Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مرتد سے نکاح


غلط تاویلات کے ذریعے عقائدِ حقہ سے انحراف کرنے والوں کو اہلِ کتاب نہیں کہا جاتا ہے، بلکہ اہلِ بدعت کہا جاتا ہے۔ پھر بدعت کی دو قسمیں ہیں۔ بعض کفر کی حد تک پہنچتی ہے، بعض نہیں۔ جس شخص کی بدعت حدِ کفر تک پہنچی ہوئی ہو اس کا حکم زندیق اور مرتد کا ہے، اور اس کے ساتھ کسی مسلمان کا نکاح جائز نہیں، لیکن جس کی بدعت حدِ کفر تک پہنچی ہوئی نہ ہو، اس سے نکاح تو صحیح ہے، مگر منع ہے۔

(آپ کے مسائل اور ان کا حل: جلد، 1 صفحہ، 451)