شیعہ مناظر کا اقرار کہ سیدہ نے پورے فدک کا مطالبہ نہیں کیا…

شیعہ مناظر کا اقرار کہ سیدہ نے پورے فدک کا مطالبہ نہیں کیا تھا بلکہ صرف  اپنے حصے کا مطالبہ کیا تھا!(قسط 18)

  جعفر صادق

صفحہ 5 از 5

شیعہ میراث کے مطالبے پر یقین رکھتے ہیں اور آپ کے صحیحین سے بھی اس کے ٹھوس ثبوت پیش کرتے ہیں۔ اگر آپ شیعہ مخالفت میں جناب عائشہ اور خلیفہ دوم کی بات کو ان کا گمان کہہ کر رد کرنا چاہیں اور اپنے ہی محدثین اور بزرگ علماء کی ٹانگیں کھینچنا چاہیں  تو ہم آپ کو نہیں روکتے۔ہم صرف اتنا کہتے ہیں کہ سلف سے بغاوت کرنے والا اہل سنت کا ترجمان نہیں ہوسکتا۔ فدک پر فیصلہ قرآن کی آیات کے خلاف ہے اسی وجہ سے جناب فاطمہ ع اور مولا علی ع نے قبول نہیں فرمایا۔اگر بحث تیسرے مرحلے میں داخل ہو تو پھر میں آپ کو بتادوں گا۔ ہماری کتاب کی حدیث اور آپ کی کتابوں میں نقل کردہ حدیث میں آسمان اور زمین کا فاصلہ ہے۔ درہم و دینار علماء کو انبیاء سے وراثت میں نہ ملنا ۔ بیٹی کو باپ کی زمین اور باقی حقوق سے محروم کرنے کی دلیل نہیں۔ الا صدقہ کا بھی ذکر نہ ہونا اسی بات کی دلیل ہے لہٰذا متفقہ حدیث کہنا حقیقت سے کھیلنا ہے۔آپ کی حدیث کے مضمون کو تو خود خلیفہ دوم   اور آپ کے بڑے بڑے مفسرین نے قبول نہیں کیا ہے لہٰذا متفقہ فیصلہ چہ معنی دارد(تیسرے مرحلے میں آؤ مجھ سے بحث کرنے)  ناراضگی کو ثابت کیا ہے۔انصاف پسندی سے کام لیا کرو ایک ثابت شدہ بات کو چھپانے کے لیے سوالوں کا تکرار نہ کرو۔  راوی کا گمان اگر حقیقت پر مبنی ہو تو سب مانتے ہیں۔ لیکن ثقہ  راوی کی رائے کو گمان کہنا اور ا س   واقعہ کے مطابق ہونے کے سارے شواہد سے چشم پوشی کرنا تعصب اورکٹ ہجتی کے سوا کچھ نہیں۔جی قرآن سے بڑھ کر انبیاء کی وراثت ان کی اولاد تک منتقل ہونے پر کوئی ٹھوس دلیل؟؟ شیعہ کسی ایسی روایت کو مانتے ہی نہیںِ جو قرآن کے واضح حکم کے خلاف ہو۔ یہ بھی ذہن میں رکھنا سیدہ کا مطالبہ صرف میراث کا نہ تھا لہٰذا مغالطہ سے پرہیز کریں۔ بیٹی ،ماں کو اگر آپ عورت  مانتے ہیں تو شیعہ مسلک میں ان کو بھائی اور باپ کی طرف زمین اور غیر زمین سے وراثت ملتی ہے۔ ہماری ماں اور ہماری بیٹیاں تو ہم سے زمین اور وراثت میں لیتی ہے۔دوستوں کی تسلی کے لیے ایک دو اسکین بھی دیتا ہوں۔آپ کا یہ دعویٰ ہے کہ شیعوں کے ہاں عورت کو وراثت میں زمین نہیں ملتی یہ بلکل ایسا ہی ہے جیسا آپ لوگ کہتے ہیں کہ شیعہ قرآن پر ایمان نہیں رکھتے.معاف کرنا ہماری گلی کی بلیاں بھی اس الزام کو سن کر ہنستی ہیں.


قارئین!  شیعہ مناظر کے اس جواب پر غور و فکر کریں۔

بعد میں کئی بار اس کی وضاحت پوچھی جاتی رہی لیکن شیعہ مناظر ڈھیٹ بنے رہے اور کھل کر دو ٹوک وضاحت نہ دے سکے۔


واضح جواب... اپنے حصے کا مطالبہ کیا ہے....نہ پورے فدک کا۔

شیعہ مناظر کا اقرار کہ سیدہ نے پورے فدک کا مطالبہ نہیں کیا تھا بلکہ صرف  اپنے حصے کا مطالبہ کیا تھا!

 شیعہ مناظر:  

(نوٹ: غیر متعلق لنکس اور شیعہ مناظر کی طرف سے   گذشتہ جوابات کاپی پیسٹ   کئے گئے جو کہ حذف کئے گئے ہیں)

لنک

ایک اہم تحقیقی مقالہ ۔اہل سنت کے اس سلسلے میں دلائل کا علمی رد ۔یہ بھی میرا ترجمہ ہے ۔ آج مکمل کیا ہے۔


صفحہ 5 از 5