شیعہ مناظر کے نامکمل دلائل اور اہل سنت علماء امام عسقلانی،…

شیعہ مناظر کے نامکمل دلائل اور اہل سنت علماء امام عسقلانی، بدرالعینی کی عبارات سے من پسند مفہوم نکالنے کا حشر نشر، کیا سیدہ فاطمہ کی تدفین رات کو خاموشی میں کی گئی؟ امام زہری کے ادراج پر تحقیق،انبیائے کرام کے گمان جو درحقیقت درست نہیں تھے۔(قرآن کریم کی روشنی میں) صحیح بخاری کی مطالبہ فدک والی حدیث اور اس میں راوی ابن شہاب الزہری کے ظن یا گمان کا ثبوت۔(قسط 13)

  جعفر صادق

صفحہ 4 از 5

اب اگر پہلے مرحلے میں ان باتوں کا ہونا ہی ثابت نہ ہو تو پھر آگے فدک اور حقوق سے بحث اس میں فیصلہ حق ہونے یا نہ ہونے سے بحث کی باری ہی نہیں آتی۔ لہٰذا گزارش یہ ہے کہ میرے بیان کردہ مراحل اور مدعا کو  ہاتھ نہ لگائیں۔ آپ کو واضح انداز میں کہتا ہوں۔ پہلے مجھے یہ ثابت کرنا ہے کہ جو شیعہ کہتے ہیں وہی باتیں صحیح سند آپ کی کتابوں میں ہیں۔ اب ان باتوں کی کوئی حقیقت ہے یا نہیں اور غلطی سے آپ کی کتابوں میں یہ باتیں نقل ہوئی ہے یا واقعی میں ایسا ہی ہے تو یہ بعد کے مرحلے کی بحث ہے۔ آپ پہلے ہی مرحلے میں یہ ثابت کرنے کی کوشش میں ہے کہ ان باتوں کی کوئی حقیقت نہیں جبکہ میں کہہ رہا ہوں پہلے مجھے یہ کلیئر کرنا ہے کہ یہ ساری باتیں صحیح سند آپ کی کتابوں میں ہیں اور یہ شیعوں کی باتیں نہیں ہیں بلکہ آپ کی کتابوں میں موجود صحیح سند باتیں ہیں۔ لہٰذا ان باتوں کی حقیقت ہونے یا نہ ہونے کی بحث دوسرے مرحلے کی بحث ہے اور پھر حقیقت ہونے کی صورت میں خلیفہ کے فیصلے کا حق ہونے یا نہ ہونے کی بحث سے تیسرے مرحلے کی بحث ہے۔ اگر میں یہ ثابت کروں کہ جو باتیں شیعہ کرتے ہیں وہ آپ کی ہی کتابوں میں ہیں تو اپ نے اگلے مرحلے میں یہ ثابت کرنا ہے یہ  یہ باتیں جھوٹی ہیں۔ مثلا غلطی سے نقل ہوئی ہیں یا  ان کا یہ معنی نہیں ہے جو شیعہ کرتے ہیں۔


یاد رہے کہ شیعہ دلشاد کی تحریر میں الف اور ب کے تحت دو الگ واقعات بیان کئے گئے تھے اور اسی کے مطابق گفتگو طئے کی گئی تھی!


 جو  شیعہ کہتے ہیں وہ آپ کی کتابوں میں ہیں یا نہیں(پہلا مرحلہ)یہ باتیں سچی ہیں یا نہیں(دوسرا مرحلہ)

 شیعہ کہتے ہیں جناب فاطمہ ع نے فدک اور اپنے دوسرے حقوق کا مطالبہ کیا جب خلیفہ نے دینے سے انکار کیا تو  آپ  ناراض ہوئیں اور بائیکاٹ کی حالت میں دنیا سے  چلی گئیں۔ امیر المؤمنین ع کا بھی یہی نظریہ تھا کہ جناب فاطمہ کو ان کا حق نہیں ملا اور اپ خلیفہ اول اور دوم کے استدلال کو رد کرتے انہیں جھٹلاتے تھے۔کیا یہ باتیں صحیح سند اہلِ سنت کی کتابوں میں ہیں یا نہیں۔  یہ ہے پہلے مرحلے کی بحث۔ اگر آپ اسی کے مطابق گفتگو کرنا چاہتے ہو تو بسم اللہ کریں میں رات دیر تک آن لائن نہیں ہوسکتا۔ یہ ساری باتیں اوپر  میسیج کی ہے ۔ اب مجھے بتائے میں نے کہاں پر اس کی خلاف ورزی کی ہے؟

