جناب رسالت مآبﷺ نے فرمایا جو شخص کربلا میں سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی زیارت کرے اس حال میں کہ ان کے حق کو پہچانتا ہو تو اس پر بہشت واجب ہو جاتی ہے۔
نقیہ کاظمی
شیعہ دلیل
فریقین کی معتبر روایتوں میں ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ، حضرت جابر بن عبداللہ اور حضرت انسؓ وغیرہ سے منقول ہے کہ جناب رسالت مآبﷺ نے فرمایا جو شخص کربلا میں سیدنا حسینؓ کی زیارت کرے اس حال میں کہ ان کے حق کو پہچانتا ہو تو اس پر بہشت واجب ہو جاتی ہے۔
الجواب اہلسنّت
- فریقین (یعنی سنی اور شیعہ) کی کتابوں کا حوالہ نہیں لکھا گیا تاکہ معلوم ہو کہ یہ روایت کیسی ہے۔
- سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے مزار کی زیارت کرنے سے ماتم کا عبادت ہونا کیسے ثابت ہو گیا؟
- جو شخص حضرت حسینؓ کے صبر اور نماز کی پیروی نہیں کرتا اور سنت کو ترک کرتا ہے اور بدعات کا مرتکب ہے وہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا حق پہچاننے والوں میں شامل ہی نہیں ہو سکتا پھر جنت کا مستحق کیسے ہو گیا؟