Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مظلوم کا ماتم قرآن کی کسی آیت سے جائز نہیں ہے؟

  جعفر صادق

♦شیعہ سوال 
مظلوم کا ماتم قرآن کی کسی آیت سے جائز نہیں ہے۔


♣جواب اہلسنّت♣

(سورۃ المعارج 19-23) ان الاانسان خلق ھلو عااذامسہ الشر جز و عاواذ امسہ الخیر منوعاً الا المصلین الذین ھم فی صلوۃ تھم دائمون ۔

بے شک انسان (بخیل) بے صبرا پیدا کیا گیا ہے جب اس کو تکلیف پہنچتی ہے تو جزع فزع کرتا ہے اور جب بہتری پہنچے تو رکنے والا ہے سوائے نمازیوں کے جو ہمیشگی کرنے والے ہیں اپنی نمازوں میں۔

اس آیت کریمہ سے ثابت ہوا کہ بعض انسان خداوند کریم کے ناشکرے ہیں جن کو تکلیف پہنچتی ہے تو جزع فزع کرنے لگ جاتے ہیں ہاں جو ہمیشہ کے پکے نمازی ہوں وہ ایسا نہیں کرتے۔ تو معلوم ہوا کہ بموجب قرآن کریم بے نمازی تکلیف کے وقت جزع و فزع کرتا ہے۔

جوابی سوال

 مظلوم کا ماتم قرآن کی کس آیت سے جائز ہے؟
اور مروّجہ ماتم کس امام کا قول و فعل ہے؟؟

شام غریباں، نوحہ خوانی، اور ایسی ایجادات کس کی تعلیم ہے؟

کیا یہ سب خرافات شیعہ حضرات اپنے بارہ اماموں سے ثابت کر سکتے ہیں؟