دلشاد صاحب کی تحریر کے پہلے حصے الف پر گفتگو کرتے ہوئے…

دلشاد صاحب کی تحریر کے پہلے حصے الف پر گفتگو کرتے ہوئے مندرجہ ذیل حقائق واضح کئے گئے۔ (قسط 31)

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 2

قارئین۔ شیعہ کی طرف سے عوام کواحادیث کی چند عبارات دکھا کر اپنا من پسند مفہوم بیان کر کے گمراہ کرنا دین کی خدمت نہیں ہے۔


 مناظر:  دوبارہ وہی سوال پوچھ رہا ہوں۔ آپ کی تحریر کے الف میں حدیث لانورث کیوں بیان نہیں ہے جبکہ فیصلہ ہی اس حدیث سے ہوا تھا؟ آپ نے بطور دلیل حدیث پیش کی اس میں بھی یہی حدیث لانورث تھی۔ اپنی تحریر میں بیان نہ کر کے خیانت کی یا نہیں؟ اس کا جواب دیں۔

یہ ہے آپ کا الف

 شیعہ مناظر:  میری پہلی سند ہی یہ  مکمل حدیث ہے اور دس جگہ پوچھا  اس حدیث سے خلیفہ کی طرف سے استدلال کے باجود معاملہ جاری رکھنے کا کیا مطلب ہے تو مجھے اس سے ہٹ کر کیا کہنا چاہے تھا؟ آپ بتادیں مثلا مجھے کیا کہنا چاہے تھا، ذکر تو میں نے بار بار کیا ہے؟

 سنی مناظر: آپ کے الف میں یہ حدیث لانورث بیان کی گئی تھی یا نہیں؟

 شیعہ مناظر: تو بقول اپ کے اب تک کی ساری بحثیں اسی الف میں ہی تھی تو میں نے تو بحث کے درمیان دس سے زیادہ مرتبہ بیان کیا ہے۔ دوسری بات آپ نے ابھی تک   میرے مدعا اول کو سمجھا ہی نہیں ہے جب سمجھا ہی نہیں تو سوال کس بات کا؟

 سنی مناظر: گفتگو آپ کی تحریر کی روشنی میں تھی یا نہیں؟

 شیعہ مناظر: اس کا مجھے جواب دو۔ میری تحریر اور میری تفسیر کی روشنی میں نہ آپ کی خود ساختہ تفسیر کی روشنی میں۔

 سنی مناظر:  آپ کی تحریر کے الف میں حدیث لانورث بیان تھی یا نہیں؟اس پورے واقعے میں حدیث لانورث کہاں ہے؟ کیا وہ غیر اہم ہے؟

شیعہ مناظر: اس مدعا میں ذکر کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ اور بعد میں اسی مدعا کی دلیل میں   دس دفعہ ذکر کیا ہے تو ؟؟  لوگ آپ کے غیر علمی طریقہ بحث سے تنگ ہے۔

  سنی مناظر: میں تو الف پر گفتگو ختم کر چکا۔ ب پر آئیں۔ وقت ضائع کرنا آپ کا مقصد ہے؟

شیعہ مناظر: جس مدعا کو میں نے ذکر کیا ہے جو تقریبا  2 صفحات پر مشتمل ہے اس میں بھی اس کا ذکر ہے۔ مدعا کی دلیل میں جب میں نے ذکر کیا   تو رونا کس بات کا؟ مدعا اور دلیل دونوں میری طرف سے ۔ذکر بھی دس سے زیادہ؟ جناب مغالطہ چھوڑیں، وقت بچائیں۔میں بھی اپنے دوسرے مدعا پر  بات ختم کرچکا ہوں۔

 سنی مناظر: میں نے آپ کی تحریر میں خیانت کو ثابت کردیا۔ اب آئیں اگلے مرحلے  ب پر۔

 شیعہ مناظر: میں نے بھی آپ کے جھوٹ کو ثابت کیا۔

 سنی مناظر:  کونسا جھوٹ؟

 شیعہ مناظر: میرا الف کیا تھا۔اس سوال کا جواب تو دو؟

سنی مناظر:  چھوڑیں الف کو، ب پر آئیں۔

 شیعہ مناظر:  دلیل اور مدعا میں جب ذکر ہے تو  ذکر نہ کرنے کا الزام جھوٹ ہی تو ہے۔


صفحہ 2 از 2