اہل تشیع فدک کے واقعے پر تاثر دیتے ہیں کہ سیدہ فاطمہ کو فدک…

اہل تشیع فدک کے واقعے پر تاثر دیتے ہیں کہ سیدہ فاطمہ کو فدک نہ دیکر ظلم کیا گیا! جبکہ وہ اہم نکتہ جس کی بنیاد پر ہی فیصلہ ہوا، اسے عوام سے کیوں چھپاتے ہیں؟(دنیائے شیعیت سے اہم سوالات)(قسط 8)

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 2

اہل تشیع فدک کے واقعے پر تاثر دیتے ہیں کہ سیدہ فاطمہؓ کو فدک نہ دیکر ظلم کیا گیا! جبکہ وہ اہم نکتہ جس کی بنیاد پر ہی فیصلہ ہوا، اسے عوام سے کیوں چھپاتے ہیں؟(دنیائے شیعیت سے اہم سوالات)(قسط 8)

  شیعہ مناظر: واہ ممتاز صاحب واہ ۔ ہم نے علمی گفتگو کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ ایک دوسرے کی شخصیت کو خراب کرنے اور الفاظ کے چناو میں احتیاط سے کام لینے کا عہد کیا تھا  لیکن آپ مجھے جو بھی کہیں اور سمجھیں میں کبھی بحث کے دوران آپ کی شخصیت پر حملہ کر کے بحث کو خراب نہیں کروں گا۔ یہ تو دوسرے گروپوں میں سلسلہ چلتا رہتا ہے  لیکن میں خود تو ایسا نہیں کروں گا کیونکہ مجھے ممتاز صاحب سے دشمنی نہیں ہے ۔مجھے شیعہ موقف سے ہی دفاع کرنا ہے ۔  ممتاز صاحب میں نے بار بار واضح انداز میں کہا ہے کہ آپ بحث کے مرحلے سمجھ کر میرے مدعا کے مطابق آگے بڑھے ۔اگرچہ آپ دبے الفاظ میں اقرار تو کر ہی رہے ہیں کہ یہ ساری باتیں آپ کی کتابوں میں موجود ہیں اور ان روایات کی سند بھی صحیح ہیں ۔  میں بھی تو یہی کہہ رہا ہوں  کہ یہ باتیں آپ کی کتابوں میں موجود ہیں ۔ آپ اگر واضح انداز میں  قبول کریں کہ : ہاں صحیحین میں  ہیں لیکن ہماری نظر میں صحیحین کی یہ بات درست نہیں۔


سنی مناظر یہی بات تو کہہ رہا تھا کہ صحیحین میں ناراضگی کے الفاظ درست نہیں ہیں!


 آپ   کو اصولاً  یوں کہنا چاہئے ہماری کتابوں میں یہ باتیں تو ہیں لیکن یہ باتیں غلط ہیں اور غلطی سے یہ باتیں ہماری کتابوں میں نقل ہوئی ہیں ۔ حقیقت کچھ اور ہے  لیکن کبھی یہ نہ کہیں  کہ یہ باتیں شیعوں کی بنائی ہوئی داستانیں ہیں  کیونکہ ان باتوں کا خاص کر صحیحین میں ہونا قابل انکار ہی نہیں۔

 اب اس سوال میں آپ کو اعتراض کیا ہے ؟  میں نے یہاں کونسی خیانت کی ہے ؟   اگر مجھ پر خیانت کا الزام لگانا بھی ہے تو پہلے ان باتوں کے  ہونے کا واضح انداز میں اقرار کر دیں  پھر اگلے مرحلے میں جب میں آپ کی مدعا کو رد کرنے کے لئے یہ کہوں کہ یہ باتیں صحیح بھی ہیں اور جب دلائل پیش کروں تو پھر آپ مجھ پر خیانت کا الزام لگائیں اور پھر میں ثابت کروں گا اس خیانت میں آپ کے بہت سے علماء بھی میرے ساتھ شریک ہیں ۔ خاص توجہ دیں ۔

 سنی مناظر: چلیں میں خیانت کے الفاظ واپس لیتا ہوں، لیکن سوال پھر وہی پوچھوں گا۔

آپ نے فدک کے واقعے پر  تحریر لکھ کر تاثر دیا کہ سیدہ کو فدک نہ دیکر ظلم کیا گیا! جبکہ وہ اہم نکتہ جس کی بنیاد پر ہی فیصلہ ہوا، اسے عوام سے کیوں چھپایا؟

 میں دبے لفظوں میں نہیں کھل کر اقرار کر رہا ہوں کہ ناراضگی کے الفاظ ایک راوی کا گمان ہیں، ہم اس گمان پر یقین نہیں رکھتے کیونکہ دوسرے قرائن سے اس کی نفی ثابت ہے۔ کل یہ بھی عرض کرچکا ہوں کہ صحیح روایت کے تین حصے ہوتے ہیں۔ سند، متن اور راوی کا اضافہ۔ ناراضگی والی حدیث میں راوی کا اضافہ ہے جسے ہم قبول نہیں کرتے۔  اس سے زیادہ واضح کیا ہوتا ہے کہ صحیحین میں ناراضگی کے الفاظ راوی ابنِ شہاب کا گمان ہے، جو قابل قبول نہیں ہے۔ ہماری کتب میں صحیح روایات کے اندر راویوں کے گمان بھی موجود ہیں،  جن پر من وعن یقین نہیں کیا جاتا۔ 

شیعوں کی بنائی ہوئی داستانیں یہ ہیں کہ آپ جیسی تحریریں ہر دور میں  لکھی جاتی ہیں  جن میں صحیح روایات کی چند عبارات کا سہارہ لیکر  عوام کو گمراہ کیا جاتا ہے!

