Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

کیا سیدہ فاطمہؓ کی حضرت ابوبکرؓ سے ناراضگی خود ان سے ثابت ہے؟ (قسط 35)

  جعفر صادق

کیا سیدہ فاطمہؓ کی حضرت ابوبکرؓ سے ناراضگی خود ان سے ثابت ہے؟ (قسط 35)


سنی مناظر: غبار تو اہل تشیع مؤقف پر ہے۔ اسی لئے تو میرے سوالات کے دوٹوک جوابات آپ دے نہیں پا رہے۔ سیدہ نے فدک کا مطالبہ کیا اور نبی کا فیصلہ سنایا گیا ، اس کے باوجود دلی خلش ہونا ممکن ہے۔ حضرت موسی کا واقعہ تو قرآن میں ہے۔ ذرا بتائیں کہ حضرت موسیٰ کیوں ناراض ہوئے کیوں رنجیدہ ہوئے؟

جبکہ رنجیدہ ہونا  زبانی اور جسمانی ثابت بھی ہے۔ آپ کی دلیل تو اتنی کمزور ہے کہ اس میں سیدہ فاطمہ سے ناراضگی ثابت بھی نہیں ہے۔  کیا آپ حضرت ھارون کو قصوروار کہیں گے؟  قرآن کھولیں اور غور سے پڑھیں۔ ناراضگی براہ راست حضرت موسیٰ سے ثابت ہے اور قرآن میں موجود ہے۔ ہمت کریں۔ کوشش کریں۔ جواب دیں۔

 اب  اسی مثال کو ذہن میں رکھ کر واقعہ فدک کے مطالبے پر ابن شہاب کے طرق سے ہی دیکھ لیں۔

کیا سیدہ کی ناراضگی خود  ان سے ثابت ہے؟  

آپ مر کھپ جائیں گے لیکن قیامت تک نہیں دکھا سکتے۔رہی بات نبی ﷺکے فیصلے پر فدک نہ دیا گیا تو دلی رنجش عین فطرت انسانی کے مطابق ممکن ہے۔ اس کا رد بھی سنی و شیعہ کتب سے ثابت ہے۔

 اس کا  یہ مطلب تھوڑی ہے کہ ہم امام زہری کے ادراج کو قبول کرکے سیدہ فاطمہ کا شدید ناراض ہونا بھی  تسلیم کرتے ہیں۔   آپ سوائے ذاتی تاویلات کے کوئی علمی رد  پیش نہیں کر سکتے۔کیونکہ جھوٹ کبھی ثابت نہیں ہوسکتا۔

  ابن شہاب کے ادراج والی ناراضگی ، ترک کلام اور جنازے کی عدم اطلاع کو ہم قبول ہی نہیں کرتے۔ ہمارے عقائد و نظریات  خبر آحاد پر  نہیں کھڑے ہوتے۔ اہل تشیع عقائد و نظریات  ایسے ہوں گے۔


ایک طرق ، ایک راوی اور اس کا گمان

شیعہ کا بس اسی پر ایمان!


اللہ کی قدرت ہے کہ ابن شہاب کے تینوں ادراج دوسری  مضبوط روایات  بلکہ شیعہ معتبر کتب سے  بھی رد ہوتے ہیں اور ان دلائل پر آپ لاجواب ہوچکے ہیں۔

آخر کیا وجہ ہے کہ اہل تشیع فرد  واحد کے ایسے ادراج پر دین ایمان بناتے ہیں جس کا رد دوسرے مضبوط حقائق سے ثابت ہے۔ کیا شیعہ عقائد اس طرح گھڑے گئے  ہیں؟

 مسند ابوبکر کا جواب بھی ابھی دے دیتا ہوں تاکہ ممبرز حقیقت جان لیں۔ آپ کے نصیب میں ہدایت ہوتی تو گفتگو کے پہلے مرحلے میں لاجواب ہونے کے بعد کلمہ پڑھ کر ایمان قبول کر چکے ہوتے۔انسان تو بس کوشش کر سکتا ہے۔ بیشک ہدایت اللہ عزوجل کے ہاتھ میں ہے۔

 

 پہلے شیعہ مناظر کے اسکینز اگلے پیجز پر ملاحظہ فرمائیں۔

 

 

