آیات میراث کے مطابق بعد از نبی 9 ازواج مطہرات، بیٹی سیدہ…

آیات میراث کے مطابق بعد از نبی 9 ازواج مطہرات، بیٹی سیدہ فاطمہ اور چچا حضرت عباس بھی نبی کے وارث تھے، اگر نبی کی مالی ملکیت تسلیم بھی کر لی جائے تو اکیلی سیدہ فاطمہ کو باغ فدک کیسے دیا جاتا؟ (قسط 33)

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 2

العلماء ورثۃ الانبیاء  میں  یورثوا کا فعل دو مفعولی ہے،دوسرا مفعول تو  درھما و دینارا ہے۔اس کا پہلا مفعول العلماء یا علماء کی طرف  پلٹنے والی ضمیرلہٰذا بہت سادہ معنی علماء انبیاء کے وارث ہیں،انبیاء علماء کو درھم و دینار ارث میں نہیں دے جاتے بلکہ علم اور حکمت علماء کو دے  جاتے  ہیں، لہٰذا اس سے اولاد کی وراثت کی نفی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دوسرے الفاظ میں  اس میں  ماترک کی بات ہی نہیں ہوئی ہے۔اس کی تصدیق بھی کسی سے کرلینا۔ عربی اسکین پیش کرچکا ہوں۔استدلال بھی۔

سنی مناظر: کہاں پیش کیا ہے؟ مکمل حدیث ؟ ثابت کیا کر رہے ہیں؟ انبیاء کی وراثت پر الگ سے بحث ہوگی۔ پہلے واضح کر چکا ہوں۔ الف پر گفتگو کا شوق پورا نہیں ہوا۔ تو اسی پر رہیں۔

واضح کریں کہ آپ الف کا کونسا نکتہ ثابت کر رہے ہیں۔

شیعہ مناظر: میرا مدعا اول  میں یہ بتانا تھا جناب سیدہ نے مطالبہ کیا اور مطالبہ منظور نہ ہوا ۔آپ نے کہا تھا سب معاملہ اس وقت ختم ہوا تھا جس وقت جناب ابوبکر نے رسول اللہ ﷺ کی حدیث سنائی۔یہ یاد ہے ۔یا     دکھا دوں ۔ آپ نے کہا تھا یہ ادراج اور روای کا بیان ہے   ورنہ معاملہ اسی وقت ختم ہوگیا تھا،اس کے رد میں میں نے سوال اٹھایا تھا،معاملہ اگر ختم ہوا ہے تو جناب عائشہ یہ کیا کہہ رہی ہے؟ لہذا  میرے مدعا پر لکیر لگانے کے بجائے  اپنے مدعا پر لکیر لگا کر سامعین اور ناظرین کو ایسا جواب دیں  جو آپ کے علمی مقام کے مطابق ہو۔

یہی تو مسئلہ بنا ہوا ہے  جو میرے پہلے اور دوسرے مدعا کے متعلق نہیں تھا آپ نے اس بحث کو پہلے ہی دن بحث میں شامل کیا ۔ امید ہے عربی ادبیات کے اس نکتے کو سمجھ گئے ہوں گے۔

 سنی مناظر: کیا سیدہ نے مطالبہ کرنے کے بعد پھر دوبارہ فدک کا مطالبہ کیا تھا؟  یعنی سیدہ فاطمہ حضرت ابوبکر صدیق کے پاس دوسری مرتبہ بھی آئی تھیں۔  اس پر دلیل دیں۔

 شیعہ مناظر: کیا مطالبہ کرنے کے لئے ان کے پاس ہی جانا ضروری تھا؟

 سوری۔ املائی غلطیوں کی وجہ سے دوبارہ،،جناب عائشہ کہہ رہی ہے مطالبہ حدیث سے استدلال کے باوجود جاری رہا ۔اب ضروری تو نہیں آپ مطالبہ کرنے دوبارہ جائَیں ۔ کیا مطالبہ کرنے کے لئے وہاں ان کے پاس آپ کو ہی جانا ضروری تھا؟ جناب عائشہ کیا غلط کہہ رہی تھی ؟؟