میں نے انہیں مراحل کے مطابق آپ کو یہ ثابت کیا کہ جناب فاطمہ کا  ناراض ہونا آپ کی صحیحین سے ثابت ہے اور آپ کے مایہ ناز علماء نے اس کی تصدیق کی ہے اور آپ کی تحقیق سے پہلے کے علماء کی نسبت سے دیکھے تو اس کو امام زہری کا گمان کہہ کر سب کچھ اس کے گردن پر ڈالنے کی کوشش میری نگاہ میں غیر علمی انداز ہے۔ میں نے ثابت کیا کہ آپ کے  وہ علماء جو  امام زہری کے ساتھ ہم عقیدہ  ہیں ان کی نسبت سے گمان کہنے والے دو  فیصد میں بھی نہیں ہے لہٰذا آپ کا کمال یہ ہے کہ آپ کے ان تمام علماء پر حقیقت پوشیدہ ہونے کا الزام اور اپنے کو ہی حقیقت شناس کہنا ان علماء کی شان میں توہین اور حقیقت پسندی کے خلاف ہے۔امام زہری کے سلسلے میں آپ کے سارے اعتراضات کا میں نے ایک ایک کر کے جواب دیا ہے۔اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ میں نے ان کا جواب نہیں دیا ہے تو بسم اللہ آپ  اپنی تحریر کے ساتھ میر ی تحریر  کو بھی شیئر کر دیں اور یہ اعلان کر دیں کہ شیعہ مناظر محمد دلشاد نے جواب نہیں دیا۔ آپ کو اعلان کرنے کی مکمل اجازت۔آپ نے میرے مطالب میں سے دس فیصد کا بھی جواب نہیں دیا۔  پہلے سے بنائی ہوئی ذہنیت کے مطابق مجھ سے جواب طلبی کی امید آپ نہ رکھیں۔  تیسرے مرحلے میں سب کچھ کلیئر کر دوں گا۔ آپ نے مولا علی ع کے موقف کے بارے میں میرے سوالات کے آگے مسلسل خاموشی اختیار کی۔  وجہ  کیا ہے ۔ کیا  وہاں بھی کسی  کا   اندراج تو نہیں؟؟


شیعہ مناظر کی ڈھٹائی دیکھیں، جبکہ جانتے  بھی تھے کہ انہوں نے  خود اپنی تحریر میں  دوسرے حصے ب میں سیدنا علیؓ کے متعلق لکھا تھا اور اس وقت گفتگو الف پر ہو رہی ہے!!  شیعہ اسی طرح معصوم بن کر گمراہ کرتے ہیں۔


 آپ نے جناب عائشہ کے اس قول کا جواب نہیں دیا (کانت فاطمہ تسال) ایسا تو نہیں اس کو ان کا گمان کہہ کر آگے نکل جائیں؟امام زہری کے بارے  میں میرے جوابات آپ کو نظر آئے۔ کس نے کہا  امام زہری معصوم   ہے ،  بات اس کی عصمت کی نہیں ہے۔ باقیوں نے ذکر نہ کیا تو کیا امام زہری  ذکر کرنے کی وجہ سے مجرم ٹھیرے گا۔اس سلسلے میں جو دوسرے شواہد پیش کیے وہ کسی کھاتے کے نہیں ہے۔ سب کا جواب میرے اسی جواب میں موجود ہے۔میرے لیے ضروری نہیں ہے کہ آپ میری باتوں کو قبول کریں۔  مجھے پہلے سے ہی معلوم ہے آپ کبھی نہیں مانیں گے۔ میں آپ کے بہانے سامعین اور ناظرین پر حقیقت کو واضح کر رہا ہوں۔میں نے یہ ثابت کیا ہے کہ اہلِ سنت کے بڑے بڑے علماء اس معاملے میں شیعوں کے ساتھ ہم عقیدہ ہیں۔ لہٰذا اس طرح  کا نظریہ رکھنا جرم ہے اور جہالت ہے تو  آپ کے بڑے بڑے بھی اس جرم میں ہمارے ساتھ شریک ہیں اور  آپ نے آرام سے یہ کہہ کر جان چھڑایا  بزرگوں سے بھی غلطی ہوسکتی ہے۔  


بڑے بزرگوں سے بھی غلطی ہوسکتی ہے امام زہری کے گمان کے غلط ہونے پر کہا گیا تھا۔باقی جمہور اہل سنت علماء ناراضگی سیدہ فاطمہ کا رد کرتے آ رہے ہیں۔ شیعہ مناظر دلشاد کے پاس  ذاتی تاویلات اور باتوں کو گھمانا آتا تھا۔


  یہ  آپ کا اعتراف بھی ہے کہ ہمارے بزرگ بھی شیعوں کے ساتھ ہم عقیدہ تھے ۔ اس اعتراف کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔


سنی مناظر نے ایسا کوئی اعتراف کیا ہی نہیں تھا۔شیعہ مناظر اپنی مستی میں مست جھوٹ کے اوپر جھوٹ بول رہے ہیں!


جی بلکل صحیح بات ہے کہ آپ کے بزرگ اس عقیدے کی وجہ سے منافقت سے کام نہیں لیتے تھے بلکہ ان میں سے بعض  واضح طور پر جناب فاطمہ کو خطا کار بھی مانتے تھے۔ اب مجھے یقین ہوا کہ  عربی آپ کو نہیں آتی ، توفیق الباری کے ترجمہ  پر جواب: یہاں آپ نے مجھے متھم کرنا چاہا لیکن آپ نے ایک اور حقیقت کا پردہ بھی چاک کیا ،  اس میں ترجمہ کرنے والے نے خیانت سے کام لیا ہے۔ ارباب فھم خود ہی دیکھ لینا۔


صفحہ 4 از 5