مسند ابی بکر والی اس روایت میں سند دیکھی جائے تو راویوں میں عبدالرزاق معمر سے روایت لے رہا ہے اور اہل علم یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ عبدالرزاق معمر سے روایت لیتے وقت خطا کرتا ہے۔

غور طلب بات یہ ہے کہ صحیح بخاری میں جہاں قال کا لفظ ہے وہاں عبدالرزاق  نہیں ہے۔

 آپ کی طرح میں ذاتی تاویلات نہیں کرتا بلکہ اس کا ثبوت بھی پیش کر رہا ہوں۔

مزید ایک اور دلیل بھی دے دیتا ہوں کہ ایک اور روایت میں یہی عبدالرزاق قال کے بعد ناراضگی بیان کر رہا ہے۔

مسند ابی بکر کی سند میں عبدالرزاق نے معمر سے روایت لیتے ہوئے خطا کی ہے۔

 السنن کبری  اردو ترجمہ

 

 

یہی عبدالرزاق قال کے بعد ناراضگی بیان کر رہا ہے۔

 

 

ان تمام حقائق سے واضح ہوا کہ  یہ روایات قابل استدلال نہیں ہے۔

دلائل:

صحیح بخاری:   قال کے بعد ناراضگی کے الفاظ۔

میزان الاعتدال : عبدالرزاق معمر سے روایت لیتے وقت خطا کرتا ہے۔

السنن کبری : عبدالرزاق سے قال کے بعد ناراضگی۔

نتیجہ: مسند ابوبکر میں عبدالرزاق سے خطا ہوئی ہے۔

 کسی نے کوئی خیانت نہیں کی۔ امام زہری نے سیدہ  فاطمہ کی خاموشی سے جو نتائج اخذ کئے وہ لاعلمی کی بنا پر تھے۔ دور قدیم میں جدید وسائل تھوڑی تھے کہ نیٹ اور ایپلیکیشن کی مدد سے صرف لفظ لکھ کر مطلوبہ آیات اور احادیث کی فہرست سامنے آجائے۔  کئی علماء تک  بھی مکمل حقائق کی تفصیل پہنچ نہ سکی۔ کسی کا کوئی قصور نہ تھا۔  جمہور اہلسنت علماء نے اس حدیث کی شرح میں شیعہ اعتراض کا رد کیا ہے۔ آپ صرف اعتراض لکھ کر یہ بتاتے رہے ہیں کہ اہل سنت علماء  نے ادراج قبول کیا ہے جبکہ آگے پیچھے کی عبارات میں انہوں نے شیعہ مؤقف کا رد کیا ہے۔ آپ کو اسی لئے موقعہ دیا گیا کہ کسی بھی ایک یا دو علماء کے اقوال اصل پیجز کے ساتھ پیش کریں لیکن آپ نہیں کر سکے۔ آج ہمارے پاس حقائق تک پہنچنے کے تمام وسائل موجود ہیں تو ہم ہر واقعہ پر موجود  مختلف روایات کو  مختلف کتب سےسرچ کر کے تحقیق  سکتے ہیں۔ سوائے اہل تشیع کے کوئی بھی ایک روایت یا  ایک طرق پر دین ایمان نہیں رکھتا۔

اگر آپ کو اپنی تحریر اور اپنی ہی ترتیب کے مطابق بھی گفتگو نہیں کرنی  تھی تو پھر کس وجہ سے آپ مجھ سے بحث کر رہے ہیں۔ اگر صرف وقت گذارنا مقصود ہے تو کوئی اور تلاش کریں۔ ویسے بھی مدعی آپ ہیں لیکن پہلے دن سے میں ہی علمی جوابات دیتا آ رہا ہوں۔ آپ کو پتہ ہی نہیں کہ مناظروں میں مدعی  دلائل ، استدلال اور دعوی کو ثابت کرتا ہے۔

آپ شروع دن سے مجھے جواب کیوں دینے پر مجبور کر رہے ہیں ؟   الحمدلللہ مدعی نہ ہوتے ہوئے بھی میں نے حق کو واضح کردیا ہے۔ ویسے میرا کام صرف اشکالات اعتراضات اور سوالات کرنا ہے۔ آپ بحیثیت مدعی مجھے جواب دینے کے پابند ہیں۔

