شیعہ مناظر کے گمراہ کن الزامات، لمبی تحاریر رکھ کر شرط 1 کی…

شیعہ مناظر کے گمراہ کن الزامات، لمبی تحاریر رکھ کر شرط 1 کی خلاف ورزی کردی!(قسط 12)

  جعفر صادق

صفحہ 6 از 6

شیعہ مناظر نے یہ واقعہ اپنی تحریر کے ب میں بیان کیا تھا اور سنی مناظر الف پر گفتگو کر رہے تھے۔ شیعہ دلشاد نکتہ بہ  نکتہ گفتگو کرنے کے بجائے اورفریق مخالف کے اشکالات کا علمی رد کرنے کے بجائے خود اپنی تحریر کے ترتیب پر گفتگو کرنے سے عاجز تھے!! اس لئے بار بار ب کی طرف بھاگ رہے تھے!


 لہٰذا جناب ممتاز صاحب حقیقت بینی سے کام لیں تو نہ جناب فاطمہ ع کا غضبناک ہونا قابل انکار ہے نہ  اس معاملے میں انہیں اپنے حق سے محروم رکھنے والا سمجھنا اور مولا علی کی طرف سے انہیں جھٹلانا  اور  اب اس بحث کا جو لازمی نتیجہ ہے وہ یہ ہے کہ اہل سنت والے اس معاملے میں شیعہ موقف کو رد نہیں کرتے بلکہ اپنی کتابوں میں موجود جناب فاطمہ زہرا ع اور مولا علی کے موقف کے مقابلے میں کھڑے ہیں اور خلفاء کو حق بجانب سمجھ کر ان دو عظیم ہستیوں کو جھٹلانے کی چکر میں ہے لیکن کیونکہ اصحاب اور اہل بیت کے غلامی کا مدعا اور چرچا زیادہ کرتے ہیں ۔ لہٰذا یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ ہم ان ہستیوں کو خطا کار کہتے اور سمجھتے ہیں ۔لیکن اس حقیقت کو چھپانے کے لئے شیعوں کی طرف منفی  تبلیغات کا رخ کرتے ہیں اور شیعوں کو برا بھلا کہہ کر حقیقت میں جناب فاطمہ ع اور مولا علی کے مؤقف کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اب یہ کام آپ کے بعض علماء نے کھل کر کیا اور بعض آپ جیسے لوگوں نے شیعوں کو خراب کرنے کے ذریعے ۔


سوائے ڈرامہ بازی کے شیعہ دلشاد کے پاس کوئی علمی رد نہیں تھا!


 
   

یہ سب آج صبح تیار کیا ہے کسی کی تحریر کاپی نہیں کی ۔ ایک ساتھ نظم دیکر جمع کر کے دوستوں کی خدمت میں پیش کیا ہے    اور آپ کے لئے ایک خصوصہ تحفہ، کیونکہ اگر pdf بنانا چاہیں  تو آپ کی زحمت کو میں نے کم کیا ہے   اور میں خود بھی ایسا کرنا چاہوں تو میرے لئے بھی آسانی ہے ۔باقی آپ کے الزامی جواب  کے جواب ویسے تو دینے کی ضرورت نہیں ہے   کیونکہ ایک تو بیٹی کو میراث ملنے کا مسئلہ شیعوں کے ہاں قابل انکار نہیں ۔ ہمارے کوئی مرتے ہیں  تو اس کے ماترک ان کے بیٹے اور بیٹیوں میں تقسیم ہوتی ہے زمین ہو یا  جو بھی۔  لہذا ہمارے کسی بھی فقیہ نے ایسا فتوا نہیں دیا ہے جو آپ نے سمجھا ہے یا آپ کو سمجھایا  گیاہے کتاب میراث کا مطالعہ کرنے والا ایک انصاف پسند انسا ن ہرگز شیعوں کی طرف ایسی نسبت نہیں دے سکتا ، ظاہرا آپ کو عربی نہیں آتی اسی لئے آپ نے اس باب کی احادیث کا مطالعہ نہیں فرمایا ۔ اسی طرح اس سے پہلے کے ابواب کی احادیث ۔ اتنا کہنا کافی ہے۔ باقی حدیث    نحن معاشر   کے لئے ایک تصویر دیکھیں۔

 

کچھ املائی غلیطیاں رہ گئیں ہیں درگذر فرمانا۔کے ٹو کے دامن میں بسنے والوں سے ایسی غلطیاں ہو جاتی  ہیں۔

 

 


نوٹ:شیعہ مناظر کے جوابات میں موجود  بیشمار  املائی غلطیوں کو درست کردیا گیا ہے اور حتی الامکان ان کے جوابات میں ان کے مؤقف کے مطابق ہی ترمیم و اضافہ کیا گیا ہے۔


 
   

بہت سی جگہوں پر تحریر میں نہیں کی جگہ ہیں کا لفظ   ٹائیپنگ کی غلطی۔سوری

اگلا  دن(اگلی پوسٹ دیکھیں)


صفحہ 6 از 6