(اگر خواری ایسی ہوتی ہے تو مجھے ہزار بار قبول ہے)  حق واضح ہو کر رہتا ہے اور میں مبارک باد پیش کرتا ہوں شیعہ مناظر محمد دلشاد کو کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی پاک و طاہرہ بیٹی جناب فاطمہ زہرا سلام اللّٰہ علیہا کی وکالت کا حق خوب ادا کیا اور حق کو اہل سنت پر واضح کیا امید ہے اہل سنت مناظر ممتاز قریشی اس پر غور کریں گے اور اس پوری گفتگو میں وہ کہاں کھڑے تھے وہ بھی دیکھیں گے اور اپنی غلطی کا اعتراف کریں گے اور جناب فاطمہ زہرا سلام اللّٰہ علیہا کا حق مانیں گے اللّٰہ پاک صدقہ محمدو آل محمد علیہ السلام محمد دلشاد بھائی کو عمر دراز عطاء فرمائے اور اسی طرح مکتب محمد و آل محمد علیہ السلام کا دفاع کرتے رہیں اور  اہل سنت کو اللّٰہ پاک ہدایت دیں اور حق کو پہچاننے کے لئے قوت بصارت عطاء فرمائے ۔آمین

 باقی جہاں تک یہ حدیث ( نحن لا نورث ۔۔۔۔) تو یہ روایت قرآن کے خلاف اور من گھڑت ہے جو کہ گھڑ کر نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے منسوب کر کے سنائی گئی اس کا جواب اہل سنت کو انہیں کی کتب سے مل جاتا ہے جب امی عائشہ و دیگر ازواج اپنا حق لینے کے لئے عثمان کو ابوبکر کے پاس بھیجتی ہیں اس روایت کا کسی ازواج رسول کو اور نہ ہی نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی کو اور نہ ہی کسی صحابی کو پتہ ہوتا ہے سوائے خلیفہ اول کے ۔(اچھا اپنے شیعہ مناظر کو یہ نکتہ بتائیے گا۔ مناظرہ ہوا تو سمجھادوں گا)

اور پھر اس من گھڑت حدیث کا پول وہاں بھی کھلتا ہے جب حضرت عمر فدک کے باغات میں سے ازواج مطہرات کو حصہ دیتے ہیں اور امی عائشہ زمین میں سے حصہ لیتی ہیں تب یہ حدیث کہاں جاتی ہے کیوں یاد نہیں رہتی ؟(اس کا جواب اوپر مناظرے کی وضاحتوں میں دے دیا ہے)

باقی اس موضوع پر گفتگو بہت طویل اور مدلل اور کافی پوائنٹس اس میں آتے ہیں لیکن یہاں صرف اس ( نحن لا نورث۔۔۔۔) والی من گھڑت روایت کا دکھانا مقصود تھا جس کو اڑ بنا کر جناب فاطمہ زہرا سلام اللّٰہ علیہا جیسی پاک و طاہرہ سچی خاتون جنت کا حق غصب کیا گیا ۔ (آپ نے کہا من گھڑت ہے تو ہم مان لیں کہ من گھڑت ہے!)

 میری طرف سے محمد دلشاد بھائی اور تمام اہل تشیع دوستوں کو مبارک ہو کہ حق غالب آیا اور باطل مٹ گیا حق ہمیشہ ہی محمد و آل محمد علیہ السلام کی طرف رہا ہے ۔


صفحہ 3 از 3