Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سنی مناظر کا شیعہ مناظر کے سنگین الزام لگانے پر دوبارہ جواب (قسط 39)

  جعفر صادق

سنی مناظر کا شیعہ مناظر کے سنگین الزام لگانے پر دوبارہ جواب (قسط 39)

سنی مناظر: تحقیق کی ہے تو جو نکات پہلے دن سے پوچھتا رہا ہوں اس کا جواب لکھیں۔

آپ کی تحقیق کا نتیجہ: صرف ایک طرق سے ناراضگی  جو  بذات خود سیدہ  فاطمہ سے بیان ہی نہیں ہوئی۔

فدک پر سیدہ کا حق قرآن کی میراث والی آیات سے بھی ثابت نہیں آئندہ کسی کے سامنے میراث کا راگ بھی نہیں  الاپنا۔

حد تو یہ ہے شیعیت میں زمین کی وارث عورت نہیں ہوتی۔ اس پر غلط اسکینز دینے پر آپ کو ممبرز سے معافی مانگنی تھی لیکن معافی تو شرمسار مانگتا ہے۔

صحیح بخاری کی  احادیث میں رد عمل کا ذکر نہ ہونے سے ناراضگی کیسے ثابت ہوگئی۔ سچ تو یہ ہے کہ امام زہری نے بھی سیدہ کی ناراضگی کے الفاظ بیان نہیں کئے کیونکہ ایسا کوئی معاملہ نہیں تھا۔ کھینچ کھانچ کے دلی رنجش کی بات ممکن ہے۔ اللہ کی قدرت دیکھیں کہ سنی و شیعہ کتب سے سیدہ کا راضی ہونا بھی مذکور ہے۔

میں نے امام شعبی کی جو روایت پیش کی اس پر آپ نے دو اعتراضات کئے۔ دونوں کا علمی رد کیا۔ راوی اسماعیل بن ابی خالد صحیحین کا راوی ہے، جمہور علماء کے نزدیک ثقہ راوی ہے  اور امام شعبی کی روایات اہل سنت کے ہاں قابل حجت ہیں۔ اہل سنت کی دلیل اہل سنت اصولوں کے مطابق قبول کی جاتی ہے۔ آپ نے میرے علمی رد کا کوئی جواب نہیں دیا اور اپنی ذاتی رائے سے دلیل مسترد کردی۔ جس طرح آپ میرے تمام علمی نکات کو اپنی ذاتی تاویل سے رد کرتے رہے۔ میں نے امام بخاری کے کسی طرق پر اعتراض ہی نہیں کیا۔ شروع دن سے آپ کے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ جن نکات کے جواب مطلوب ہوں ان پر بات ہی نہیں کرتے۔آپ کا قصور نہیں ہے۔ جن نکات سے حق ثابت ہوتا ہے ان پر باطل کیا بات کر سکتا ہے۔

شیعہ مناظر کی طرف سے  مناظرے کی پی ڈی ایف بنانا: بالکل بنائیں اور ضرور بنائیں تاکہ عوام کو علم ہو کہ شیعہ سے کن نکات پر فدک کے معاملے میں گفتگو کرنی چاہئے۔ویسے پی ڈی ایف میں صرف اپنے بے تکے دلائل اور تحریریں کاپی پیسٹ کیجئے گا۔ میرے دلائل اور نکات رکھیں گے تو ان کے جوابات کہاں سے لائیں گے۔ مناظرے میں تو پیش کر نہیں سکے۔   اہلسنت کا امام زہری کے گمان کو رد کرنے پر اتفاق ہے۔ کیا شیعہ عقائد و نظریات خبر آحاد پر کھڑے ہیں۔ اس  کا جواب بھی آپ پر قرض ہے۔  

امام شعبی کی مرسل روایت ہمارے ہاں صحیح ہوتی ہے۔ آپ تو ہماری صحیح روایات بھی قبول نہیں کرتے تو یہ روایت کیوں قبول کریں گے۔ بس جہاں  من پسند مطلب نظر آیا تو راوی کا گمان بھی سر آنکھوں پر جسے ہم خود تسلیم نہیں کرتے۔ واہ رے شیعہ تیری منصف مزاجی۔  میں دوٹوک ہر نکتے کا جواب دے چکا۔ مجلسیں پڑھنا مجھے نہیں آتا۔  تمام نکات کا علمی رد اوپر موجود ہے۔ الحمدلللہ

  سیدہ کو مال ملکیت کا لالچی تصور  کر کے شیعہ عوام کو بتاتے ہیں کہ فدک نہ ملنے پر سیدہ شدید ناراض ہوگئیں جبکہ فدک کو سیدہ کا حق ثابت نہیں کر پاتے۔  نبی کے فرمان پر سیدہ  فاطمہ کا ناراض ہونا ان کی شان کے خلاف ہے۔ شیعہ کو لاکھ سمجھاؤ مجال ہے جو کھوپڑی میں بات آئے۔  

میں بتاؤں۔۔ اہل بیت کے گستاخ  درحقیقت کون ہیں۔ شیعہ کتب بھری پڑی ہیں۔ لیکن یہ اس وقت زیر بحث نکتہ نہیں ہے۔

