تورات کی عبارتیں جن میں گریہ، ماتم اور رونے کے الفاظ ہیں۔
نقیہ کاظمی
شیعہ دلیل
تورات کی عبارتیں جن میں گریہ، ماتم اور رونے کے الفاظ ہیں۔
الجواب اہلسنت
- ان عبارتوں میں بھی منہ پیٹنے اور سینہ کوبی کرنے کا کوئی ذکر نہیں ہے، مروجہ ماتم کیونکر ثابت ہوا۔
- قرآن کے بعد تورات، انجیل وغیرہ آسمانی کتابیں منسوخ ہو چکی ہیں، جن کی عبارتیں مسلمانوں کے لیے حجت نہیں ہیں۔ کیونکہ اصلی آسمانی کتابوں میں تبدیلی ہو گئی ہے۔
- اگر تورات انجیل کے مذہب کی پیروی کرنی ہے تو کیا اس پر بھی ایمان لاؤ گے جو تورات میں لکھا ہے کہ:
الف: حضرت یعقوب علیہ السلام نے خدا کے ساتھ کُشتی کی تھی۔ نعوذ باللہ (پیدائش: صفحہ، 46)
ب: حضرت لوط علیہ السلام نے اپنی بیٹیوں سے بدکاری کی تھی۔ استغفراللہ (پیدائش: صفحہ، 24)
خلاصہ جوابات
ہہ ہے کہ مذکورہ دلائل میں سے کسی ایک دلیل سے بھی مروجہ ماتم ثابت نہیں ہو سکتا اور اگر یہ ماتم عبادت ہوتا تو اولاً قرآن میں اس کا صریح حکم ہوتا اور ثانیاً احادیث مبارکہ میں اس کی تصریح ہوتی اور نعوذ باللہ خود رسول اللہﷺ ماتم کی مجالس بپا کرتے جیسا کہ نماز، روزہ وغیر عبادات پہلے خود حضورﷺ نے ادا کی ہیں۔