 اگر آپ کی تحریر اور اس کے مطالب درست ہیں تو بسم اللہ کریں۔ مجھ سمیت تمام گروپ ممبرز یہی چاہتے ہیں کہ آپ اپنی تحریر کا علمی انداز سے دفاع کریں۔ اس کا واحد راستہ یہ ہے کہ میرے ان تمام سوالات کے جواب دیں۔  اب تک کی گفتگو میں مندرجہ ذیل نکات کی وضاحت آپ سے مطلوب ہے۔ہمارے درمیان طئے شدہ شرائط میں شرط نمبر 5 کو پڑھ لیجئے گا ، اس کے مطابق ہم دونوں ایک دوسرے کو اپنی باتوں کے جوابات دینے کے پابند ہیں۔

سیدہ فاطمہ کے مطالبہ فدک کا تعین کریں کیونکہ آپ کا مدعا براہ راست صحیحین کی روشنی میں ہے۔

¹ـ کیا اہلِ سنت کے ہاں سیدہ کی طرف سے  مطالبہ فدک بطور میراث نبوی کو اہل تشیع بھی تسلیم کرتے ہیں؟

²ـ  اگر اہلِ تشیع تسلیم نہیں بھی کرتے تو صحیحین میں موجود اتنی واضح حقیقت عوام سے چھپاتے کیوں ہیں؟ آپ نے اپنی تحریر میں اس واقعے کو بیان کرنے میں خیانت کیوں کی ہے؟ سیدہ کا مطالبہ بیان کرنے کے بعد خلفاء کا عذر/مجبوری بیان کیوں نہیں کی گئی؟ کیا یہ براہِ راست شان نبوت میں گستاخی نہیں ہے؟

³ـ کسی بھی صحیح روایت کے متن سے سیدہ فاطمہؓ کی ناراضگی کو ثابت کریں۔

(الف) سیدہ فاطمہؓ کے وہ الفاظ جن سے ناراضگی ثابت ہو رہی ہو۔

(ب) سیدہ فاطمہؓ کے چہرے یا جسمانی تاثرات سے ناراضگی کا بیان ہونا۔

⁴ـ  راوی ابنِ شھاب کے علاوہ کسی بھی طرق سے سیدہ فاطمہؓ کی ناراضگی کا بیان ہونا کسی اور راوی کے گمان سے ثابت کریں۔

⁵ـ دلیل دیں کہ اہلِ تشیع کے ہاں صحیح روایت میں راوی کا گمان من و عن قبول کیا جاتا ہے۔

⁶ـ آپ نے فدک کے واقعے پر  تحریر لکھ کر تاثر دیا کہ سیدہ کو فدک نہ دیکر ظلم کیا گیا! جبکہ وہ اہم نکتہ جس کی بنیاد پر ہی فیصلہ ہوا، اسے عوام سے کیوں چھپایا؟

 شیعہ مناظر: جناب ممتاز صاحب  میری تحریر کی ترجمانی کرنی ہے تو صحیح انداز میں ترجمانی کریں ۔میں نے کہاں پر کہا فدک نہ دے کر ظلم کیا ۔ جبکہ میں نے کہا ہے کہ فدک کا مطالبہ کرنا اور امیر المؤمنین  کا مؤقف یہ تھا کہ اس معاملے میں ان پر ظلم ہوا ہے اور یہ لکھا تھا کیا یہ باتیں صحیحین میں ہیں یا نہیں ۔ دیکھیں ممتاز صاحب میں اس مرحلے میں یہی تو آپ سے بار بار پوچھ رہا ہوں ۔   کیا امیر المؤمنین  کا یہ مؤقف صحیحین میں ہے یا نہیں ۔ آپ نے سیدہ کے بارے  میں سوال کا تو چلو  اقرار کر دیا کہ یہ صحیحین میں موجود ہے   لیکن امیر المؤمنین کے مؤقف کا صحیحین میں ہونے  کا ابھی تک اقرار نہیں کیا ۔ جب یہ بات کلیئر ہوگئی کہ شیعہ کی یہ باتیں صحیحین میں موجود ہیں  اور نہ امام زہری شیعہ تھا نہ امام بخاری اور امام مسلم شیعہ تھے  لہٰذا ان باتوں کو شیعوں کی باتیں کہنا بحث کا غلط طریقہ ہے   میں اس مرحلے پر  اتنا ہی کہنا چاہتا تھا ۔

صفحہ 1 از 2