شیعہ کہتے ہیں جناب فاطمہ ع نے فدک اور اپنے دوسرے حقوق کا…

شیعہ کہتے ہیں جناب فاطمہ ع نے فدک اور اپنے دوسرے حقوق کا مطالبہ کیا جب خلیفہ نے دینے سے انکار کیا تو آپ ناراض ہوئیں اور بائیکاٹ کی حالت میں دنیا سے  چلی گئیں۔ امیر المومنین ع  کا بھی یہی نظریہ تھا کہ جناب فاطمہ کو ان کا حق نہیں ملا اور اپ خلیفہ اول اور دوم کے استدلال کو رد کرتے انہیں جھٹلاتے تھے۔(قسط 3)

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 3

شیعہ کہتے ہیں جناب فاطمہ نے فدک اور اپنے دوسرے حقوق کا مطالبہ کیا جب خلیفہ نے دینے سے انکار کیا تو آپ ناراض ہوئیں اور بائیکاٹ کی حالت میں دنیا سے  چلی گئیں۔ امیر المؤمنین کا بھی یہی نظریہ تھا کہ جناب فاطمہ کو ان کا حق نہیں ملا اور آپ خلیفہ اول اور دوم کے استدلال کو رد کرتے انہیں جھٹلاتے تھے۔(قسط 3)

شیعہ مناظر: جناب !لگتا ہے میں آپ کو سمجھانے سے قاصر ہوں۔  اتنا بتا دیتا ہوں کہ یہ 1 اور 2 وہی آپ کی تجویز ہے۔ اگر آپ یہی کہتے ہیں قدم بقدم میری تجویز اور مدعا کے مطابق گفتگو کرنی ہے تو چلیں شروع کرتے ہیں اور جہاں میرے مدعا اور ترتیب سے گفتگو ہٹتی نظر آئی تو میں وہاں ہی آپ کو یاد دلاتا رہوں گا اور بتاؤں گا ۔پوری تحریر کو سامنے رکھیں ۔ اس انداز سے الزام تراشی اور شخصیت کشی کرنی ہے تو میں ابھی سے معذرت خواہ ہوں۔میں کسی ایسے بندے سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں کیونکہ جو کسی نفسیاتی مریض سے مناظرہ اور بحث کرتا ہے وہ خود بھی میں ایک بار پھر بیان کر رہا ہوں۔میرے مدعا کی روشنی میں ہماری بحث تین مرحلوں پر مشتمل ہوگی۔
 پہلے مرحلے  میں جو شیعہ کہتے ہیں وہ صحیح سند آپ کی معتبر ترین کتب میں  (خاص کر صحیحین میں) موجود ہیں۔

دوسرے مرحلے  میں جناب زہرا نے واقعی معنوں میں  مطالبہ کیا اور آپ  ناراض ہوگئیں، اور مولا علی بھی ان کے ساتھ ہم عقیدہ تھا اور جناب فاطمہ اسی نظریے کے ساتھ دنیا سے گئیں (یہ باتیں خاص کر آپ کی صحیحین میں ہیں)

تیسرے مرحلے میں یہ ثابت کرنا ہے کہ حق جناب فاطمہ  کے ساتھ تھا اور جناب خلیفہ نے آپ کا حق آپ کو نہیں دیا۔تین مراحل کے مطابق مرحلہ وار گفتگو ہوگی۔ یہ میری اور آپ سے گفتگو کا محور ہے ۔اگر آپ  چاہیں تو اسی لمبی تحریر سے ہی ثابت کروں گا اس میں بھی میرا یہی بتانا مقصد ہے۔

سنی مناظر:  اگر یہ 1 اور 2 میری تجویز ہے تو رہنے دیں۔میں آپ کی تحریر پر آپ کی مرضی سے گفتگو کرنا چاہتا ہوں۔   مجھے یہ بتائیں کہ پہلے مرحلے کے الف پر کونسے نکات زیر بحث لائیں گے؟ میری بات کا جواب دیجئے گا تاکہ آپ کو نارمل سمجھا جائے۔ پہلے مرحلے کا موضوع طئے کریں۔ گفتگو آپ کی مرضی کے مطابق۔ میری تجویز سائیڈ پر رکھیں۔ واضح لکھیں کہ پہلے مرحلے کے الف پر یہ موضوع ہے اور یہ نکتہ زیر بحث آئے گا تاکہ پتہ چلے کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔

شیعہ مناظر شیعہ کہتے ہیں جناب فاطمہ نے فدک اور اپنے دوسرے حقوق کا مطالبہ کیا جب خلیفہ نے دینے سے انکار کیا تو آپ ناراض ہوئیں اور بائیکاٹ کی حالت میں دنیا سے  چلی گئیں۔ امیر المؤمنین  کا بھی یہی نظریہ تھا کہ جناب فاطمہ کو ان کا حق نہیں ملا اور اپ خلیفہ اول اور دوم کے استدلال کو رد کرتے انہیں جھٹلاتے تھے۔  کیا یہ باتیں صحیح سند اہل سنت کی کتابوں میں ہیں یا نہیں۔ یہ ہے پہلے مرحلے کی بحث۔

اگر آپ اسی کے مطابق گفتگو کرنا چاہتے ہو تو بسم اللہ ۔  میں رات دیر تک آن لائن نہیں ہو سکتا۔

سنی مناظر: وہی دو نکات دوبارہ الفاظ بدل کر لکھ دیئے ہیں صرف  دوسرے حقوق کا اضافہ  کیا گیا ہے۔

آپ کے اس جواب کے بعد ہماری گفتگو کا موضوع  کچھ اس طرح ہوگا۔

¹- سیدہ فاطمہ کی طرف سے مطالبہ فدک اور دوسرے حقوق کا مطالبہ اور خلیفہ کا فیصلہ (قرآن و سنت کی روشنی میں)

²-  سیدہ فاطمہ کی  شیخین سے ناراضگی میں  وفات۔ (اس کے بعد دوسرے مرحلے میں خلیفہ دوم اور سیدنا علی)

مجھے نہیں پتہ کہ آپ کی علمی لیول کیا ہے لیکن جس طرح اپنی تحریر اور اپنے ہی مخصوص طریقے پر بضد ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کتنے منصف مزاج اور حق طلبی کا ارادہ ہے۔ مزید یہ کہ اپنی تحریر کے پہلے مرحلے کے الف اور ان دو نکات پر بھی غور و فکر نہیں کر پا رہے۔ جب کسی کے بھی حق کی بات کی جائے گی تو بنیادی سوال ہی اس کی حیثیت کا ہوتا ہے کہ وہ حق کیسے بنا؟  دعویٰ کرنے والے نے حق کس وجہ سے سمجھا؟   اور کیا اس کا حق اسے دیا گیا کہ نہیں ؟ کیا اس نے وہ حق وصول کیا کہ نہیں  وغیرہ وغیرہ۔

شیعہ مناظر مجھے نہیں لگتا ہے آپ مجھ سے میری ترتیب کے مطابق گفتگو کرو گے۔جب آپ نے کہا کہ جو میرا  مدعا ہے اسی  کے مطابق ہی گفتگو کروں گا تو اصولی طور پر آپ کو اس وعدے کے بعد میرے مدعا پر اعتراض کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں میرا مدعا واضح ہے تو اعتراض اور تبصرہ کرنے کے بجائے  بحث کو شروع کریں اور صرف اتنا اعلان کریں  جو ان کا مدعا ہوگا اسی حساب سے بحث آگے بڑھے گی۔جب مدعی میں ہوں تو آپ مدعی کی جگہ پر ادعا کو بیان نہ کریں۔مجھے ہی ادعا بیان کرنے کا حق دیں۔آپ تو مدعا علیہ ہے ۔

سنی مناظر جو موضوع میں نے واضح کر کے لکھا ہے وہ آپ کی ترتیب سے ہٹ کر نہیں ہے۔ آپ خود کنفیوز ہیں۔شیعہ کہتے ہیں   کیا شیعہ کچھ بھی کہتے رہیں ہم آنکھ بند کر کے تسلیم کرلیں؟ کیا آپ یہ چاہتے ہیں؟

آپ کا مدعا سیدہ  فاطمہ کا حق طلب کرنا کیا آپ کو یہ جاننے میں دلچسپی نہیں کہ وہ حق کیا تھا؟  کس طرح تھا؟ وہ حق ملا کہ نہیں ملا؟

 آخر آپ پہلے حصے پر اہلسنت و اہل تشیع کے مابین کس اختلاف پر گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔میں انہی اختلافات کا ذکر کرتا ہوں تو آپ کہتے ہیں کہ یہ مدعا نہیں ہے۔ پھر آخر آپ کس موضوع پر بات کریں گے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ صرف سیدہ کا مطالبہ دکھا کر آپ یہ ثابت کریں گے کہ شیعہ جو کہتے ہیں وہی سچ ہے تو آپ صریح غلطی کر رہے ہیں۔ 

آپ کو درحقیقت وہی ثابت کرنا پڑے گا جو  شیعہ کہتے ہیں  اور میں رد بھی وہی کروں گا جو  شیعہ کہتے ہیں مجھے لگتا ہے آپ سے گفتگو آپ کے انداز سے ہی کرنی پڑے گی۔ آپ مفہوم سے زیادہ الفاظ پر دھیان دیتے ہیں۔

صفحہ 1 از 3