گروپ ممبرز اللہ کو حاضر ناضر سمجھ کر گواہی دیں کہ شیعہ مناظر نے اپنے دعوی کو ثابت کرنے کے لئے میرے اعتراضات کے علمی جوابات دئے ہیں یا نہیں۔

  حضرت عمر کا اعتراف یہ آپ نے کیوں لکھا ہے۔ کیا آپ نہیں جانتے کہ یہ نکتہ ب کے مرحلے میں زیر بحث آئے گا۔ کل الف ختم کرنے کا اعلان کیجئے گا۔  پھر ب پر بھی آپ کی طبیعت صاف کرنی ہے۔  

 ان شاء اللہ

میں اپنی طرف سے الف پر گفتگو ختم کر چکا ہوں۔ آپ کو نئے نئے دلائل  پرسنل میں ملتے جا رہے ہیں اور آپ ہر دن نئے دلائل کا انبار بمعہ لمبی تحاریر رکھتے جا رہے ہیں  اوپر آپ کا اعتراف اور لمبی  لمبی تحریریں لکھ کر  مدد کرنے والوں کا شکریہ سب ممبرز پڑھ سکتے ہیں۔ آپ اگرچہ  الف پر گفتگو ختم کرچکے ہیں لیکن  تبصرہ لکھنے کے بعد بھی الف سے آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہو رہی۔

سیدہ عائشہ کا کونسا نظریہ ہے جو اختلاف کا باعث ہے؟  دراصل آپ کی سمجھ کا قصور ہے۔ میں تو آسان الفاظ میں سمجھانے کی کوشش کرتا رہا ہوں۔

اور وہ اسکرین شاٹ بھی رکھیں جہاں میں نے کہا ہے کہ قالت بھی زہری نے اضافہ کیا ہے 

اس قسم کے جھوٹ آپ ہی بول سکتے ہیں۔ پہلے بھی آپ نے کذب بیانی کی تھی۔ جب اسکرین شاٹ کا مطالبہ کیا تو چپ لگ جاتی ہے۔  عجیب ڈھیٹ بندے سے واسطہ پڑا ہے۔  مدعی بن گیا ہے، اپنے دعویٰ کا دفاع تک نہیں آتا! پرسنل میں ملنے والی تحریریں کاپی پیسٹ کر کے گذارا کر رہا ہے۔ پہلے دن سے آج تک  مجھے ہی اہل سنت کا مؤقف  سنی و شیعہ کتب سے ثابت کرنا پڑ رہا ہے۔

 اگر امام زہری کی مرسل روایت ہی ہے تو آپ تو پہلی فرصت میں اس پر یقین نہ کریں۔ہم تو ادراج والی تینوں باتیں تسلیم نہیں کرتے۔  جب ادراج تسلیم ہی نہیں کرتے تو ہمارا  مؤقف مرسل اور مدلس روایت پر کیسے کھڑا ہے؟  یہ بات تو آپ پر فٹ آتی ہے۔ کیا آپ امام زہری کے ادراج پر دین ایمان نہیں رکھتے؟

اگر رکھتے ہیں تو مرسل روایت کہہ کر بھی اس پر دین ایمان کیوں؟

اگر یقین نہیں رکھتے تو پھر مسئلہ ہی ختم۔۔۔ پھر جھگڑہ کس بات کا؟

ہمارے علماء کی اکثریت نے ناراضگی، ترک کلام اور بغیر اطلاع تدفین کا رد ہر جگہ بیان کیا ہے۔ 

آپ اس مکھی کی طرح ہیں جو صاف خوشبودار جگہ چھوڑ کر صرف گندگی پر بیٹھنا پسند کرتی ہے۔ آپ کیا جانیں صفائی اور گلاب کی خوشبو۔

 شیعہ مناظر: حدیث  نحن معاشر الانبیاء لا نورث کے بارے میں ایک تفصیلی تحقیق

جس میں یہ ثابت کیا ہے کہ خلفاء , اصحاب ,اھل بیت اور اھل سنت کے بڑے بڑے علماء بھی اس حدیث کی مخالفت کرتے تھے..

لنک1

لنک2


آگے پڑھیں

حق حضرت زہرا سلام اللہ علیہا پر ایک دلچسپ مناظرہ.... ممتاز قریشی ... محمد دلشاد..