 سنی مناظر: میری یہ عبارت سمجھنے میں مشکل نہیں ہے۔ دیکھیں۔ میں اب بھی اپنی بات پر قائم ہوں۔ یہ معاملہ اسی وقت حل ہوگیا تھا اور نبی کے فیصلے پر کوئی بیٹی ناراض ہو یہ ممکن نہیں ہے۔اگر آپ بضد ہیں کہ سیدہ فاطمہ نے ایک سے زیادہ مرتبہ مطالبہ کیا تھا تو اس کی دلیل دینی ہوگی۔ایک ہی موقعہ پر گفت و شنید کے بعد یہ مسئلہ حل نہ ہوا  تو اسے ثابت کریں۔

شیعہ مناظر: جناب عائشہ سے آپ کو اختلاف ہے ؟ جناب عائشہ نے ایسی خبر تو نہیں دی ۔ وہ تو صاف کہہ رہی ہے  حدیث سے استدلال کے باجود مطالبے کا سلسلہ جاری رہا ۔ آپ کی بات اگر صحیح ہو تو ان کو یہ کہنا چاہئے تھی کہ مطالبہ کیا اور جب حدیث سنائی تو آپ خاموش ہوگئیں   اور معاملہ ختم ہو گیا، مطالبہ کا سلسلہ رک گیا ۔ آپ کی سوچ اور جناب عائشہ کی خبر میں واضح فرق ہے ۔

 سنی مناظر: آپ کو میری بات کا رد کرنا تھا۔ میرا مؤقف ہے کہ یہ معاملہ اسی وقت یعنی ایک ہی ملاقات کے بعد ختم ہوگیا تھا۔ آپ فرما رہے ہیں کہ سیدہ نے مطالبہ بار بار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو  دراصل یہ اسی ایک ملاقات کی بات ہے۔ آخر میں فیصلہ اسی فرمان نبی پر ہوا۔  میں اس ملاقات کے بعد دوبارہ مطالبہ نہ کرنے کی بات کر رہا ہوں۔

فضول وقت ضایع کرنے کے بجائے اپنی تحریر کے (ب) پر آئیں۔

میں تو میراث نبوی پر یہ بھی ثابت کر چکا ہوں کہ اگر نبی کی مالی وراثت تسلیم بھی کی جائے تو باغ فدک صرف سیدہ فاطمہ کا حق نہیں بنتا۔

دوسرے کئی نکات کی طرح اس پر بھی آپ لاجواب ہوچکے ہیں۔

شیعہ مناظر:  یہی تو میرا بھی سوال ہے ۔ آپ کا نظریہ جناب عائشہ سے بلکل مختلف ہے ۔ جناب عائشہ کہہ رہی ہے حدیث سے استدلال کیا اور مطالبے کو رد کیا  بقول آپ کے غضبت ادراج  ،  اس کے فورا بعد جناب عائشہ کہہ رہی ہے مطالبہ جاری رہا   تو بات تو آپ کی فضول ہی ہے کیونکہ جناب عائشہ جو اس واقعے کے عینی شاہد ہے ، ان کی بات کو آپ نہیں مان رہے ۔ جب جواب نہیں بنتا ہے تو فضول کہہ کر ٹال دینا ہوتا ہے ۔ یہ قانون تو میں نے نہیں سنا تھا۔

 تحریر ب کے مکمل اسکین اور اس پر استدلال بھی پیش کرچکا ہوں ۔ میری طرف بات کلیئر ہے ۔

 جناب فاطمہ سلام اللہ کا مطالبہ جاری رکھنا  جب ثابت ہوا تو ان کا حق ہونا بھی ثابت ہوگا   کیونکہ جنت کی عورتوں کی سردار کسی ناحق چیز کو اپنا حق سمجھ کر مطالبہ نہیں کرسکتی ۔ یہ اٹل فیصلہ ہے۔


صفحہ 2 از 2