Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ اور روافض میں فرق

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

سوال: شیعہ اور روافض میں کیا فرق ہے؟

جواب: شیعہ: اس شخص کو کہا جاتا ہے جو سیدنا علیؓ کو سیدنا عثمان غنیؓ سے افضل سمجھے اور اگر کوئی سیدنا علیؓ کو شیخین یعنی ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما سے بھی افضل سمجھے تو اسے غالی شیعہ کہا جاتا ہے۔

 رافضی: جو شخص صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ساتھ بغض رکھے وہ رافضی ہے اور اگر وہ اس بغض کا اظہار بھی کرے تو غالی رافضی ہے اور اظہار بغض کے ساتھ ساتھ اگر وہ سب و شتم کرے اور اصحاب کی تکفیر بھی کرے تو اسے شدید غالی رافضی کہا جاتا ہے۔

کافر کی اقسام

1: اہل کتاب جیسے یہودی، عیسائی

2: غیر اہل کتاب جیسے سکھ، ہندو وغیرہ

3: مرتد، یعنی جو مسلمان ہو پھر کافر ہو جائے

4: زندیق، یعنی جو کفریہ عقائد رکھ کر بھی خود کو مسلمان کہتا ہو.

کچھ علماء نے شیعوں کو مرتدین میں شمار کیا ہے اور کچھ نے زندیق  کہا ہے۔

رافضی کا معنیٰ ہے انکار کرنے والا

رافضی کیونکہ مرتد یا زندیق ہیں اس لیے ان کا حکم دوسرے کافروں سے سخت ہے۔

شیخ الحدیث مفتی زرولی خان رحمۃاللہ فرماتے ہیں اب اس دنیا میں شیعہ موجود نہیں ہیں، تمام کے تمام رافضی ہی موجود ہیں اور یہ سب کافر ہیں۔