دعویٰ اہل تشیع، اہل سنت کا ہرگز یہ عقیدہ نہیں ہے کہ موجودہ قرآن سبعہ احرف سے الگ کوئی کتاب ہے! دعویٰ اہل تشیع پر اہل سنت اشکالات اور شیعہ مناظر کی بڑھکیں
جعفر صادقدعویٰ اہل تشیع
سید علی حیدری شیعہ مناظر: میرا دعویٰ
اہلِ سنت کا عقیدہ ہے اصل قرآن سبعہ احرف میں نازل ہوا، جس کا آج وجود نہیں ہے۔
گفتگو جتنے روز بھی جاری رہے، مدعی کی حیثیت سے اس کا اختتام میرے اختیار میں ہوگا، اگر آپ درمیان سے میری رضامندی کے بغیر گفتگو ختم کریں گے تو آپ کی شکست تصور ہوگی۔یہ ایک شرط سمجھیں۔
اہلِ سنت کا ہرگز یہ عقیدہ نہیں ہے کہ موجودہ قرآن سبعہ احرف سے الگ کوئی کتاب ہے!
دعویٰ اہلِ تشیع پر اہل سنت اشکالات اور شیعہ مناظر کی بڑھکیں!
جعفر صادق: پہلا اشکال: اہل سنت کے عقیدہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے موجودہ قرآن کی حیثیت متعین کریں۔جو بھی شرط ہے، اپنی شرائط میں لکھ دیجئے گا۔
سید علی حیدری شیعہ مناظر: *پہلے اشکال کا جواب*
موجودہ قرآن سبعہ احرف میں نہیں ہے۔
جعفر صادق: کیا یہ اہل سنت عقیدہ ہے؟
سید علی حیدری شیعہ مناظر: جی بالکل۔
جعفر صادق: ٹھیک ہوگیا۔ دوران گفتگو آپ کی دلیل کی روشنی میں اس نکتہ پر بات ہوگی۔
سید علی حیدری شیعہ مناظر: ٹھیک ہے۔
مزید کوئی اشکال ہے تو کریں وگرنہ جواب دعویٰ لکھیں۔