Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

سیّدنا علی المُرتضٰی ؓ کو شبِ معراج حضور ﷺ نے آسمانوں پر دیکھا تھا۔

  مولانا دوست محمد قریشی

سیدنا علی المُرتضٰی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے متعلق شیعی مزعومات

♦ دوسرا زعم ♦

سیّدنا علی المُرتضٰی رضی اللّٰهُ تعالٰی عنہ کو شبِ معراج حضور صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم نے آسمانوں پر دیکھا تھا۔


⬅️ تردید ➡️

قُرآن مجید میں ہے:-

{سُبْحَانَ الَّذِی أَسْرٰی بِعَبْدِہٖ لَیْلاً مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَی الْمَسْجِدِ الْاَقْصٰی} (پ 15)

ترجمہ:-

"شریکوں سے اللّٰه تعالٰی کی ذات پاک ہے جِس نے اپنے پیارے بندے کو رات کے وقت بیت اللّٰه سے بیت المقدّس تک سیر کرائی۔"

♦️ پس جب تک قُرآن مجید میں لفظ "عبد" موجود ہے حضور صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کے بغیر اولادِ آدم علیہ السلام میں سے کِسی اور کا جانا ثابت نہیں ہو سکتا۔ خواہ سیّدنا علی المُرتضٰی رضی اللّٰهُ تعالٰی عنہ ہوں یا صدیقِ اکبر رضی اللّٰهُ تعالٰی عنہ۔

{وَالنَّجْمِ إِذَاَ ھَوٰی مَا ضَلَّ صَاحِبُکُمْ وَمَا غَوٰی}

میں سے مفرد کے صیغے لا کر

اور
{فَاَوۡحٰۤی إِلٰی عَبۡدِہٖ مَاۤ أَوۡحٰی}

میں لفظ "عبد" فرما کر تصریح کر دی ہے کہ حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر کوئی بھی اولادِ آدم علیہ السلام میں سے شبِ معراج آسمانوں پر نہیں گیا۔