شیعہ مناظر کے نامکمل دلائل اور اہل سنت علماء امام عسقلانی،…

شیعہ مناظر کے نامکمل دلائل اور اہل سنت علماء امام عسقلانی، بدرالعینی کی عبارات سے من پسند مفہوم نکالنے کا حشر نشر، کیا سیدہ فاطمہ کی تدفین رات کو خاموشی میں کی گئی؟ امام زہری کے ادراج پر تحقیق،انبیائے کرام کے گمان جو درحقیقت درست نہیں تھے۔(قرآن کریم کی روشنی میں) صحیح بخاری کی مطالبہ فدک والی حدیث اور اس میں راوی ابن شہاب الزہری کے ظن یا گمان کا ثبوت۔(قسط 13)

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 5

شیعہ مناظر کے نامکمل دلائل اور اہلِ سنت علماء امام عسقلانی، بدرالعینی کی عبارات سے من پسند مفہوم نکالنے کا حشر نشر، کیا سیدہ فاطمہؓ کی تدفین رات کو خاموشی میں کی گئی؟ امام زہری کے ادراج پر تحقیق،انبیائے کرام کے گمان جو درحقیقت درست نہیں تھے۔(قرآن کریم کی روشنی میں) صحیح بخاری کی مطالبہ فدک والی حدیث اور اس میں راوی ابن شہاب الزہری کے ظن یا گمان کا ثبوت۔(قسط 13)

 سنی مناظر: السلام وعلیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔  گروپ ممبرز خاص طور پر شیعہ ممبرز اپنے مناظر کی روش ملاحظہ فرمائیں۔ کل ہماری گفتگو ختم ہونے کے بعد یہ طے ہوا تھا کہ آج چار بجے باقائدہ گفتگو شروع کی جائے گی، لیکن میری غیر موجودگی میں فریق مخالف نے بے صبری اور جلد بازی کا مظاہرہ کیا اور  پھر اتنی لمبی لمبی تحاریر  رکھ کر عام ممبرز کو یہ دکھانے کی کوشش کی کہ وہ بہت زیادہ دلائل رکھتا ہے اور میرے  وضاحت طلب نکات کا علمی رد کر چکا ہے!! حالانکہ میری کسی ایک بات کا بھی انہوں نے جواب نہیں دیا۔ اس کے علاوہ میں نے ان کے پہلے حصے پر تحقیق کی تو یہ واضح ہوا کہ شیعہ مناظر کی طرف سے وہی روش برقرار ہے اور  نامکمل عبارات رکھ کر زبردستی اپنی بات منوانے کی بھونڈی کوششیں جاری و ساری ہیں! تمام ممبرز غور و فکر کریں۔ میں پہلے دن سے جو وضاحتیں طلب کر رہا ہوں۔  ان کے جوابات شیعہ مناظر نے کہاں دئیے  ہیں؟

¹ـ سیدہ فاطمہ کا مطالبہ فدک بطور میراث اہلِ تشیع مؤقف کہاں ہے؟

²ـ شیعہ مناظر  نے اپنی تحریر میں سیدہ فاطمہ کا مطالبہ اور ناراضگی بیان کی تھی لیکن فرمان نبویﷺ جس پر فدک کا فیصلہ ہوا ، اسے کیوں بیان نہیں کیا؟ اس کا جواب کہاں ہے؟

³ـ وہ کونسی صحیح روایت ہے جس میں سیدہ سے ناراضگی کے الفاظ/چہرے یا جسمانی تاثرات بیان کئے گئے ہیں؟ اس کا جواب کہاں ہے؟

⁴ـ راوی ابن شہاب کے علاوہ کسی اور راوی کی روایت کہاں ہے جس میں سیدہ کی ناراضگی بیان ہوئی ہے؟

⁵ـکیا اہل تشیع راوی کا گمان قبول کرتے ہیں؟ اس کا جواب کہاں ہے؟

 ⁶ـ سیدہ فاطمہؓ کو جو فرمان نبوی سنایا گیا وہ متفق علیہ بین الفرقین ہے۔ اس کا رد کہاں ہے؟

⁷ـ الزامی جوابات میں عورت کی وراثت نہ ہونے پر زوجہ کہہ کر شیعہ مناظر نے اپنی صحیح روایت سے جان چھڑانے کی کوشش کی، اس پر میرے اشکالات کا جواب کہاں ہے؟

میں نے کونسا نیا  طریقہ اپنایا ہے؟ آپ کی ہی تحریر کے پہلے مرحلے کے الف پر گفتگو کرتا رہا ہوں۔ کوئی نئی بات نہیں کی۔ کسی اور موضوع پر نہیں گیا۔ پھر بھی آپ مطمئن نہیں ہو رہے۔۔ کمال ہے!!  مناظروں اور علمی مباحثوں میں ہمیشہ نکتہ بہ نکتہ گفتگو کی جاتی ہے اور اس طرح لمبے لمبے   پیراگراف رکھنے سے پرہیز کیا جاتا ہے کیونکہ ایک ساتھ کئی حوالوں کا علمی رد کرنا کسی کے لئے بھی ممکن نہیں ہوتا!  میں اس وقت شیعہ مناظر کے پہلے جواب کی حقیقت رکھ رہا ہوں تاکہ ممبرز ان کی علمی لیول جان سکیں۔ ان کی تمام تحریر پر تحقیق کرنا وقت کا زیاں ہوگا۔

