متقی ہندی نے عمر کی اس حدیث کو بیان کیاہے کہ ”جب بھی کسی پیغمبر کے بعد ان کی امت میں اختلاف ہوا تو باطل کو حق پر کامیابی ہوئی (کنزالعمال جلد ۱ ص ۲۷۳ ،حدیث ۱۲۱) ۔
مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند شیعہ سوال۔3
متقی ہندی نے عمر کی اس حدیث کو بیان کیاہے کہ ”جب بھی کسی پیغمبر کے بعد ان کی امت میں اختلاف ہوا تو باطل کو حق پر کامیابی ہوئی (کنزالعمال جلد ۱ ص ۲۷۳ ،حدیث ۱۲۱) ۔
جوابِ اہل سنت
پہلی بات کنزالعمال صحاح ستہ کی کتاب نہیں ہے۔ تیسرے درجہ کی کتاب میں صحیح اور ضعیف ہر قسم کی روایات موجود ہوتی ہیں۔
معترض کو چاہئے کہ حدیث کا مکمل متن بمعہ سند پیش کر کے اسے صحیح السند ثابت کرے۔
ہماری تحقیق کے مطابق کنزالعمال کی ج1 حدیث 121 میں اس معنی و مفہوم کی کوئی حدیث موجود نہیں ہے۔
معترض کی جہالت ہے کہ اس نے نہ صرف مکمل حدیث بمعہ سند پیش نہیں کی بلکہ اس حدیث کا درست حوالہ اور درست حدیث نمبر بھی پیش نہیں کیا۔