شیعہ اعتراض: حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا غم تو وہ غم ہے جس پر انسان تو کیا جن و ملک، چرند و پرند، آسمان و درخت سب نے گریہ کیا چناچہ لکھا ہے آسمان حضرت حسین رضی اللہ عنہ پر 40 دن تک روتا رہا. (ینابیع المودات از علامہ شیخ سلیمان حنفی قندوزی مطبوعہ قسطنطنیہ: صفحہ، 39) ثابت ہوا کہ مرثیہ پڑھنا، رونا اور ماتم کرنا انبیاء کرام علیہم السلام کی سنت ہے
مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبندالجواب اہلسنت
- "ینابیع المودات"حنفیوں کی کوئی مستند کتاب نہیں پھر قرآن و حدیث کے صریح ارشادات کے خلاف ایسی روایات کیونکر قابل قبول ہو سکتی ہیں۔
- اس عبارت میں بھی منہ پیٹنے اور سینہ کوبی کا کوئی ذکر تک نہیں۔
- کیا فرشتوں کی فطرت بھی رونا اور ماتم کرنا ہے؟ العیاذباللہ!
- کیا ہر سال زمین آسمان ماتم کرتے ہیں؟