شیعہ مناظر کے نامکمل دلائل اور اہل سنت علماء امام عسقلانی،…

شیعہ مناظر کے نامکمل دلائل اور اہل سنت علماء امام عسقلانی، بدرالعینی کی عبارات سے من پسند مفہوم نکالنے کا حشر نشر، کیا سیدہ فاطمہ کی تدفین رات کو خاموشی میں کی گئی؟ امام زہری کے ادراج پر تحقیق،انبیائے کرام کے گمان جو درحقیقت درست نہیں تھے۔(قرآن کریم کی روشنی میں) صحیح بخاری کی مطالبہ فدک والی حدیث اور اس میں راوی ابن شہاب الزہری کے ظن یا گمان کا ثبوت۔(قسط 13)

  جعفر صادق

صفحہ 5 از 5

شیعہ مناظر پورے مناظر میں خود کو عربی کا بڑا  طرم خان سمجھتے رہے لیکن کئی جگہوں پر عربی عبارات کے تراجم اور استدلال کی وضاحت نہیں کی۔اب یہاں پر بھی موصوف توفیق الباری کے مترجم کو غلط کہہ رہے ہیں لیکن اس غلطی کی نشاندہی نہیں کر رہے۔ اتنی لمبی تحریریں لکھنے کا وقت تھا لیکن اصل بات لکھنے کا وقت نہیں تھا!ایسا کم ظرف مناظر شیعوں کو مبارک ہو۔


 جی اگر آپ انصاف پسندی سے کام لیتے تو  بخاری کی جس حدیث کو میں نے پیش کر کے اندراج کی نفی کی ہے، اس کو پیش کرتے اور یہ چالاکی نہ کرتے۔

جلاء العیون کے مطابق حضرت ابوبکر صدیق کو سیدہ فاطمہ کی وفات کا علم تھا:  شیعہ کہتے ہیں کہ جنازہ میں شرکت کی اطلاع نہیں دی کیونکہ جناب فاطمہ ع کی وصیت تھی۔ اب ان کے فوت ہونے کی خبر نہ ہونے کو کس نے کہا ہے؟ اگر کہا بھی ہو تو یہ بنیادی مسئلہ نہیں ہے۔


شیعہ مناظر دلشاد کا اقرار:حضرت ابوبکر صدیقؓ کو سیدہ فاطمہؓ کی وفات کی خبر تھی۔یعنی اہلِ تشیع اس بات کا انکار نہیں کرتے کہ سیدہ فاطمہ کی وفات کی خبر انہیں نہیں تھی۔ مطلب امام زہری کا یہ گمان بھی غلط تھا کہ سیدہ فاطمہ کی وفات سے حضرت ابوبکر صدیقؓ لاعلم تھے۔


بحارلانوار کے مطابق حضرت ابوبکر صدیقؓ کو سیدہ فاطمہؓ کی وفات کا علم تھا۔

جواب بہت شکریہ۔۔ کم از کم شیعہ کتاب سے دلیل پیش کرتے وقت تیار شدہ اسکین کو مکمل مطالعہ کرتے۔

سلیم بن قیس کے مطابق حضرت ابوبکر صدیقؓ کو سیدہ فاطمہؓ کی وفات کا علم تھا۔

جواب:یہاں بھی پہلا نکتہ وہی ہے جو بیان ہوا، دوسرا نکتہ  نشان کے بعد کے الفاظ بھی ملاحظہ کریں۔ یہاں بھی وہی سابقہ مطالب  کے علاوہ اسکین تیار کر کے آپ کو دینے والے کی دغل بازی واضح ہے۔ ارباب انصاف

حیات القلوب کے مطابق سیدہ فاطمہ  نے نبیﷺ سے وعدہ کیا کہ حالات کیسے بھی ہوں میں کسی پر غضب ناک نہیں ہوں گی۔

جواب جی اس کا  ان کے اپنے حق کے نہ ملنے پر غضبناک ہونے سے دور کا بھی تعلق نہیں اور اس کے ذریعے سے آپ اپنے صحیحین میں موجود واضح مطالب پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

فر بھا من ابی بکر ان یصلی علیہا کا ترجمہ بھی کرنا۔مرحبا  لناصرنا

عمدہ القاری  کا حوالا:جناب یہ حوالہ آپ کو یاد ہے تو امام زہری کی بات کو قبول کرنے کی دلیل کے طور پر پیش کیا ہے ، نہ اس کے لیے جو  آپ نے پیش کیا ہے۔ آپ کے جوابات بھی  میری اپنی تحریر ہے۔میں نے دو ٹوک بات کی تھی اور اسی پر قائم ہوں۔آپ کبھی امام زہری کو گمان کرنے والا خطار کار کہہ کر حقیقت کو تسلیم نہیں کرتے کبھی اپنے بڑے بڑے علماء کو حقیقت سے جاہل کہہ کر اپنے بزرگوں کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں۔ جی آپ اپنی تحقیق جاری رکھیں۔


سنی مناظر نے کبھی ایسے الفاظ امام زہری اور علمائے اہل سنت کے لئے نہیں بیان کئے۔ شیعہ مناظر صریح جھوٹ اور دجل سے کام لے رہا ہے۔


لیکن اس اعتراف   سے پیچھے  نہ ہٹیں کہ آپ کے بزرگان بھی خطاء کی وجہ سے شیعوں کے  ہم عقیدہ ہیں۔

 میری طرف سے بات کلیئر ہے۔  آپ نے میری بحث کے دونوں مرحلوں کے دلائل کا کوئی علمی رد پیش نہیں کیا ۔ بعض تکراری باتوں اور لفظی۔ جذباتی باتوں کے ساتھ مجھے جواب دینے کی کوشش کی وہ بھی دس فیصد کا ۔ اس کا حال بھی آپ نے اوپر دیکھ لیا۔

 لہٰذا منطقی طور پر ہمیں بحث کے آخری مرحلے میں داخل ہونا چاہے۔ میں مکمل اہل بیت علیہم السلام کے مؤقف سے دفاع کے لیے حاظر ہوں آپ بھی خلفاء سے دفاع کے لیے تیاری کر لیں۔اب بحث اسی تسلسل کے ساتھ ہی آگے بڑھے گی۔ دوستوں سے معذرت ۔


صفحہ 5 از 5