گفتگو کی شروعات اور سنی مناظر کی طرف سے موضوع ، دن اور وقت کا تعین(1)۔
جعفر صادقگفتگو کی شروعات اور سنی مناظر کی طرف سے موضوع ، دن اور وقت کا تعین
سید علی حیدری شیعہ مناظر ممتاز قریشی صاحب آپ کو ایڈمن شپ دی گئی ہے ۔
جعفر صادق: موضوع لکھیں۔۔ اور اپنی شرائط بھیج دیں۔
سید علی حیدری شیعہ مناظر: موضوع سبعہ احرف میں نزول قرآن تھا، آپ بتائیں اس پر محدود رہنا ہے یا تحریف قرآن پر بات کرنا ہے؟
وقار بھائی کو آپ نے یہ میسج بھیجا ہے۔۔۔دفاع کرنے کے بعد آپ جوابی اعتراض مکتب تشیع کی سبعہ احرف سے متعلق روایات کے حوالے سے کریں گے، میں درست سمجھا ہوں؟
(غور فرمائیں۔۔شیعہ مناظر نے مناظرے کا موضوع ، دن اور وقت کے واضح تعین کو قبول کرتے ہوئے گفتگو کی شروعات کی ہے۔دوران گفتگو موصوف نے خیانت کرتے ہوئے وقت کے تعین کا صریح انکار کردیا تھا!)
جعفر صادق موضوع: نزل القرآن علی سبعتہ احرف۔ میں دفاع کروں گا۔ ان شاء اللہ
اس کے بعد جوابی اعتراض پیش کروں گا۔ آپ کو دفاع کرنا ہوگا۔ میں جیسے بھی دفاع کروں۔۔۔ یہ میرا کام ہے۔ اس کے بعد شیعہ صحیح روایات کی روشنی میں قرآن کریم سے متعلق ہی جوابی اعتراض پیش کروں گا۔
سید علی حیدری شیعہ مناظر: ٹھیک ہے، پھر آپ کا جوابی اعتراض موضوع: نزل القرآن علی سبعتہ احرف
سے باہر نہیں جانا چاہیئے۔
جعفرصادق یہ موضوع اپنی جگہ مکمل ہے سنی و شیعہ روایات کی روشنی میں اصل حقائق عوام تک تفصیل سے پہنچائے جائیں گے۔ ان شاء اللہ۔جب یہ موضوع مکمل ہو جائے گا تو اس کے بعد ایک اور شیعہ مؤقف پر میں اعتراض وارد کروں گا۔ یعنی مدعی میں ہوں گا۔ آپ کو دفاع کرنا ہوگا۔
سید علی حیدری شیعہ مناظر: موضوع بتا دیں۔
جعفر صادق: شرائط میں لکھ دوں گا۔ابھی بحیثیت مدعی آپ شرائط بھیج دیں۔
سید علی حیدری شیعہ مناظر: شرائط دعویٰ وجواب دعویٰ طے ہونے کے بعد بتاؤں گا۔ فی الحال آپ موضوع بتا دیں جوابی اعتراض کا۔
جعفر صادق: مصحف فاطمہ
سید علی حیدری شیعہ مناظر ٹھیک ہے۔
جعفر صادق: دعویٰ بھیج دیں۔گفتگو جمعہ کے دن رات گیارہ سے ایک بجہ تک ہوگی۔ مسلسل تین دن اسی وقت جاری رہے گی۔ ضروری ہوا تو اگلے ہفتے جمعہ اور اتوار اسی وقت دوبارہ کریں گے۔