Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

حشر کے روز بہشت و دوزخ کی چابیاں حضور صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم سیّدنا علی المُرتضٰی رضی اللّٰهُ تعالٰی عنہ کے سپرد کریں گے۔

  مولانا دوست محمد قریشی

سیدنا علی المُرتضٰی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے متعلق شیعی مزعومات

♦ چھٹا زعم ♦

حشر کے روز بہشت و دوزخ کی چابیاں حضور صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم سیّدنا علی المُرتضٰی رضی اللّٰهُ تعالٰی عنہ کے سپرد کریں گے۔

(بحار الانوار ج9 ص454)


⬅️ تردید ➡️

بہشت و دوزخ اب بھی اللّٰه تعالٰی کے ملک میں ہیں اور قیامت کے روز بھی اسی کے ملک میں ہوں گے۔

قُرآن مجید میں ہے کہ حشر کے دِن پروردگارِ عالم کی طرف سے آواز آئے گی۔

{لِمَنِ الْمُلْكُ الْیَوْمَ}

یعنی آج کِس کا ملک ہے؟ اور کِس کی بادشاہی ہے۔؟؟ ساری دُنیا اس کے جواب سے عاجز رہے گی تو پروردگارِ عالم خود فرمائیں گے

{لِلّٰهِ الْوَاحِدِ الْقَھَّارَ}۔

آج صِرف واحد القھار کا ملک ہے۔

♦️(ف)۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہاں اللّٰه تعالٰی کے بغیر کِسی کی بادشاہی نہ ہو گی۔ نیز قُرآنی ارشادات سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اِذنِ إلٰہی کے بغیر شفاعت کرنے کا بھی کِسی کو حق نہ ہو گا اور سب سے پہلے اِذن آقائے نامدار صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کو نصیب ہو گا۔ عہدۂ شفاعت سیّدنا علی المُرتضٰی رضی اللّٰهُ تعالٰی عنہ کے متعلق علی سبیل الخصوصیت قُرآن کی کِسی آیت میں بھی مذکور نہیں۔

اہلِ سُنَّت کی معتبر کتابیں ایسی روایتوں سے خالی ہیں اور اہلِ تشیع کی تصنیفات ہمارے لیے حجت نہیں۔