حق حضرت زہرا سلام اللہ علیہا پر ایک دلچسپ مناظرہ۔ممتاز…

حق حضرت زہرا سلام اللہ علیہا پر ایک دلچسپ مناظرہ۔ممتاز قریشی، محمد دلشاد.(قسط 36)

  جعفر صادق

صفحہ 3 از 3

 کاپی پیسٹر اور مناظر میں فرق ہونا چاہئے۔

 شیعہ مناظر: اب جواب شروع کریں۔ اب یہ میری تحقیق ہے۔یقینا جو جدول ممتاز صاحب نے پیش کی ہے وہ کسی کی بنائی ہوئی ضرور ہے۔لیکن مغالطہ پر مشتمل اور حقیقت کو چھپانے کی کوشش،اوپر دیکھنا  جہاں جناب فاطمہ اور خلیفہ کے درمیان معاملے کا ذکر ہے پوری بخاری میں 4 مورد ذکر ہے( میری تحقیق کے مطابق) ان چار میں سے تین میں غضب ناک ہونے اور بائیکاٹ کا ذکر ہے۔ایک مورد میں مطالبے کے بعد خلیفہ کے استدلال کا ذکر ہے لیکن جناب فاطمہ کے رد عمل کا ذکر نہیں ہے لیکن ان میں کہیں پر بھی یہ ذکر نہیں ہے کہ جناب فاطمہ خاموش ہوگئی تھیں اور یہی صورت حال  صحیح مسلم کی روایات کا ہے۔صحیحین میں اس واقعے کو اسی زہری کے علاوہ کسی نے بھی نقل نہیں ہے۔سب میں یہی زہری ہے۔اب ممتاز صاحب ہمیشہ ایک جدول بناکر یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ صرف زہری نے نقل کیا ہے کسی اور نے ذکر نہیں کیا ہے

جناب کسی اور  سے یہ واقعہ صحیحین میں نقل ہوا ہے؟ اگر ہوا ہے تو دکھا دینا۔(مجھے تو نہیں ملی آپ دکھا دیں)

اب جب امام بخاری اور مسلم نے زہری ہی کی روایت کو  قابل اعتماد  سمجھ کر نقل کیا ہے تو کیا تقصیر شیعوں کا ہے؟ لہذا یہ مغالطہ نہ کریں  کسی اور نے غضبناک ہونے کو ذکر نہیں کیاہے۔جناب کسی اور سے جناب فاطمہ اور خلیفہ کے درمیان ہونے والا واقعہ صحیحین میں نقل ہوا ہے؟ جی ابھی آپ کو معلوم ہونا چاہیے ہماری بحث خلفاء اور اہل بیت کے موقف بیان کرنے میں چل رہی ہے۔جب آپ زہری کے گمان سے نکل کر اس حقیقت کو مان لوگے کہ امام بخاری اور مسلم کی نقل کے مطابق جناب فاطمہ ع نے خلیفہ کے استدلال کو قبول نہیں کیا۔اگر قبول کرتی تو ناراض کیوں ہوتی۔اگر ناراض نہ ہوتی تو خلیفہ کو ان کی رضایت کو حاصل کرنے کے لیے ان کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہ ہوتی۔جب یہ کلئیر ہو تو پھر میں آپ کو بتاوں گا کہ جناب فاطمہ کا موقف ٹھیک تھا اور خلیفہ کا فیصلہ غلط تھا۔

ابن تیمیہ،ابن عثیمین،ملا جلال اشرفی  وغیرہ کے خلاف۔


 شیعہ مناظر کا دجل و فریب! مناظرے کے بعد بتائے گا کہ شیعہ کے پاس وہ کونسے خفیہ دلائل ہیں جن کے مطابق باغ فدک سیدہ کا حق تھا اور نبی کا فرمان معاذاللہ جھوٹا تھا اور خلفاء نے نبیﷺ کا فیصلہ سنا کر غلط کیا! 


