Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

تفسیر ابن کثیر کے ایک حوالے سے ماتم کو ثابت کرنے کی مذموم کوشش

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

شیعہ دلیل 
بعض ماتمی تفسیر ابنِ کثیر کے ایک حوالے سے بھی اپنے مروجہ ماتم کو ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تفسیر ابنِ کثیر میں ہابیل و قابیل کے واقعہ کے تحت لکھا ہے کہ کہتے ہیں کہ اس صدمہ سے حضرت آدم علیہ السلام بہت غمگین ہوئے اور سال بھر تک انہیں ہنسی نہ آئی، آخر فرشتوں نے ان کے غم دور ہونے اور ہنسی آنے کی دعا کی۔ الخ
(تفسیر ابنِ کثیر مترجم :جلد، اول صفحہ، 86)
الجواب اہلسنت
  1. فرمائیے! کیا اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام ہر سال''غم کی مجلس'' قائم کرتے تھے یا یہ ثابت ہوتا ہے کہ فرشتوں نے ان کے غم کو دور کرنے کی دعا کی تھی؟ اس سے معلوم ہوا کہ غم دور کرنا ضروری ہے نہ کہ باقی رکھنا۔
  2. حضرت آدم علیہ السلام نے نہ ''منہ پیٹا'' اور نہ ''سینہ کوبی'' کی اور نہ کالے کپڑے پہنے تو ماتمی لوگ یہ کام کر کے کس کی سنت کی پیروی کرتے ہیں؟