حق حضرت زہرا سلام اللہ علیہا پر ایک دلچسپ مناظرہ۔ممتاز…

حق حضرت زہرا سلام اللہ علیہا پر ایک دلچسپ مناظرہ۔ممتاز قریشی، محمد دلشاد.(قسط 36)

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 3

حق حضرت زہرا سلام اللہ علیہا پر ایک دلچسپ مناظرہ۔ممتاز قریشی، محمد دلشاد.(قسط 36)

شیعہ مناظر:

آج ترجمہ اور ترتیب مکمل دوستوں کی خدمت میں

 ممتاز صاحب جہاں کسی مخمصے میں پھنس جاتا ہے تو ادھر ادھر کی دو چار باتیں بتا کر یہ دکھانے کی کوشش کرتے ہیں بڑا تیر مارا ہے۔ پرانے سوال کا جب نیا کہیں سے جواب ملتا ہے تو اس کو شیئر کرنے سے پہلے شور کرتا کہ محمد دلشاد کو کہیں سے نیا جواب۔

 جناب ممتاز صاحب آپ بھی آپ کے بڑے بڑے علماء کو اس مخمصے میں پھنسانے والے آپ کے امام مسلم اور امام بخاری ہیں۔ بقول آپ کے اور بھی بہت سے طرق اور سند کے ہونے کے باوجود ان دو کو یہی زہری کی سند اور یہی  طرق قابل اطمینان نظر آئے جس میں غضبناک ہونے اور بائیکاٹ کا ذکر ہے باقی طرق کو اگر قابل اعتماد ہوتے تو یہ دونوں یقینا انہیں بھی ذکر کرتے،کیا وجہ تھی انہوں نے صرف انہیں کی سند کو ہی پیش کیا ؟  جناب ممتاز صاحب ہر گز یہ خیال نہ کرنا کہ شیعہ اپنے نظریات کی  بنیاد زہری کی اسی روایت پر رکھتے ہیں۔ہم تو الزامی طور پر ان میں موجود روایات کو پیش کرتے ہیں ہمارے پاس ائمہ اھل بیت ع کے توسط سے نقل شدہ احادیث اس سلسلے میں بہت ہیں۔ ہمیں اپنے نظریات کے لیے بخاری اور مسلم پر اعتماد کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ ہم جیسے ان پر اعتماد کریں۔ان میں تو امام حسن مجتبی ع سے ایک بھی روایت نقل نہیں جناب فاطمہ اور  امام حسین ع سے چار یا چار سے بھی کم۔ امام علی سے 30 سے بھی کم روایات ان میں نقل ہوئی ہیں۔

جناب ڈاکٹر صاحب۔آپ زہری کی روایت کو ادراج اور گمان کہنے اور قالت کو خطا کہنے پر مجبور   ہیں، اس کی دلیل آپ کا نظریہ ہے۔ہر صورت میں اپنے ہی نظریے سے دفاع ہی کرنا ہے لہٰذا قال کو صحیح اور قالت کو خطاء کرنے پر مصر ہیں۔خطاء کار تو سارے راوی ہیں۔ کیا خیال ہے کسی کے بارے خطا کہا ہو اور کسی کے بارے خطاء کا لفظ استعمال نہ کیا ہو تو استعمال نہ کرنے والا معصوم ہے؟ جناب کیوں نہیں کہتے اس واقعے کو ذکر نہ کرنے والے خطاکار ہیں۔کیوں راوی کی طرف سے قال کا اضافہ خطاء ہے؟ کیا اپنے کو خطاء سے محفوظ سمجھتے ہو۔


شیعہ مناظر کی مضحکہ خیز حالت

جھوٹ کے اوپر جھوٹ

سنی مناظر نے امام زہری کے گمان کو گناہ یا قالت کو خطا ہرگز نہیں کہا!


ابن تیمیہ ،ابن عثیمین، ابن کثیر ، ملا جلال اشرفی وغیرہ جنہوں نے جناب فاطمہ کو خطا کار ثابت کرنے کی کوشش کی۔کیا یہ سب آپ سے کم علم والے تھے؟

اپنے موقف سے غبار ہٹاو۔ سیدہ کیوں ناراض اور رنجیدہ ہوئی تھیں،کب رنجیدہ ہوئی تھیں، یہ رنجیدہ ہونا کیسے ثابت ہوا،ناراضگی چہرے اور الفاظ سے معلوم ہوتی ہے،کس نے دیکھا کس نے سنا؟ ان تینوں کو واضح کریں،واضح جواب دو  رنجیدہ کیوں ہوئی تھی،کیوں آخری عمر میں یعنی چھ  ماہ بعد راضی کرنے کی ضرورت پیش آئی؟ اگر کی نظر اور خلفاء کی نظر میں اختلاف کیوں ہے۔