شیعہ مناظر کی طرف سے امام زہری کی توثیق

 آپ نے جوابات کے ہر حصے کا عنوان بھی غلط دیا ہے۔ میں نے امام زہری پر کب اور کہاں اعتراضات کئے ہیں جن کے آپ نے جوابات دینا شروع کردئے ہیں۔ آپ سے جو وضاحت طلب کی گئی ہیں ان کے جوابات تو آپ کے پاس ہیں نہیں باقی ادھر ادھر کی ہانک رہے ہیں۔  کیا اہل سنت کے ہاں امام زہری ضعیف راوی ہے؟  لفاظی اور وقت ضایع کرنا کوئی آپ سے سیکھے! (اب آپ اخلاق کا درس دینا بھی شروع کریں گے

ایک  جواب میں آپ نے تین علمائے اہلِ سنت کے اقوال پیش کئے ہیں۔ علامہ ابں حجر عسقلانی ، علامہ بدر العینی اور علامہ ابن بطال۔

آپ نے مطلوبہ کتب کے اسکینز پیش نہیں کئے بلکہ کتب کے حوالے بھی درست نہیں دئے  ، مجھے ان سب کو تلاش کرنے میں محنت کرنی پڑی۔

اس نامکمل عبارت کے آگے پیچھے کی عبارت پر غور کیا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ علامہ عسقلانی نے اہل سنت مؤقف ہی بیان کیا ہے۔ میرے پاس وقت نہیں کہ تفصیل لکھ سکوں۔ عام ممبرز کے لئے اردو ترجمہ سے مکمل پیراگراف پیش کرتا ہوں۔

اس کے بعد علامہ بدر العینی نے بھی اعتراض لکھ کر لکھا ہے کہ ہجرت سے مراد اس معاملے میں دوبارہ بات نہیں کی۔ 

 اسی طرح ابنِ بطال کے حوالے میں درحقیقت رات میں تدفین کے جائز ہونے کی بحث کی گئی ہے اور حضرت ابوبکر صدیقؓ, حضرت عمر فاروقؓ اور سیدہ فاطمہؓ کی رات میں تدفین ہونا بیان کیا گیا ہے۔ حضرت ابوبکرؓ کو خبر ملنے کی نفی سے یہ تھوڑی ثابت ہوتا ہے کہ انہیں سیدہ کی وفات کی اطلاع نہ تھی۔ اس پر سنی و شیعہ کتب سے قرائن موجود ہیں۔

54 - بَاب الدَّفْنِ بِاللَّيْلِ وَدُفِنَ أَبُو بَكْرٍ لَيْلا
/ 74 - فيه: ابْن عَبَّاس، قَالَ: صَلَّى النَّبِىُّ (صلى الله عليه وسلم) عَلَى رَجُلٍ بَعْدَ مَا دُفِنَ بِلَيْلَةٍ، قَامَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ، وَكَانَ يسَأَلَ عَنْهُ، فَقَالَ: (مَنْ هَذَا؟) فَقَالُوا: فُلانٌ، دُفِنَ الْبَارِحَةَ، فَصَلَّوْا عَلَيْهِ. قال ابن المنذر: أجاز أكثر العلماء الدفن بالليل، فممن دفن بالليل أبو بكر الصديق، دفنه عمر بن الخطاب بعد صلاة العشاء، ودُفنت عائشة وعثمان بن عفان بالليل أيضًا، ودفن علىُّ بن أبى طالب زوجته فاطمة ليلاً، فَرَّ بِهَا من أبى بكر أن يصلى عليها، كان بينهما شىء۔

آپ کی تحریر میں میری وضاحت طلب نکات کے جوابات نہیں ہیں۔اہل علم کے نزدیک راویوں کے گمان کا غلط ہونا معیوب نہیں ہے۔ جن علماء تک حقیقت نہ پہنچی انہوں نے یقین کیا لیکن آج کے دور میں تحقیق کر کے حقیقت تک پہنچنا مشکل نہیں ہے۔ میں آپ کو قرآن سے دکھاتا ہوں کہ انبیائے کرام نے بھی مختلف مواقع پر غلط گمان کئے ہیں۔

انبیائے کرام کے گمان جو درحقیقت درست نہیں تھے۔(قرآن کریم کی روشنی میں)

1۔  قالَ بِئْسَمَا خَلَفْتُمُوْنِیْ مِنْۢ بَعْدِیْۚ

(سیدنا موسٰی نے) کہا تم نے میرے بعد بُری میری جانشینی کی۔

( AL-ARAF - 7:150 )

 غور کریں۔ کیا سیدنا  ہارون علیہ السلام نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے بعد بری جانشینی کی تھی؟

یا یہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا اپنا گمان تھا؟؟

صفحہ 1 از 5