شیعوں کے امام معصوم اول کا نظریہ اہل شام کے بارے میں سیدنا علی نے کبھی اہل شام کی تکفیر نہیں کی۔(نہج البلاغہ)
مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبندشیعوں کے امام معصوم اول کا نظریہ اہلِ شام کے بارے میں
سیدنا علیؓ نے کبھی اہلِ شام کی تکفیر نہیں کی۔(نہج البلاغہ)
ہمارے معاملے کی ابتداء یہ ہے ہم شام کے لشکر کے ساتھ ایک میدان میں جمع ہوئے۔ جب بظاہر دونوں کا خدا ایک تھا، رسول ایک تھا، پیغام ایک تھا تاہم اپنے ایمان و تصدیق میں اضافہ کے طلبگار تھے نا وہ اپنا ایمان بڑھانا چاہتے تھے۔ مسئلہ صرف ایک تھا اختلاف خون عثمان کے بارے میں تھا۔
وكان بدء أمرنا أنا التقينا والقوم من أهل الشام. والظاهر أن ربنا واحد ونبينا واحد، ودعوتنا في الاسلام واحدة. لا نستزيدهم في الإيمان بالله والتصديق برسوله صلى الله عليه وآله ولا يستزيدوننا. الأمر واحد إلا ما اختلفنا فيه من دم عثمان۔
کتاب نهج البلاغة - خطب الإمام علي (ع) - مکتوب 58 - الصفحة 448
ترجمہ ہمارے معاملے کی ابتدا یہ ہے کہ ہم شام کے لشکر کے ساتھ ایک میدان میں جمع ہوئے جب بظاہر دونوں کا خدا ایک تھا رسول ایک تھا پیغام ایک تھا نہ ہم اپنے ایمان و تصدیق میں اضافہ کے طلبگار تھے نہ وہ اپنے ایمان کو بڑھانا چاہتے تھے معاملہ بالکل ایک تھا صرف اختلاف خون عثمانؓ کے بارے میں تھا۔