 اپنے موقف سے غبار ہٹاؤ، سیدہ کیوں ناراض اور رنجیدہ ہوئی تھیں،کب رنجیدہ ہوئی تھیں،یہ رنجیدہ ہونے کیسے ثابت ہوا،ناراضگی چہرے اور الفاظ سے معلوم ہوگا ہے۔ کس نے دیکھا کس نے سنا؟ ان تینوں کو واضح کرو،واضح جواب دو،رنجیدہ کیوں ہوئی تھی۔کیوں آخری عمر میں یعنی چھ  ماہ بعد راضی کرنے کی ضرورت پیش آئی؟آپ کی نظر اور خلفاء کی نظر میں اختلاف کیوں ہے،آپ سے پوچھا تھا ،امام زہری کو گمان کیسے ہوا،وہ تو عینی شاہد نہیں تھا،کسی سے کچھ سنے بغیر اس نے اتنی بڑی بات کو حدیث کا حصہ بنایا ہے،کیا یہ کہانی سنانی والا کوئی انسان تھا۔  یہ ایک حقیقت ہے۔اہل سنت کا موقف ایک مرسل اور مدلس کی روایت پر کھڑا ہے۔آپ کے بڑے بڑے علماء نے ناراضگی کو اسی زہری کی روایت سے ثابت کیا ہے یعنی صحیح سند روایت سے اور پھر رضایت کو ثابت کرنے کے لیے ایک مدلس کی ایسی روایت کا سہارا لیتے ہیں کو مرسل ہے اور پھر شعبی کے مرسل کو بھی ابن حجر,ذھبی البانی حجت نہیں مانتے ۔لہٰذا جو شاخ نازک پر آشیانہ بنائے۔ کہاں ہیں یقینی شواہد؟؟

امام علی ع سے  بخاری نے  29 روایت ، صحیح مسلم نے ۳۵ روایتیں نقل کی ہیں ۔

- حضرت فاطمة زهراء کہ جن کی تربیت خانہ وحی الہی میں ہوئی،بخاری نے ان سے  چار اور  مسلم نے تین روایتیں  نقل کی ہیں ۔ دامن امین وحی الہی میں تربیت پانے والی عظیم شخصیت امام حسن علیہ السلام سےصحیح بخاری اور مسلم کوئی حدیث نقل نہیں کی ہے ۔ وحی الہی کے ماحول میں پروان چڑھنے والی چوتھی شخصیت  

امام حسین علیہ السلام سے دونوں نے صرف ایک ایک روایت نقل کی ہے۔جبکہ بخاری  نے جناب عائشہ سے  228، عبدالله بن عمر سے 300 ، مسلم نے جناب عائشہ سے ۲۴۳روایت  عبدالله بن عمر سے ۴00، ابوهریرہ کہ دو سال بھی  پیامبر کے ساتھ مصاحبت نہیں کی  ان سے 446 روایتیں  بخاری نے نقل کی ہیں ۔

 اھل تشیع کی کتابوں میں موجود روایات رسول اللہ ﷺ سے نہ بھی ہو  لیکن آپ لوگ تو اپنے آپ کو اہل بیت کے پیرو اور شیعوں کو دھوکہ باز اور جھوٹا سمجھتے ہیں، کیا امام حسن مجتبی سے ایک بھی روایت نقل نہ ہوا  واضح تعصب اور ان سے روگردانی کی دلیل نہیں۔رسول اللہ ﷺ کے سب سے ممتاز شاگرد کیا ان سے بڑھ  کر اور کوئی تھے؟ کیا سنت کو نقل کرنے کے لیے ان سے مناسب کوئی اور شخصیت تھی؟ جناب آپ کی صحیحین آپ کی تاریخ کو بتانے کے لیے بہترین اور زندہ گواہ ہیں۔

 شیعوں کی کتابوں میں موجود احادیث کو سمجھنے کے لیے اپنے علماء کی بنائی ہوئی اصطلاحات سے استفادہ کرنے کا یہی نتیجہ ہوتا ہے۔ جناب شیعہ کتابوں کی روایات کو سمجھنے کے لیے صحاح ستہ کے اصول سے کام چلانے کی کوشش غیر علمی طریقہ ہے۔ اس پر بحث چلی تو اپ کو بتادوں گا۔


صفحہ 3 از 3