Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

دستور انسانی اور اصول فلسفہ ہے کہ کِسی ایک چیز پر اگر دو آدمی جھگڑ پڑیں تو وہ دونوں جھوٹے تو ہو سکتے ہیں مگر دونوں سچے نہیں ہوا کرتے۔ جب ایسا ہی تو جنگِ جمل اور صفین کے طرفین کے بارے میں دونوں کِس طرح سچے ہوئے؟ کیا قاتل و مقتول دونوں جنّت میں جائیں گے؟

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

دستورِ اِنسانی اور اصولِ فلسفہ ہے کہ کِسی ایک چیز پر اگر دو آدمی جھگڑ پڑیں تو وہ دونوں جھوٹے تو ہو سکتے ہیں مگر دونوں سچے نہیں ہوا کرتے۔ جب ایسا ہی تو جنگِ جمل اور صفین کے طرفین کے بارے میں دونوں کِس طرح سچے ہوئے ؟ جو صاحب غلطی پر تھے اُن کی نشاندہی تو کرو کہ فلاں بزرگ سے خطا ہوئی۔ کیا قاتل و مقتول دونوں جنّت میں جائیں گے ؟

♦️ جواب اہل سُنَّت:- ♦️

ہر جگہ فلسفے نہیں بگھارے جاتے ہیں۔

فرق مراتب گر نه نکنی زندیقی...

ورنہ بتائیں مندرجہ ذیل بزرگوں میں سے کون حق پر تھا اور کون باطل پر ؟

✰... حضرت خضر علیہ السّلام و موسٰی علیہ السّلام کا اختلاف...

✰... حضرت موسٰی علیہ السّلام و ہارون علیہ السّلام کا معاملہ داڑھی پکڑنا...

✰... حضرت داؤد علیہ السّلام و سلیمان علیہ السّلام کے فیصلے کا اختلاف...

✰... حضرت حسن رضی اللہ تعالٰی عنہ اور حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے سیاسی کاروائیوں میں اختلافات و مناظرے...

(طبری ص ٤٥٦- ج ٤)۔

✰... حضرت معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے صلح و بیعت کے وقت حُسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کا شدید اختلاف...

✰... حضرت فاطمه رضی اللہ تعالٰی عنہا کا کئی بار حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ پر ناراض ہو کر میکے روٹھ جانا اور دربارِ رسالت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کو

 فاطمة بضعة منی فمن اغضبها أغضبني

(فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے جِس نے اسے ناراض کیا اس نے مُجھے ناراض کیا)  سے عتاب ہونا...

✰... حضرت حُسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کا کربلا میں جان دینا اور سجاد کا غلام یزید بننا...

(روضہ کافی)۔

ان میں سے ہر بات قُرآن اور کتبِ شیعہ سے بھی قطعاً ثابت ہے۔ یہاں اگر آپ کو محاکمہ کی جرات نہیں تو اسی طرح اہلِ جمل و صفین میں حق و باطل کا محاکمہ کوئی مسلمان نہیں کر سکتا۔ شیعہ اگر مُنکرِ قُرآن ہو کر بندر بانٹ کا محاکمہ کریں تو ان کا دین انہیں مبارک ہو۔ قاتل و مقتول دونوں کا جنتی ہونا سوال نمبر ١١ کے تحت بیان ہو چکا ہے۔