شیعہ مناظر کا اقرار کہ سیدہ نے پورے فدک کا مطالبہ نہیں کیا…

شیعہ مناظر کا اقرار کہ سیدہ نے پورے فدک کا مطالبہ نہیں کیا تھا بلکہ صرف  اپنے حصے کا مطالبہ کیا تھا!(قسط 18)

  جعفر صادق

صفحہ 4 از 5

ترجمہ : اللہ تعالیٰ تمہیں اولاد کے بارے میں حکم کرتا ہے کہ ایک لڑکے کا حصہ دو لڑکیوں کے برابر ہے (1) اور اگر صرف لڑکیاں ہی ہوں اور دو سے زیادہ ہوں تو انہیں مال متروکہ کا دو تہائی ملے گا (2) اور اگر ایک ہی لڑکی ہو تو اس کے لیے آدھا ہے اور میت کے ماں باپ میں سے ہر ایک لیے اس کے چھوڑے ہوئے مال کا چھٹا حصہ ہے اگر اس میت کی اولاد ہو (3) اگر اولاد نہ ہو اور ماں باپ وارث ہوتے ہوں تو اس کی ماں کے لیے تیسرا حصہ ہے (4) ہاں اگر میت کے کئی بھائی ہوں تو پھر اس کی ماں کا چھٹا حصہ ہے (5) یہ حصے اس کی وصیت (کی تکمیل) کے بعد ہیں جو مرنے والا کر گیا ہو یا ادائے قرض کے بعد تمہارے باپ ہوں یا تمہارے بیٹے تمہیں نہیں معلوم کہ ان میں سے کون تمہیں نفع پہنچانے میں زیادہ قریب ہے (6) یہ حصے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر کردہ ہیں بیشک اللہ تعالیٰ پورے علم اور کامل حکمتوں والا ہے۔

اگر ہم مان بھی لیں کہ فدک نبی کریمﷺ کی ذاتی ملکیت تھا تو بنص قرآن نبی کے بعد تین ورثاء مدعی تھے۔

1۔  ایک سیدہ فاطمہ جن کا آیت میراث کی رو سے ٢/١ حصہ بنتا تھا۔

2۔  دوسرے آپ کی بیویاں، جن کا ٨/١ حصہ بنتا تھا۔

3۔  تیسرے آپ کے چچا سیدنا عباسؓ جن کا بطور عصبہ باقی یعنی ٨/٣ حصہ بنتا تھا۔

 کیا ہم تصور کر سکتے ہیں کہ سیدہ فاطمہؓ باقی ورثاء کو حصے دینے کے بجائے فدک صرف اپنے لئے حاصل کرنا چاہتی تھیں؟ کیا یہ قرآن کی خلاف ورزی نہیں ہے؟

3۔  اصول کافی کی اس صحیح روایت کی نشاندہی کردیں جس کے مطابق سیدہ نبیﷺ کے مال کی اکیلی وارث تھیں، میں چیک کرتا ہوں۔ اگر ایسی کوئی روایت اگر ہو بھی تو   یہ روایت قرآن کے خلاف ہونے کے باعث  اسے آپ قبول کریں گے تو منکر قرآن ہو جائیں گے، آگے آپ جانیں اور آپ کا ایمان۔

4۔ عورت عام ہے تو اس سے آپ نے صرف زوجہ کس دلیل سے لیا ہے؟  کسی شیعہ عالم کا قول ہی دکھا دیں کہ یہ باب صرف زوجہ کے لئے ہے۔ جب تک نمبر ڈال کر جواب نہیں دیں گے میں قبول نہیں کروں گا۔ آپ میرے جواب ٹیگ بھی نہیں کرتے ہو،  جو اعتراض میں نے کئے ہی نہیں  ان کے جواب بھی دینا شروع کر دیتے ہو۔ مجھے پتہ ہی نہیں چلتا کہ میری کس بات کا جواب آپ نے کہاں پر دیا ہے۔ میں صرف اپنے وضاحت طلب نکات دہراتا رہا ہوں اور یہ میرا حق ہے کہ آپ سے جواب طلب کروں جب تک آپ جواب نہیں دیں گے گفتگو اگلے مرحلے تک نہیں پہنچ سکے گی۔ باقی جوابات پر کچھ نہیں کہوں گا سیدھا سیدھا نمبر ڈال کر ترتیب سے جواب لکھیں۔  اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

 شیعہ مناظر: سلام علیکم ۔ انتہائی معذرت کے ساتھ۔ ممتاز کی حالت اس کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کی طرح لگ رہا ہے جو صرف بولینگ ہی کرتا ہے لیکن بدقستی سے کم رن ریٹ پر ساری وکٹیں گرنے کے بعد رن بنانے سے ناامید ہوکر وکٹ بچانے کے لیے کبھی گھٹنوں کا سہارا لیتا ہے کبھی پہلو، کبھی۔۔

 جناب آپ نفسیاتی جنگ لڑنے کی کوشش نہ کریں اور  سب کے سامنے یہ نہ کہیں کہ میری طرف سے جواب نہ ملنے کی وجہ سے دوست نکل رہے ہیں۔ جناب  ذرا نگاہ کریں میرے جوابات کے بعد آپ کے جواب دیکھ کر آپ کے  ہم مسلک دوست نکل گئے ہیں۔ ہمارے بعض دوست شروع میں کہہ رہے تھے یہ چالاک آدمی ہے احتیاط کرنا، بعض یہ سمجھ رہے تھے کہ میں شاید آپ کو جواب نہ دے سکوں لیکن جب میرے علمی جواب دیکھے اور آپ کی طرف سے تکراری سوال تو ہر روز مجھے داد دیتے ہیں اور میرے لیے دعا کرتے ہیں۔

آپ کا طریقہ انتہائی عجیب ہے   نہ اپنی پوسٹوں اور اسکینز پر دقت کرتے ہیں نہ میرے جوابات کی طرف آپ کی توجہ ہے۔آنکھیں  بند کر کے سوالات اور شبہات شیئر کرتے رہتے ہو۔جناب یہ کونسا علمی طریقہ ہے ۔کم از کم میرے آج کے مطالب کے ایک فیصد کا مجھے جواب دیتے،نا انصافی کی بھی حد ہوتی ہے آپ للکار کر اور شبہات پر شبہات پیش کر کے اپنے بے بسی کا اعلان فرما رہے ہیں۔جناب ممتاز صاحب آپ بار بار یہ کہہ رہے ہو کہ میرے سوالات کے جواب ۔ مجھے بتائیے کونسا سوال؟  پھر میں آپ کو سابقہ گفتگو میں دکھا دوں گا میں نے کیا جواب دیا ہے۔ آپ نے ادراج ادراج کا اتنا رٹ لگایا بعد میں ادراج کی نفی پر میرے دلائل کا  جواب ہی نہ دیا۔ یہاں تک کہ پتہ چلا  آپ کو ادراج کے معنی کا بھی  علم نہیں۔ اب میں اپنے گزشتہ کے کچھ جوابات آپ کو دکھاتا ہوں آپ خود ہی دیکھنا جواب دیا تھا یا نہیں۔

صفحہ 4 از 5