آپ سے پوچھا تھا ،امام زہری کو گمان کیسے ہوا،وہ تو عینی شاہد نہیں تھا، کسی سے کچھ سنے بغیر اس نے اتنی بڑی بات کو حدیث کا حصہ بنایا ہے،کیا یہ کہانی سنانی والا کوئی انسان تھا۔

آپ نے یقنیی شواہد کا بہت کہا لیکن مرسل روایت پر آپ کی گاڑی رک جاتی ہے۔ میرے بیان کردہ شواہد کو یہ کہہ کر ٹال دیتے ہو کہ ثابت کرنا آپ کے ذمے ہے  میں کیوں رد کروں۔

آج جواب دینے میں تاخیر کی وجہ  مندرجہ بالا   دو  لنک کے مطالب تیار کرنا تھا۔

 سنی مناظر:  آپ کا  ایک اور جھوٹ۔ میں صرف امام بخاری سے پانچ طرق دکھا چکا ہوں۔

  وہ دور گذر گیا جب عوام کو مجلسیں پڑھ کر بیوقوف بنایا جاتا تھا۔ فدک کا واقعہ چھتیس صحیح روایات سے ثابت ہے۔ یہ آپ کی جہالت ہے کہ امام بخاری کی صرف یہی سند آپ کو نظر آتی ہے باقی اسناد پر شیعہ اندھے  کیوں ہوجاتے ہیں!

انا لللہ ونا الیہ راجعون۔

اگر شیعوں کے پاس اپنی کتب میں صحیح روایات موجود ہیں تو  پھر میرا چیلینج قبول کیوں نہیں کر رہے۔

صرف اہل تشیع صحیح روایات سے فدک کو سیدہ فاطمہ کا حق ثابت کر کے دکھائیں۔

 اہل تشیع کی کتب اربعہ میں امام حسن اور امام حسین بلکہ سیدنا علی اور سیدہ فاطمہ کی کتنی روایات موجود ہیں ذرا یہ حقیقت بھی عوام تک پہنچائیں نام نہاد محقق صاحب۔

نبی کی احادیث تو کتب اربعہ میں برائے نام ہیں لیکن حسنین کریمین اور سیدنا علی و سیدہ فاطمہ کی روایات بھی اہل سنت سے کم کیوں ہیں؟

 میں مجبور کیوں ہوں گا؟ میں مجبور اس وقت ہوتا جب فدک پر دوسرے کئی طرق موجود نہ ہوتے۔ درحقیقت مجبور آپ ہیں۔ کھسیانی بلی کھنبا نوچے! بے شک تمام راوی غیر معصوم  ہیں۔ کیا شیعہ راوی معصوم ہیں؟  

کسی حقیقت کا علم نہ ہونا خطا ہے تو قرآن سے ہی انبیائے کرام کی عصمت پر سوالیہ نشان لگ جاتے ہیں۔ اوپر حضرت موسیٰ ، حضرت ھارون اور حضرت خضر  علیہم السلام کے تین واقعات بطور مثال پیش کئے جا چکے ہیں۔  شیعہ اور حق سمجھے یہ ممکن ہی نہیں ہے۔ ہاں جسے اللہ توفیق دے۔

 ہمارے نزدیک اجتہادی خطا کوئی گناہ یا قابل مذمت فعل نہیں ہے، کیونکہ اجتہاد کرنے والے کی نیت نیک ہوتی ہے۔ میں آپ کو قرآن سے انبیائے کرام کے غلط اجتہاد بھی دکھا چکا ہوں۔ شیعہ منطق خلاف قرآن ہے۔

 مزید تشفی چاہتے ہیں تو مجھ سے صرف اجتہادی خطا  پر مناظرہ رکھ لیں۔ قرآن و احادیث سمیت شیعہ کتب سے بھی دلائل رکھ کر آپ کا شافی و کافی علاج کردوں گا۔

  سیدہ  فاطمہ کیوں ناراض ہوئیں کیوں رنجیدہ ہوئیں۔ اس پر آپ کے پاس ایک طرق میں امام زہری کے ادراج  اور علماء اہلسنت کے   پیراگراف کے بیچ سے نکالی گئیں چند عبارات اور ٹوٹے پھوٹے جملوں کے سوا   ککھ نہیں ہے۔

امام زہری کے تینوں ادراج کی دھجیاں اس پوری گفتگو میں بکھری ہوئی ہیں۔  اگر سچے ہیں تو میرے اشکالات کا جواب کیوں نہیں دے رہے۔ ہر روز نئی کہانیاں کیوں؟  پہلے کے نکات کون کلیئر کرے گا؟

 میری گاڑی رکی نہیں ہے بلکہ میری گاڑی تو منزل پر پہنچ بھی گئی حضور۔ آپ کی گاڑی یو ٹرن لیکر واپس وہاں پر کھڑی ہے جہاں سے اسٹارٹ لیا تھا یعنی  تحریر کے الف پر!

صفحہ 1 از 3