شیعہ مناظر کی وہ تحریر جو مختلف  واٹس اَپ گروپس میں کچھ…

شیعہ مناظر کی وہ تحریر جو مختلف  واٹس اَپ گروپس میں کچھ عرصے سے  بار باربھیجی جاتی رہی اور اہل سنت کو  اس تحریر کی ترتیب کے مطابق مناظرے کا چیلینج دیاجاتا رہا!(قسط2)

  جعفر صادق

صفحہ 3 از 3

شیعہ مناظر  جی وہ تو معلوم ہے۔آپ نے یہ  بات پہلے مرحلے میں   ثابت کرنی ہے۔ اگر میں یہ ثابت کروں کہ جو باتیں شیعہ کہتے  ہیں وہ آپ کی ہی کتابوں میں ہیں تو   آپ نے اگلے مرحلے میں یہ ثابت کرنا ہے یہ  یہ باتیں جھوٹی ہیں۔ مثلا غلطی سے نقل ہوئی ہیں یا ان کا یہ معنی نہیں ہے جو شیعہ کرتے ہیں۔

جو کہتے ہیں وہ آپ کی کتابوں میں ہیں یا نہیں(پہلا مرحلہ)

یہ باتیں سچی ہیں یا نہیں(دوسرا مرحلہ)

یہ پھر آپ کی ہی تجویز ہے میری تجویز اور مدعا ،ترتیب یہ نہیں۔اگر میری ترتیب اور مدعا کے مطابق بحث کرنی ہے تو آپ کو اس پر تبصرہ لکھنے کی ضرورت نہیں ہے من و عن اس کو ہی سامنے رکھیں۔


شیعہ مناظر کا دجل: غور فرمائیں! کیا شیعہ صحیح احادیث سے جو مطلب نکال کر کہے گا وہ مان لیا جائے؟ سیدھا سیدھا یہ کیوں نہیں کہہ رہا کہ صحیح روایات اور مطالب پر براہِ راست گفتگو ہوگی؟


سنی مناظر اسی پر تو بنیادی اختلاف ہے۔ جب گفتگو شروع ہوگی تو بتاؤں گا کہ شیعہ کہتے کیا ہیں اور دکھاتے کیا ہیں۔ جو دکھائیں گے وہ سچ ہوگا لیکن جو شیعہ کہتے ہیں وہ جھوٹ! یہ لفاظی کا ڈرامہ واضح کروں گا۔ان شاء اللہ۔

میری ترتیب اور مدعا پر گفتگو کرنی ہے:اللہ کے بندے۔ تحریر آپ کی، ترتیب بھی آپ کی۔ میں تو آپ کے ہر ایک جملے پر تفصیل سے گفتگو کرنے کو تیار ہوں۔ اس سے زیادہ اور کیا چاہتے ہیں؟ میں نے  تو اور آسانی کردی ہے۔آپ کی تحریر کے الف کو مزید دو نکات میں گفتگو کے لئے لکھا ہے۔ یہ میری تجویز کہاں سے آ گئی؟ کیا آپ کی تحریر میں پہلے حصے کے الف میں یہ دو باتیں بیان نہیں کی گئیں۔

1- فدک سیدہ کا حق جو انہیں نہ ملا۔

2-  حق نہ ملنے پر سیدہ کی وفات تک ناراضگی


شیعہ مناظر کی اس تحریر پر غور و فکر کی اپیل کی جاتی ہے۔ سنی مناظر نے اس تحریر کو پڑھنے کے بعد اسی ترتیب کے مطابق مناظرہ کرنے کی حامی بھری تھی۔ شیعہ مناظر نے بھی اعتراف کیا کہ یہ اسی کی تحریر ہے اور اسی کی روشنی میں مناظرہ ہوگا۔ دوران مناظرہ شیعہ مناظر اپنی اس تحریر اور اس ترتیب سے ہی مکر گیا اور آخر تک اپنی خودساختہ ترتیب کا راگ الاپتا رہا اور الف اور ب کو مکس کر کے گفتگو کو الجھاتا رہا !! کیا یہ شیعہ مناظر دلشاد کی علمی خیانت نہیں ہے۔ عوام کو گمراہ کرنے کے لئے اس قسم کی جذباتی تحاریر لکھی جاتی ہیں اور مناظروں میں ترتیب و انداز بدل جاتا ہے! تمام منصف مزاج قاری خود فیصلہ کریں۔


میں نے انہیں دونوں نکات کو واضح لکھ دیا ہے۔ آپ کو ان دونوں نکات پر گفتگو نہیں کرنی تو بتائیں کہ پہلے حصے کے الف پر کس نکتے پر گفتگو کریں گے؟ 

 یہ دیکھیں اسکرین شاٹ!  آپ کی تحریر کا پہلا مرحلہ اور اس کا الف۔ دو نکات لکھے ہیں۔ میں دونوں پر الگ الگ گفتگو کروں گا۔ اب کیا ابہام ہے۔  میں تو آپ کی ہی بات لے کر گفتگو کرنے کو تیار ہوں۔

@ایڈمن ابرار بھائی۔ مزید آپ سمجھائیں۔ مجھے تو یہ صاحب نفسیاتی لگ رہا ہے۔ اپنی ہی تحریر کو سمجھنے سے قاصر ہے۔  اس سے پوچھیں کہ پہلے مرحلے کے الف پر مجھ سے گفتگو کیا کرے گا۔اگر یہ دونوں نکات ہی زیر بحث نہیں لانے تو کیا صرف سلام دعا کرتا رہے گا۔!!!

آڈیو  (سنی  لائبریری ڈاٹ کام)



ڈاؤن لوڈ
صفحہ 3 از 3