اہل تشیع فدک کے واقعے پر تاثر دیتے ہیں کہ سیدہ فاطمہ کو فدک…

اہل تشیع فدک کے واقعے پر تاثر دیتے ہیں کہ سیدہ فاطمہ کو فدک نہ دیکر ظلم کیا گیا! جبکہ وہ اہم نکتہ جس کی بنیاد پر ہی فیصلہ ہوا، اسے عوام سے کیوں چھپاتے ہیں؟(دنیائے شیعیت سے اہم سوالات)(قسط 8)

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 2

 اب دوسرے مرحلے میں باقاعدہ داخل ہوتے ہیں  لیکن ابھی وقت ختم ہوچکا ہے اگر آپ کی اجازت ہو تو اس بحث کو رات کے لئے رکھیں ۔ میں ان شاءاللہ  تفصیلی جواب دوں گا   لیکن مختصر جواب یہ ہے کہ اگر یہ کہیں کہ یہ راوی کا گمان ہے تو یہ امام زہری ہے کوئی عام راوی نہیں، آپ کے سارے علماء نے ان کی توثیق کی ہے  لہٰذا شیعہ اتنا  ہی کہہ دیں تو کافی ہے کہ یہ شیعہ نظریہ اور شیعوں کی باتیں صحاح ستہ کے ایک اہم راوی اورا ہلِ سنت کے ہاں قابل قدر ایک امام کی رائے ہے  اور صحیحین کے مصنفین نے بغیر کسی اعتراض کے ان کی روایت کو نقل کیا ہے اور بہت سے شارحین نے ان کی بات کو قبول کیا ہے ۔  امام زہری جیسے اہلِ سنت کے مایہ ناز راوی کہ صحیح بخاری میں ان سے ہزار کے قریب روایات نقل ہیں اور سب نے ان کو ثقہ اور امام کہا ہے ۔  اب یہ عظیم راوی اتنا غیر ذمہ دار ہو اور بغیر سچے سمجھے اتنی بڑی بات اس نے نقل کی ہے تو آگے

 ان شاءاللہ باقی باتیں رات کو ہوگی  لیکن آپ مجھے اتنا ضرور بتانا کہ جس بندے نے ان باتوں کو اس کا اندراج کہا ہے اس نے کیا سند پیش  کی ہے وہ مکمل طور پر پیش کریں کیونکہ کل والی پوسٹ زیادہ واضح نہیں ہے ۔

سنی مناظر:  اگر آپ نے نہیں کہا کہ فدک نہ دیکر خلفاء نے ظلم کیا!! تو کیا آپ نے  سیدنا علیؓ کا جو مؤقف  بیان کیا ہے اس سے بھی متفق نہیں ہیں


شیعہ مناظر کے اپنی باتوں میں تضاد بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ اسے مختلف افراد جوابات  لکھ کر  پرسنل میں  بھیج رہے ہیں! اس لئے اسے پتہ ہی نہ تھا  کہ وہ اپنے جوابات میں کیا کیا باتیں  لکھ رہا ہے!


صحیحین میں میراث نبویﷺ اور انبیائے کرام کی میراث کی نفی بھی انہی احادیث میں موجود نہیں ہے؟

پہلے سیدہ فاطمہؓ کا مطالبہ فدک ، فرمانِ نبویﷺ اور ناراضگی کی اصل حقیقت پر وضاحت طلب نکات کو کلیئر کریں۔ آپ کے پاس کل تک کا ٹائم ہے، تین دن ہر ایک نکتے پر گفتگو ہوگی۔  پرسوں ہم آپ کی تحریر کے اگلے مرحلے پر گفتگو کریں گے۔

 اس موقعہ پر درحقیقت یہ بات کلیئر ہوگئی کہ اہل تشیع کے پاس کچھ نہیں ہے! صرف ایک روایت میں موجود ایک راوی کے گمان پر شیعہ  کا دین ایمان کھڑا ہے۔ راوی کے جس گمان کو  ہم خود تسلیم نہیں کرتے ، اس پر شیعہ  اپنا ایمان رکھے بیٹھے ہیں! الحمدلللہ اس واقعے کے متعلق  اور دوسری کئی صحیح روایات سے اس گمان کی نفی ثابت ہے۔ اہل علم لکیر کے فقیر نہیں ہوتے۔  اگلے مرحلے پر جانے سے ابھی ٹھر جائیں۔  پہلے مرحلے کے متعلق وضاحتوں کے جواب کون دے گا؟  ہم یہاں حقائق کو واضح کرنے کے لئے گفتگو کر رہے ہیں۔ اب تک میری کسی بات کا آپ نے جواب نہیں دیا۔ کیا ہر کسی سے اسی طرح گفتگو کرتے ہیں؟

آپ مدعی ہو۔ آپ پر اپنے مدعا کا دفاع لازم ہے۔ میں آپ کو اس کے بغیر آگے بڑھنے نہیں دوں گا۔

یا پھر تسلیم کریں کہ  شیعہ کہتے کچھ ہیں اور دکھاتے کچھ ہیں، جبکہ حقائق کچھ اور ہوتے ہیں۔

 امام زہری معصوم نہیں تھا۔ قرآن میں تو انبیائے کرام کے اندازے بھی غلط ہونا بیان ہوئے ہیں!

