امام زہری کا ادراج اور حقائق (قسط 29) - سنی شیعہ مناظرے |…

امام زہری کا ادراج اور حقائق (قسط 29)

  جعفر صادق

صفحہ 6 از 7

رسول اللہ  کی پیاری بیٹی اور آپ کے سب سے ممتاز شاگرد ،جنت کی عورتوں کی سرداد جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کو ان کا حق نہ ملنے  کا نظریہ آپ کی کتابوں سے ثابت ہے۔یہ شیعوں کی باتیں نہیں ہے بلکہ آپ کی کتابوں میں موجود جناب فاطمہ اور مولی علی علیہما السلام کا موقف ہے ،۔میرا مقصد یہی ثابت کرنا تھا ۔ الحمد للہ ثابت کر دیا ۔  آپ کی مرضی اپنے سلف اور بزرگوں پر حقائق پوشیدہ رہنے کا الزام لگاتے رہیں اور بزرگان سے بغاوت کا سلسلہ جاری رکھیں یا اپنے سلف کی روش پر چلتے ہوئے  خلفاء سے دفاع کا  جھنڈا لے کر میدان میں آئیں  اور  رسول اللہ ﷺ  کے  سب سے ممتاز شاگرد جناب فاطمہ ع اور مولا علی کے موقف سے علی الاعلان مخالفت کا اظہار کریں۔

محمد دلشاد ، آل رسول   کی وکالت کے لیے حاضر ہے۔ختم جلسہ۔

اللہم صل علی محمد و آل محمد۔  نعرہ حیدری  یا علی حق حیدر۔ و ما علینا الا البلاغ ۔ و سلام علی من اتبع الھدی ۔ و ما توفیقی الا باللہ و ھو نعم المولی و نعم النصیر ۔

 دو تبصرے۔ایک تو بحث کے پہلے اور دوسرے مرحلے سے متعلق آپکے شبہات کے جواب میں مندرجہ بالا مطالب میں دے دیا ہے۔ اگر اپ اس مرحلے سے متعلق شبہات جانتے ہو اور پھر ان کا جواب مندرجہ بالا کی گفتگو میں نظر نہ آئے  تو مجھے بتانا۔ اب جو شبہات اور سوالات ان دو مرحلوں سے متعلق نہ ہوں ان کا جواب میں میرے اپنے بیان کردہ شبہات کے ساتھ دوستوں کی خدمت میں پیش کروں گا۔انشاء اللہ۔

بحث تیسرے مرحلے میں تب داخل ہوگی جب آپ یا میرے دلائل کے مطابق مسلک ادراجی سے ہاتھ اٹھا لیں  یا میرے دلائل کا ٹھوس جواب دیں۔ یقینا آپ کی دل آذاری ہوئی ہے  .آپ سے معذرت خواہ ہوں ۔

میں نے شروع میں کہا تھا ہم کسی سے بغض کی وجہ سے اندھی تقلید میں اپنے موقف کے پابند نہیں ہیں بلکہ ہمیں اپنے مکتب اور موقف کی حقانیت پر پورا یقین ہے۔ ہم اس کے دفاع کو اپنی ذمہ داری سمجھتے  ہیں۔ ہم آل رسول کی مظلومیت پر آنسو بہاتے ہیں ۔ انہی آنسوؤں کو ہم اپنے گناہوں کی بخشش کا وسیلہ سمجھتے ہیں۔ ممکن ہے آپ لوگ اس کو بدعت اور گناہ کہیں لیکن ہم اس کو ان سے اظہار محبت اور اظہار عقیدت سمجھتے ہیں۔ سب دوستوں سے بھی معذرت خواہ ہوں۔

 سنی مناظر: گروپ ایڈمنز سے گذارش ہے کہ دلشاد صاحب کو پابند کریں جو نکات میں پوچھتا رہا ہوں ان کے جوابات دیں۔  میں تو نشاندہی کر کر تھک گیا ہوں۔ یہ بندہ میری سمجھ سے باہر ہے۔

