Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت محمدﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص حضرت حسین رضی اللہ عنہ پر ان کا حق پہچانتے ہوئے روئے اس پر جنت واجب ہے۔

  نقیہ کاظمی

شیعہ دلیل
حضرت محمدﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص حضرت حسینؓ پر ان کا حق پہچانتے ہوئے روئے اس پر جنت واجب ہے۔
الجواب اہلسنت
  1.  اس روایت کا بھی حوالہ پیش نہیں کیا گیا۔
  2. پھر اس میں ماتم مروجہ کا تو کوئی ذکر نہیں۔
  3. اگر صرف رونے سے جنت ملتی ہے پھر شریعت کی کیا ضرورت ہے۔
  4. ائمہ اہلِ بیتؓ سیدنا زین العابدینؒ، سیدنا محمد باقؒر اور سیدنا جعفرؒ صادقؒ نے ایسی مجالس ماتم کیوں نہیں قائم کیں؟ بلکہ ان امور کو حرام قرار دیا ہے۔