اہل بیت کا گستاخ کون؟

کبھی تیاری کر کے آئیے گا۔ اس پر بھی کافی شافی علاج میرے پاس موجود ہے۔

امام زہری اور عینی شاہد: عینی شاہد واقعات براہ راست بتاتا ہے۔ گمان پر یہی دلیل ہے کہ وہ جب موجود ہی نہیں تھا تو سیدہ کی خاموشی کو ناراضگی کیسے بیان کر رہا ہے۔ خاموشی ناراضگی اور رضامندی دونوں کیفیات میں ہوتی ہے۔ عمومآ خاموشی کو رضامندی ہی تصور کیا جاتا ہے۔ اس کی تائید ایک حدیث سے بھی ہوتی ہے۔

الثَّيِّبُ أحقُّ بنفسِها من وليِّها والبِكرُ تستأمرُ وإذنُها سُكوتُه(صحيح مسلم:1421)

ترجمہ: ثیبہ اپنے نفس کا اپنے ولی سے زیادہ حقدار ہے اور کنواری لڑکی سے اس کے بارے میں اجازت لی جائے گی اور اس کی خاموشی ہی اس کی اجازت ہے ۔

لیکن یہ علمی نکات ہیں۔ آپ کی سمجھ میں نہیں آئیں گے۔

سیدہ فاطمہ کی توہین کا الزام: اب آپ نے اصلیت دکھانی شروع کردی ہے۔ یہ بداخلاقی بھی آپ کی شکست ہے۔ ذرا وہ اسکرین شاٹ رکھیں جہاں میری طرف سے سیدہ  فاطمہ کی کوئی گستاخی کی گئی ہے۔ معاذاللہ

کتنے جھوٹ بولیں گے، کیا اللہ کو منہ نہیں دکھانا؟  سچے ہوتے تو کئی اسکرین شاٹ کا مطالبہ کرچکا ہوں کسی ایک  کوہی سچا ثابت کرتے۔  انا للللہ وانا الیہ راجعون۔

  فضائل اہل بیت پر جتنی اہل سنت کے ہاں احادیث ہیں اور کتب تحریر کی گئی ہیں اتنی شیعوں کے پاس بھی نہیں ہیں۔ الحمدلللہ۔ اگر تشفی نہ ہوئی  ہو تو آجانا کبھی علمی میدان میں شیعوں کی صحیح روایات سے اہل بیت کی وہ گستاخیاں دکھاؤں گا کہ اللہ کی پناہ۔

سیدہ فاطمہ اور سیدہ عائشہ صدیقہ کی فضیلت: اللہ عزوجل نے ہر ایک کو الگ  الگ فضیلت عطا فرمائی ہے۔ سیدہ نبی کی بیٹی ہیں۔ سیدہ عائشہ صدیقہ نبیﷺ کی زوجہ ہیں۔ دونوں اپنی جگہ قابل  تعظیم و احترام ہیں۔

اب آپ  شیعوں کی پرانی چال چلنے کی کوششوں میں ہیں کہ اہل سنت تو اہل بیت کو مانتے ہی نہیں  جبکہ درحقیقت شیعہ محبت کا صرف دعوی کرتے ہیں۔ قیامت تک کسی ایک امام کی سنت و سیرت پر عمل کرنا  شیعہ ثابت نہیں کر سکتے۔ بس یہی حق ہے جو اظہر من الشمس ہے۔

  دوستوں کو معلوم ہوگیا کہ اس کے پاس مواد ختم ہو چکا ہے۔موصوف مدعی تھے لیکن پوری گفتگو میں آپ دیکھیں گے کہ مدعی شیعہ مناظر اپنے دعوی کا دفاع کرنے کے بجائے  سنی مناظر اپنے مؤقف کا دفاع کرتا رہا۔ شیعہ مناظر کا کام دعوی پر اعتراضات کا علمی رد کرنا تھا۔ انہوں نے تھوڑے بہت ہاتھ پاؤں مارے لیکن حق کی روشنی پر باطل کا اندھیرہ کیسے پڑ سکتا ہے۔ سورج اگر نکل آئے تو رات کو جانا ہی پڑتا ہے۔ الحمدلللہ۔

 میرا خیال ہے اب مجھے گروپ چھوڑ دینا چاہئے۔اب یہ بندہ زیادہ شور شرابہ نہیں کرے گا۔ ممبرز سے گذارش ہے کہ اگر یہ دوبارہ اچھل کود مچائے تو مجھے گروپ کی لنک بھیج کر بتائیے گا۔ میں دوبارہ گروپ جوائن کر لوں گا۔ اللہ حافظ۔

 

نوٹ: اس کے بعد سنی مناظر نے گروپ لیفٹ کردیا، لیکن گروپ میں تبصروں کا اعلان کیا گیا تو دوبارہ گروپ جوائن کیا۔ انصاف کا تقاضہ یہ تھا کہ شیعہ مناظر دلشاد دوبارہ سنی مناظر کو بھی ایڈمن بنادیتا تاکہ تبصروں کے دوران کسی نکتے کی وضاحت کرنے پڑے تو سنی مناظربھی شیعہ مناظر کی طرح  جوابات دے سکے۔ لیکن شیعہ مناظر نے اس موقعہ پر بھی کم ظرفی دکھائی۔

اسکرین شاٹ اگلے پیج پر ملاحظہ فرمائیں۔