دلشاد صاحب۔ آپ کو اللہ کا واسطہ۔جس دلیل کا جواب چاہتے ہیں اس کو نمبر ڈال کر ترتیب سے لکھیں۔  میں بھی تو نمبر ڈال کر آپ سے سوال پوچھتا رہا ہوں۔ ان کے جوابات کسی سے بھی پوچھ کر آئیں لیکن ہر ایک سوال کو نمبر ڈال کر اس کے نیچے جواب لکھیں۔ بات کلیئر ہوجائے گی۔میں خود مزید کسی حصے پر آپ سے گفتگو کرنا نہیں چاہتا۔ آپ دماغ کی دہی بنادیتے ہیں۔ اگر واقعی سنجیدہ ہیں تو اپنی ایک ایک دلیل پر الگ الگ مجھ سے جواب اور اعتراض لیتے جائیں۔ شرط یہ ہے کہ میرے اعتراض کا علمی جواب بھی ساتھ ساتھ  دینا ہوگا۔ آپ مدعی ہو میرے اشکالات کا جواب دئے بغیر روز نئے دلائل کیسے رکھ دیتے ہو۔ کیا آپ کو اپنا ضمیر ملامت نہیں کرتا۔ اگر شوق ہے تو مسند ابوبکر اور المصنف پر بھی گفتگو کرنے کو تیار ہوں۔ شرط یہ ہے کہ میں جو جواب دوں اس کو تسلیم کریں یا اس کا علمی رد کریں۔ جواب دیتے نہیں ہو۔ تسلیم کرنے کی توفیق نہیں ملتی۔ پھر دوسرے دن خود ہی اگلی دلیل پیش کردیتے ہو۔اب کوئی اس بندے سے پوچھے کہ جو پہلے دلیل کا رد کیا گیا ،اس کو تسلیم کریں یا رد تو کریں!! لیکن دلشاد صاحب پر کوئی فرق ہی نہیں پڑتا۔ ٹس سے مس بھی نہیں ہونا! عجیب ڈھیٹ قسم کا آدمی ہے۔ معذرت کے ساتھ۔آپ نے کبھی کسی سے مناظرہ کیا بھی ہے یا مجھ پر ہی تجربہ کر رہے ہیں۔  اب آج کا حال بھی سب دیکھ لیں۔ کھینچ کھانچ کے علمائے اہل سنت سے گیارہ ھجری کے واقعے کو ثابت کر رہا ہے۔ وہ بھی صرف ایک طرق سے۔ میں صرف صحیح بخاری کی فدک پر احادیث کے پانچ طرق دکھادیتا ہوں۔

 یہ واقعہ چھتیس کے قریب مختلف روایات سے بیان ہوا ہے۔ سوائے ابن شہاب والے طرق  کی  چند  روایات کے کسی  اور طرق  یاکسی اور راوی سے ناراضگی مروی نہیں ہے اور اہم بات یہ ہے کہ ابن شہاب کے طرق سے  بھی خود سیدہ سے ثابت نہیں ہے۔

اہلسنت سیدہ فاطمہ کی شدید ناراضگی کے قائل نہیں ہیں مزید اگر فدک نہ دینے پر سیدہ کو تھوڑی بہت  رنجش ہوئی بھی تو یہ عارضی تھی۔  قرآن کے مطابق انبیائے کرام میں بھی ان بن ہوئی لیکن پھر بھی کوئی گنہگار نہ ہوا اور نہ کسی کی عصمت پر فرق پڑا۔ اس کے علاوہ سونے پہ سہاگہ یہ کہ سنی و شیعہ  معتبر کتب سے سیدہ  فاطمہ کی شیخین سے ملاقات اور راضی ہونا بھی مذکور ہے۔ شاید اس میں بھی  منشاء الہٰی ہے۔ اللہ جانتا   تھا  کہ  کئی صدیوں  بعد  ایک  جماعت ایسی بھی آئے گی جو سیدہ  فاطمہ کی ناراضگی پر اچھل کود مچائے گی۔ ان کو علاج کے لئے  اس دوا کی ضرورت ہوگی۔   دلشاد صاحب سوائے ذاتی تاویلات کے  سنی و شیعہ کتب سے کوئی مضبوط جواب نہیں دے سکے۔

اللہ کے بندو!  بالفرض میراث نبوی تسلیم بھی کر لی جائے تو اس کے باوجود پورا فدک صرف بیٹی کا حق کس طرح بنتا ہے۔ یہ تو قرآن کے بھی خلاف ہے۔ اس کا جواب دلشاد صاحب روز آخرت میں اللہ کو ہی دیں گے۔دنیا میں تو کسی شیعہ کے لئے ممکن نہیں ہے۔

 میں پھر موقعہ دے رہا ہوں۔ جن نکات کا جواب شیعہ مناظر کو لازمی دینا ہے وہ الگ الگ دو ٹوک لکھ کر اوپر پیش کردئے ہیں۔  دلشاد صاحب کو چاہئے کہ میری تحریر کو کاپی پیسٹ کریں اور ہر نکتے کے نیچے اپنا جواب مختصر لکھتے جائیں۔  پورا مسئلہ ہی حل ہوجائے گا۔ ہمت کریں۔ صرف لمبی لمبی چھوڑنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ آپ مدعی ہو۔ جواب دینا آپ کا کام ہے۔

 جس طرح اہم نکات کی نشاندہی میں نے کردی ہے اسی طرح  آپ بھی اہم نکات لکھیں۔ جس بات کا جواب میں نے نہیں دیا، وہاں کراس   کا نشان لگائیں میں آپ کی تحریر کو استعمال کرتے ہوئے  علمی رد کرنے کو تیار ہوں اور آپ کے ایک ایک نکتے کا جواب دوں گا۔ ان شاء اللہ۔ بڑی تحریروں سے کچھ نہیں ہوگا۔ کتب بھری پڑی ہیں۔ مناظروں میں دوٹوک نکتہ بہ نکتہ گفتگو کی جاتی ہے۔  آجائیں میدان میں۔  

صفحہ 6 از 7