Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

ہر معرکے میں صدیق رضی اللہ تعالی عنہ و فاروق رضی اللہ تعالی عنہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے مشورے لیا کرتے تھے، اگر ان کا رتبہ اور مقام افضل نہ ہوتا تو مشورے کیوں لیتے؟

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

♦️شیعہ مغالطہ نمبر 4♦️

ہر معرکے میں صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ و فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مشورے لیا کرتے تھے، اگر اُن کا رُتبہ اور مقام افضل نہ ہوتا تو مشورے کیوں لیتے؟


⬅️ جواب اہلسنّت نمبر 1:➡️

دینی و دُنیاوی امور میں مشورہ طلب کرنے پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی خُدا تعالٰی کی طرف سے مامور تھے

"وشارھم فی الامر"

پس جِس طرح حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اپنے تلامذہ سے مشورے طلب کرنے سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے افضل ہونے میں فرق نہیں آتا، اسی طرح سے سیّدنا صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ اور سیّدنا عُمَر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کے مشورہ طلب کرنے سے بھی ان کے افضل ہونے میں فرق نہیں آتا۔

⬅️ جواب اہلسنّت نمبر 2:➡️

صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنھم کے  پیشِ نظر مُکلّف تھے پس اگر اس پر وہ عمل کرتے تھے تو اسے افضلیت کا انتفاء  کہاں لازم آیا۔