راوی تو پھر بھی غیر معصوم ہیں۔

 قالَ يَا ابْنَ أُمَّ لَا تَأْخُذْ بِلِحْيَتِي وَلَا بِرَأْسِي ۖ إِنِّي خَشِيتُ أَنْ تَقُولَ فَرَّقْتَ بَيْنَ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَلَمْ تَرْقُبْ قَوْلِي  ﴿94 سورت طهٰ﴾

 کہنے لگے کہ بھائی میری داڑھی اور سر (کے بالوں) کو نہ پکڑیئے۔ میں تو اس سے ڈرا کہ آپ یہ نہ کہیں کہ تم نے بنی اسرائیل میں تفرقہ ڈال دیا اور میری بات کو ملحوظ نہ رکھا

  قرآن پاک میں حضرت موسی علیہ السلام کا واقعہ بیان ہوا ہے جس میں انہوں نے غصے میں حضرت ہارون علیہ السلام کے سر اور داڑھی کو پکڑ کر جھنجھوڑا تھا۔

شیعہ سے سوال:   آپ اس واقعے کو پڑھ کر حضرت موسی علیہ السلام کی حمایت کریں گے یا حضرت ہارون علیہ السلام کی حمایت کریں گے؟؟

آپ کے خیال میں دونوں میں سے کون نعوذبااللہ غلطی پر تھا؟؟ رات کو یا کل آپ کو اپنی تحریر کے پہلے مرحلے کا  الف علمی انداز سے درست ثابت کرنا ہے۔ میرے وضاحت طلب نکات کے جوابات کل تک دے سکتے ہیں۔ اس کے بعد پرسوں ہم پہلے مرحلے کے ب کو زیر بحث لائیں گے۔ ان شاء اللہ۔

 میری باتوں کے جوابات دئے بغیر گفتگو آگے نہیں بڑھے گی۔ کل تک مزید تحقیق کریں۔ علمی رد لائیں تاکہ گفتگو منطقی انجام تک پہنچے۔  اگر آپ نے جوابات نہ دئے تو مزید کسی نکتے پر گفتگو کرنا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہوگا۔ اللہ حافظ

 شیعہ مناظر جی ضرور۔جواب تو دینا ہے۔گفتگو جواب دینے کے لیے ہی تو ہورہی ہے۔ رات 10 بجے۔ان شاءاللہ


شیعہ مناظر کی طرف سے سنی مناظر کے اعتراضات/اشکالات/سوالات کے جوبات دینے پر آمادگی!

لیکن کیا واقعی شیعہ مناظر نے دلشاد نے جوابات دئے؟

حقیقت جاننے کے لئے  آگے پڑھتے رہیں۔


 سنی مناظر: السلام وعلیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔میں حاضر ہوں۔ گفتگو شروع کر سکتے ہیں۔

 شیعہ مناظر: سلام علیکم ۔ 15 منٹ انتظار کرنا۔معذرت۔ممتاز صاحب کچھ لکھنا چاہے تو لکھ دینا۔ ویسے باری تو میری ہے۔

 سنی مناظر: آپ نے بار بار یہ کہا ہے کہ سیدہ فاطمہؓ کی ناراضگی آپ کی صحیحین میں صحیح سند کے ساتھ موجود ہے کہ نہیں؟ میں نے الفاظ بدل بدل کر اس نکتے کو کلیئر کیا ہے کہ بالکل صحیحین میں صحیح سند کے ساتھ یہ راوی کا گمان موجود ہے کہ سیدہ فاطمہؓ ناراض ہوئی تھی، لیکن اس گمان کا  رد مختلف قرائن سے  ہوتا ہے، یہ حقائق نہ صرف کتب اہل السنت بلکہ کتب شیعہ سے بھی موجود ہیں، اس لئے ہمارے نزدیک یہ بات درست نہیں ہے یعنی شیعوں کا  شدید  ناراضگی والا، وفات تک بات نہ کرنے والا، اور جنازے میں نہ بلانے والا ڈھونگ  خود شیعہ کتب سے بھی رد ہو جاتا ہے۔


صفحہ 2 از 2